تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ آئیڈیا ہیں ذہن میں جن پر لکھنے کا ارادہ ہے۔ کوشش کروں گا کہ سالگرہ سے پہلے ہی لکھ لوں۔

ایک تو یہ کہ پرانی پوسٹس کھنگال کر اردو کو آن لائن کرنے میں جن تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا ان کی تاریخ لکھی جائے۔

میں نے وی بلیٹن کے زمانے کی ایک بیک اپ آرکائیو کو اپنے پاس ریسٹور کیا ہوا ہے۔ یہ کافی دقت طلب کام تھا لیکن اس سے ماضی کی دلچسپ یادیں سامنے آ جاتی ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ اس کے سکرین شاٹس کو ناسٹلجیا کے عنوان کے تحت پیش کروں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک مرتبہ آپ سے بھی پرانی بیک اپس تلاش کرنے کے لیے کہا تھا ۔ اگر پرانی پی ایچ پی بی بی کے زمانے کی کوئی آرکائیو مل جائے تو یہ بھی ماضی میں جھانکنے کا اچھا ذریعہ بن سکتا ہے۔ :)
 
آصف اثر

معطل
مراسلات کا ہدف رکھنے کے ساتھ ساتھ اصل ہدف اردو ٹولز میں کوئی اہم اضافہ بھی ہونا چاہیے۔
 
آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کیا آئیڈیاز موجود ہیں؟
اس سالگرہ کے موقع پر اگر اردو محفل پر ایوارڈ سسٹم بھی نصیب کر دیا جائے تو کیا اچھا نہیں رہے گا ، لائک ممبر آف دی منتھ، سب سے زیادہ مراسلات کرنے کا ایوارڈ ، سب سے زیادہ لڑیاں سٹارٹ کرنے کا ایوارڈ، وغیرہ وغیرہ
 
آپ کیسی ہیں، یاد رکھنے کا شکریہ، میرا ذکر ہوا تھا امید ہے کہ وہ ذکر خیر ہی ہوگا۔ خوش رہو۔
الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں!
جی بالکل ذکر خیر ہی ہوا تھا اور یہاں ہوا تھا۔ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ٹھیک طرح ٹیگ نہیں کر سکی۔ بہر حال کہنا آپ سے یہ تھا کہ لکھتے رہا کریں!
 
نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر ایک ملین پیغامات کے سلسلے میں جو تھریڈ شروع کیا تھا، اس میں پرانے زمانے کے چند سکرین شاٹس پیش کیے تھے۔ یہ سکرین شاٹس بھی حوادث زمانہ کی نذر ہو گئے۔ انہیں دوبارہ سے سامنے لا رہا ہوں۔

ذیل میں محفل فورم کی ابتدائی شکل کا عکس ہے جب یہ پی ایچ پی بی بی پر مبنی ہوتی تھی۔

mehfil01.gif

اور ذیل میں وی بلیٹن کے دور کی ایک تصویر ہے۔

mehfil03.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سالگرہ کے موقع پر اگر اردو محفل پر ایوارڈ سسٹم بھی نصیب کر دیا جائے تو کیا اچھا نہیں رہے گا ، لائک ممبر آف دی منتھ، سب سے زیادہ مراسلات کرنے کا ایوارڈ ، سب سے زیادہ لڑیاں سٹارٹ کرنے کا ایوارڈ، وغیرہ وغیرہ

ایوارڈ سسٹم پرانے وی بلیٹن فورم میں شامل تھا اور کافی مقبول بھی تھا۔ لیکن موجودہ فورم سوفٹویر کے لیے کوئی ایسا متبادل سسٹم نہیں ملا۔ موجودہ سسٹم میں ٹرافی کا نظام موجود ہے۔ ابن سعید بہتر بتا سکیں گے کہ اسے ایوارڈ سسٹم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

آصف اثر ٹولز کے بارے میں ذکر کر رہے تھے۔ میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ اس سلسلے میں ان کے کیا آئیڈیاز ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پرانے سکرین شاٹس دیکھنے پر یاد آیا کہ شروع میں بی بی سی اردو کی ویب سائٹ کی نقل کرتے ہوئے ہم نے بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کا استعمال کیا تھا۔ کچھ دوست تو شکایت بھی کرتے رہے کہ اردو محفل فورم ہی کی وجہ سے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا استعمال اردو ویب سائٹس پر عام ہوا۔ بعد میں زین فورو پر منتقل ہونے کے بعد ہم نے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال شروع کیا اور رفتہ رفتہ یہی فونٹ انٹرنیٹ پر اردو کا ڈیفالٹ فونٹ بن گیا۔ :)
 
یاز

محفلین
فورم پر ایک ملین پیغامات کے سلسلے میں جو تھریڈ شروع کیا تھا، اس میں پرانے زمانے کے چند سکرین شاٹس پیش کیے تھے۔ یہ سکرین شاٹس بھی حوادث زمانہ کی نذر ہو گئے۔ انہیں دوبارہ سے سامنے لا رہا ہوں۔

ذیل میں محفل فورم کی ابتدائی شکل کا عکس ہے جب یہ پی ایچ پی بی بی پر مبنی ہوتی تھی۔

View attachment 1346

اور ذیل میں وی بلیٹن کے دور کی ایک تصویر ہے۔

View attachment 1347
پرانے سکرین شاٹس دیکھ کر پہلا خیال تو یہی ذہن میں آیا کہ
دوڑ آگے کی طرف اے گردشِ ایام تو
 
ایوارڈ سسٹم پرانے وی بلیٹن فورم میں شامل تھا اور کافی مقبول بھی تھا۔ لیکن موجودہ فورم سوفٹویر کے لیے کوئی ایسا متبادل سسٹم نہیں ملا۔ موجودہ سسٹم میں ٹرافی کا نظام موجود ہے۔ ابن سعید بہتر بتا سکیں گے کہ اسے ایوارڈ سسٹم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

آصف اثر ٹولز کے بارے میں ذکر کر رہے تھے۔ میں یہی جاننا چاہ رہا ہوں کہ اس سلسلے میں ان کے کیا آئیڈیاز ہیں۔
زین فورو میں بھی ایوارڈ سسٹم موجود ہے ابھی سوال کرنے سے پہلے میں نے میں نے تحقیق کی تھی :whistle:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ان سکرین شاٹس کو دیکھنے پر ایک اور یاد آئی۔ شروع میں فورم کا ماٹو لکھا نظر آتا تھا محفل دوستاں، بزم یاراں، انجمن آرائیاں۔
بعد میں ایک محترم دوست کے اصرار پر ہم نے انجمن آرائیاں کو اس میں سے حذف کر دیا تھا کہ اس سے انجمن ارائیاں ہونے کا شبہ ہوتا تھا۔ :)
وہ دوست خود بھی ارائیں ہیں۔ :)
 
آصف اثر

معطل
آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کیا آئیڈیاز موجود ہیں؟
فی الحال تو یہ دو ذہن میں آرہےہیں۔
1۔ کریکٹر بیسڈ نستعلیق (مہر کی طرح) فونٹ جو گوگل فونٹس کے لیے قابلِ قبول ہو تاکہ کوئی بھی ویب ڈیولپر اپنے ویب سائٹ میں آسانی سے ایمبیڈ کرسکے۔
2۔ لغات وغیرہ کے نامکمل منصوبوں کی بروقت تکمیل۔
 
زیک

مسافر
ان سکرین شاٹس کو دیکھنے پر ایک اور یاد آئی۔ شروع میں فورم کا ماٹو لکھا نظر آتا تھا محفل دوستاں، بزم یاراں، انجمن آرائیاں۔
بعد میں ایک محترم دوست کے اصرار پر ہم نے انجمن آرائیاں کو اس میں سے حذف کر دیا تھا کہ اس سے انجمن ارائیاں ہونے کا شبہ ہوتا تھا۔ :)
وہ دوست خود بھی ارائیں ہیں۔ :)
وہ صاحب کدھر ہیں آج کل؟

مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس اعتراض پر آپ کا پہلا سوال تھا کہ مذاق ہے یا سنجیدہ بات ہے
 
فورم پر ایک ملین پیغامات کے سلسلے میں جو تھریڈ شروع کیا تھا، اس میں پرانے زمانے کے چند سکرین شاٹس پیش کیے تھے۔ یہ سکرین شاٹس بھی حوادث زمانہ کی نذر ہو گئے۔ انہیں دوبارہ سے سامنے لا رہا ہوں۔
دو برس قبل محفل کے پرانے اسکرین شاٹس کی لڑی: گیارہویں سالگرہ - محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو یہ دو ذہن میں آرہےہیں۔

فونٹ کے بارے میں خود اس فونٹ کے ڈیویلوپر بہتر بتا سکیں گے۔
لغت پراجیکٹ پر یقینا کام ہونا چاہیے۔ لیکن یہ بڑے سکیل کا پراجیکٹ ہے اور اس کے لیے افرادی قوت کی بھی کافی ضرورت ہے۔
 
ایوارڈ سسٹم پرانے وی بلیٹن فورم میں شامل تھا اور کافی مقبول بھی تھا۔ لیکن موجودہ فورم سوفٹویر کے لیے کوئی ایسا متبادل سسٹم نہیں ملا۔ موجودہ سسٹم میں ٹرافی کا نظام موجود ہے۔ ابن سعید بہتر بتا سکیں گے کہ اسے ایوارڈ سسٹم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
زین فورو میں بھی ایوارڈ سسٹم موجود ہے ابھی سوال کرنے سے پہلے میں نے میں نے تحقیق کی تھی :whistle:
زین فورو میں ٹرافیز کا نظام موجود ہے، لیکن اس کا محفل میں مؤثر استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ فقط ابتدائی چند ٹرافیز طے کی گئی ہیں جن کی بنیاد پر رکن کو کبھی کبھار ٹرافی پوائنٹ ملتے ہیں اور اس کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔ البتہ ان ٹرافیز کی بنیاد پر پروفائل میں کوئی امتیازی ٹائٹل نمایاں نہیں کیا جاتا ہے (جو کہ ممکن ہے)۔ واضح رہے کہ ٹرافیز کا نظام اس لحاظ سے محدود نوعیت کا ہے کہ اس میں کسی مخصوص دورانیہ مثلاً ماہانہ بنیادوں پر شماریات اکٹھا نہیں کیے جاتے، بلکہ سب کچھ مجموعی ہوتا ہے۔ ایسے میں "اس ماہ کے رکن" جیسا کچھ ممکن نظر نہیں آتا۔ میڈل کے لیے ایڈ آنز ضرور موجود ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن مستقبل قریب میں محفل کو زین فورو کے نسخہ دوم پر منتقل کرنے کا ارادہ ہے اس لیے جتنے کم ایڈ آنز شامل کیے جائیں اتنا ہی بہتر ہے۔ :) :) :)
 
آصف اثر

معطل
کیا ایسا کچھ ممکن نہیں کہ اطلاع نامے موصول ہونے پر ٹویٹر کی طرح ٹیب پر اوپر ہی کوئی علامت ظاہر ہو جس سے پتا چلےکہ نئے اطلاع نامے موصول ہوئے ہیں۔؟
 
Top