محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

زیک

مسافر
۔
iPhone-20-Million.png
یہ کچھ زیادہ ہی ہو گئے
 
نبیل ، سب سے پہلے تو ڈھیروں مبارک اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اب اردو محفل کی حیثیت اردو مواد کے لحاظ سے بہت ممتاز ہے اور اکثر نتائج میں صف اول پر ہوتی ہے۔

اردو لائبریری پراجیکٹ ایک بڑے سکیل کا پراجیکٹ اور محفل فورم پر ہم نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اس پراجیکٹ میں بھرپور توانائی صرف کی ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے اس پراجیکٹ کو نئی لیڈشپ اور نئی ٹیم کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کے نئے امکانات سے بھی استفادہ کیا جائے۔ حال ہی میں گوگل کلاؤڈ سپیچ اور امیج اے پی آئی ٹیکنالوجی میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے اردو او سی آر اور اردو سپیچ ریکگنیشن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

اردو لائبریری پراجیکٹ کے احیا کا مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو انتظار ہے۔
سعود کی اس پر تکنیکی لحاظ سے بھی کافی کام کیا ہے اور ایک عمدہ تجربہ کار ٹیم محفل پر موجود ہے جو نئے محفلین کے ساتھ مل کر اسے کافی آگے لے جا سکتے ہیں۔

جی بورڈ کی شکل میں اب موبائل سے براہ راست اردو ٹائپ کرنے کی سہولت سے کتابیں ٹائپ کرنا کافی آسان ہو گیا ہے ۔
گوگل ڈاکس سے اگر مزید تجربات سے نتائج شیئر کریں تو یقینا یہ بھی کتابوں کو برقیانے میں کافی مددگار ہو سکتا ہے۔

منصوبوں کی تعداد اور ہدف خوش آئین ہے اور پڑھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔
مزید انفرادی طور پر پراجیکٹس پر گفتگو کا انتظار رہے گا۔

تمام محفلین کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔
 

زیک

مسافر
ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد :) مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ٹیکنیکل گفتگو حسبِ روایت سر پر سے گزر گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید بات چیت کا انتظار رہے گا تاکہ مجھ جیسوں کو کچھ سمجھ آسکے :)
مختصراً یہ سمجھیں کہ محفل کے مختلف موضوعات میں separation ہو گی لیکن divorce نہیں
 

سید رافع

محفلین
ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد :) مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ٹیکنیکل گفتگو حسبِ روایت سر پر سے گزر گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید بات چیت کا انتظار رہے گا تاکہ مجھ جیسوں کو کچھ سمجھ آسکے :)

اگر اجازت ہو بندہ کچھ تلخیص کرے۔ محترم نبیل بھائی فرما رہے تھے کہ یہ ایک محفل ایک فورم بالکل بدھ بازار معلوم ہوتا ہے۔ :) چاہے کچھ کرلیں اور اسٹال کیسے ہی لگا لیں اس بازار کا انتظام سنبھالنا گویا حد درجہ مشکل ہے۔ لیکن انکا کہنا ہے کہ ہر مول دبئی مول بننے سے پہلے انارکلی بازار ہی ہوتا ہے۔ لوگ تجربہ کرنے کے لیے کچھ دکانیں کھول لیتے ہیں اور جب دکانیں چل نکلتیں ہیں تو انکو سربمہر کر کے ماضی کی یادگار بنا دیا جاتا ہے اور الگ الگ دکان مول کے اندر بنا دیں جاتیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ اب انکا ارادہ ہے کہ سیاست کی ایک الگ دکان بنا دیں گے، شعر و شاعری کی الگ دکان اور ٹیکنالوجی کی ایک الگ دکان۔:) یوں ایسا نہیں لگے گا کہ آپ ایک بڑی سی دکان میں آگئے ہیں جہاں سب ہی ملتا ہے۔ اور آپ اپنی من پسند چیز ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک جائیں مال نہ ملے۔ پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ بلاوجہ ہی غیر ضروری چیز الٹ پلٹ کر دیکھ لیتے ہیں یوں دکان دار کا بھی وقت ضایع ہوتا ہے اور آپکا ذہن بھی خریداری سے منتشر ہوتا ہے۔:) الغرض قصہ مختصر اب آپ شعر و ادب کی دکان پر جائیں گے تو اچانک پائتھون کے فور لوپ کی لڑی وارد نہیں ہو جائے گی اور اگر اقبال کے فارسی اشعار پر گفتگو چل رہی ہے تو عمران بھائی کے بوسے کی خبر آپ کی توجہ نہیں باٹیں گی۔ گویا اب نئی محفل ایسی ہو گی کہ اگر آپ پائے گڈی کھانے آئے ہیں تو فراہم کردہ منیو میں یہ نہیں لکھا ہو گا پائے بڑے، پائے بھینس، پائے چھوٹے، پیزا۔:) پیزا اب پیزا کی دکان میں ملے گا اور پائے پائے کی دکان میں۔ البتہ آپ کی محفل کی آی ڈی ایک ہی رہے گی چاہے آپ سیاست کی محفل میں جائیں یا شعر و ادب کی محفل میں۔ اس نوع کی دکانیں چلانے کے ابتدائی کامیاب تجربات کر لیے گئے ہیں اور ساتھ ہی خاص دکان چلانے کے خاص مدیر بھی مقرر ہو گئے ہیں۔:) انشا اللہ اب محفل مذید پھلے، پھیلے اور پھولے گی۔:)
 
سبھی مبارکباد دے رہے ہیں اور وصول کوئی نہیں کر رہا تو وہ روبوٹس اور محفل کے مافوق الفطرت عناصر کی طرف پاس ہو رہی ہیں. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ محفل، محفلین اور ادارتی عملے کو دی گئی مبارکبادیں ہم قبول کریں گے.
اس لیے سب کو خیر مبارک! :)
بہت محنت کررہے تھے سب کل میں جب تقریباً 11 بجے رات میں سونے لگا تب بھی کافی لوگ فورم پر اِس حدف کو عبور کرنے میں لگے ہوئے تھے جن میں سے تھوڑے بہت لوگوں کا تو نام یاد ہے ابھی باقی شاید میری نظر میں نہیں آئے ہونگیں جن میں سے کچھ تو یہ ہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
ہادیہ
تابش
سید عمران
مریم افتخار
محمد خلیل الرحمن
جاسمن
عبدالقیوم چوہدری
سب لوگوں کا بہت شکریہ اِس اردو ویب پر پڑھے لکھے لوگ ہونے کی وجہ سے علم میں کافی اضافہ ہوتا ہے ۔
 

م حمزہ

محفلین
یہ تو کافی passive aggressive طریقہ ہے اپنے پرانے ٹیچر کو برا بھلا کہنے کا
اصل میں یہ میری بات نہیں ہے۔ سکول کے دنوں میں ( تقریبا 27 سال پہلے) انسپیکشن کیلئے ایک چیف ایجوکیشنل آفیسر،جو ایک سکھ تھے، آیے تھے۔ انہوں نے طلبہ سے بہت کم سوال کئے۔ لیکن ہمارے کچھ استادوں کی ان کے لباس کی وجہ سے خوب درگت کی۔ اب پھرمت ڈانٹئے۔ اگر تفصیل لکھوں تو آپ اس سے بھی آگے کا لفظ کہہ سکتے ہیں۔ خیر-- اسی نے وقت کہا کہ بچوں کی غلطیوں کے ذمہ دار اکثر ان کے استاد ہوا کرتے ہیں۔ اور جاتے جاتے اس نے اساتذہ سے پھر کہا کہ اگر میری پیٹھ پیچھے میرے رویہ پر مجھے کوسنا شروع کیا تو اس کی ذمہ داری بھی آپ پر ہوگی۔
 
Top