تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ سب دوستوں کو علم ہے کہ ہم ہر سال محفل فورم کی سالگرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ فورم کی سالگرہ کی تیاری پہلے سے شروع کر لی جاتی ہے اور کئی تعمیری اور تفریحی سلسلوں کا آغاز کیا جاتا ہے اور یوں فورم کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ اس سال بھی انشاءاللہ جون کے آخر میں ہم محفل فورم کی سالگرہ کا اہتمام کریں گے اور حسب معمول یہ سلسلہ جولائی کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس موقعے پر ہم اردو ویب اور اردو محفل فورم کے مستقبل کے حوالے سے چند اہم اعلانات بھی کریں گے۔

محفل فورم کی سالگرہ کے بارے میں ابھی سے گفتگو کا سلسلہ شروع کرنے کی ایک خاص وجہ ہے۔ اس بار ہم یہ چاہتے ہیں کہ سالگرہ سے مخصوص سلسلوں کا آغاز ابھی سے کر دیا جائے۔ آپ میں سے کچھ دوست شاید نوٹ کر چکے ہوں کہ فورم پر دو ملین پیغامات ہونے میں تقریبا پچاس ہزار پیغامات کی کسر رہ گئی ہے۔ یہ ایک بڑا نمبر ہے، لیکن اگر ہم کوشش کریں تو فورم کی سالگرہ کی مدد، یعنی جولائی کے آخر تک اس ہدف ہو پورا کر سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف محفل فورم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہوگا بلکہ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ کے لیے بھی یہ ایک اہم علامت ہوگی۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ اس کے لیے فورم پر علیحدہ سے ایک زمرہ مخصوص ہے جہاں گزشتہ سالوں کی سالگرہ کی کاروائی دیکھی جا سکتی ہے۔

محفل فورم کی سالگرہ کے لیے کوئی سلسلہ شروع کرنے کے لیے ہر سال کی طرح سالگرہ سیکشن میں ایک نیا تھریڈ شروع کیا جا سکتا ہے یا کسی اور مناسب زمرے کا اختیار کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اپنے طور پر معلوماتی اور تفریحی سلسلوں کا آغاز کریں۔ ضرورت پڑنے پر ذاتی مکالمے میں مشاورت بھی کی جا سکتی ہے۔ میں خود بھی اس میں مقدور بھر شرکت کروں گا۔ البتہ سٹیٹ آف دی محفل خطبہ سالگرہ کے اصل آغاز کے بعد ہی دیا جائے گا۔ :) اس سلسلے میں اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو یا کوئی سوال ہو تو بلاجھجک مجھ سے یا فورم انتظامیہ کے کسی رکن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس سلسلے میں تمام محفلین کا تعاون حاصل رہے گا۔
والسلام
 

یاز

محفلین
زبردست جناب۔ تیرھویں سالگرہ اور بیس لاکھ مراسلہ جات اہم سنگِ میل ہیں۔

جہاں تک خاکسار سمجھ پایا ہے، فی الحال بہت سی بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
 
ماشاءاللہ ،
بہت زبردست اور اعلی سنگ میل کا ہدف اردو محفل فورم سے چند قدم پر ہے اگر تمام محفلین روزانہ کی بنیاد پر نئے موضوعات پر لڑیوں کا آغاز کریں تو محفل کی تیرہویں سالگرہ کے آغاز کے ساتھ ہی مقررہ ہدف پورا کرکے سالگرہ کی خوشیوں اور سالگرہ کے جشن کا مزا دوبالا کیا جاسکتا ہے۔
ان شاء اللہ گزشتہ سال سالگرہ کی طرح اس سال بھی ہم سالگرہ کے حوالے سے کھولی گئی لڑیوں میں بھرپور طریقہ سے اپنا حصہ شامل کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست جناب۔ تیرھویں سالگرہ اور بیس لاکھ مراسلہ جات اہم سنگِ میل ہیں۔

جہاں تک خاکسار سمجھ پایا ہے، فی الحال بہت سی بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

بات چیت بھی اچھی چیز ہے، اگر خوشگوار ماحول میں کی جائے اور بغیر تلخی لیے جدا ہو سکیں۔ :)
زیادہ بہتر یہ ہوگا اگر ہم کچھ معلوماتی اور تعمیری سلسلے شروع کر سکیں۔ مثال کے طور پر ہر سال سالگرہ کے موقعے پر ہم تکنیکی مضامین اور ٹیوٹوریل پوسٹ کرتے ہیں۔ ادبی سیکشن میں مشاعرے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تفریحی سلسلوں کی ایک مثال تک بندی کا مشاعرہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر یہاں اور یہاں۔
 

یاز

محفلین
بات چیت بھی اچھی چیز ہے، اگر خوشگوار ماحول میں کی جائے اور بغیر تلخی لیے جدا ہو سکیں۔ :)
زیادہ بہتر یہ ہوگا اگر ہم کچھ معلوماتی اور تعمیری سلسلے شروع کر سکیں۔ مثال کے طور پر ہر سال سالگرہ کے موقعے پر ہم تکنیکی مضامین اور ٹیوٹوریل پوسٹ کرتے ہیں۔ ادبی سیکشن میں مشاعرے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تفریحی سلسلوں کی ایک مثال تک بندی کا مشاعرہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر یہاں اور یہاں۔
شکریہ جناب۔
اس دفعہ ہم بھی انشاءاللہ سالگرہ کے سلسلے میں پرانے سلسلوں میں شراکت کے ساتھ ساتھ کچھ نئے سلسلے بھی شروع کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں سے موضوع پر رہنے کی درخواست ہے۔ جہاں تک سالگرہ سے متعلق سلسلے شروع کرنے کا تعلق ہے تو اس کے لیے کسی اپروول کا انتظارکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ خود سے initiative لے کر یہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ جہاں تک مستقبل سے متعلق منصوبوں کا تعلق ہے تو ہم اس سلسلے میں کچھ تحقیق کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور ہمیں مثبت نتائج بھی نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی میں نے اس بارے میں اشارہ کیا تھا کہ محفل فورم کا آغاز ایک تجربے کے طور پر کیا گیا تھا۔ یہ تجربہ کم از کم اس حد تک ضرور کامیاب ہوا کہ پہلی مرتبہ صحیح معنوں میں ایک اردو فورم منظر عام پر وجود میں آئی۔ لیکن ہم نے کمیونٹی منیجمنٹ کےسلسلے میں کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ جیسے جیسے فورم پر ٹریفک بڑھتی گئی اور نئے زمرہ جات کی ضرورت پڑتی رہی، انہیں شامل کیا جاتا رہا۔ ایک طرح سے یہ خود رو گروتھ رہی ہے۔ کافی عرصے سے اس چیز کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ محفل فورم کو نئی بنیادوں پر استوار کیا جائے۔ ابھی اس کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ان کا اعلان انشاءاللہ سالگرہ کے دوران ہی کیا جائے گا۔ فی الحال آپ کو تجسس میں ہی رہنے دیتے ہیں۔ :) اور فکر نہ کریں دو ملین پیغامات مکمل کرکے ہم فورم کو بند نہیں کر دیں گے۔ :)
 

زیک

مسافر
کچھ آئیڈیا ہیں ذہن میں جن پر لکھنے کا ارادہ ہے۔ کوشش کروں گا کہ سالگرہ سے پہلے ہی لکھ لوں۔

ایک تو یہ کہ پرانی پوسٹس کھنگال کر اردو کو آن لائن کرنے میں جن تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا ان کی تاریخ لکھی جائے۔
 
Top