تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

شاہد شاہ

محفلین
کیا محفل کی 13ہویں سالگرہ پر معطل شدہ اراکین کی واپسی ہو سکتی ہے، تاکہ کم از کم میرے اکاؤنٹ پر سے پابندیاں تو ختم ہوں۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں!
جی بالکل ذکر خیر ہی ہوا تھا اور یہاں ہوا تھا۔ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ ٹھیک طرح ٹیگ نہیں کر سکی۔ بہر حال کہنا آپ سے یہ تھا کہ لکھتے رہا کریں!
انشااللہ لکھتا رہوں گا، پسندیدگی کا شکریہ، اگر آپ کے ذہن کوئی موضوع ہے تو حکم کریں، ہم بھی کچھ شدبد کرلیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا محفل کی 13ہویں سالگرہ پر معطل شدہ اراکین کی واپسی ہو سکتی ہے، تاکہ کم از کم میرے اکاؤنٹ پر سے پابندیاں تو ختم ہوں۔
تو آپ نے مان لیا "شاہ" جی کہ آپ کا ایک اکاؤنٹ معطل ہے! :)

ویسے آپ جس رنگ میں بھی آئیں ہمیں آپ سے محبت ہے کہ آپ کو اردو محفل سے محبت ہے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کا قیام 2005 میں 30 جون کو عمل میں لایا گیا تھا۔ ایک ملین پیغامات کی مبارک میں نے اکتوبر 2012 میں پوسٹ کی تھی۔
 
شاہد شاہ

محفلین
میرا تو کوئی اور اکاؤنٹ نہیں ہے۔ میں نے ان اکاؤنٹس کی بات کی ہے جو معطل ہیں اور جن کی وجہ سے میرے موجودہ اکاؤنٹ پر غیر آئینی پابندیاں لگی ہوئی ہیں
تو آپ نے مان لیا "شاہ" جی کہ آپ کا ایک اکاؤنٹ معطل ہے! :)

ویسے آپ جس رنگ میں بھی آئیں ہمیں آپ سے محبت ہے کہ آپ کو اردو محفل سے محبت ہے!
 
میرا تو کوئی اور اکاؤنٹ نہیں ہے۔ میں نے ان اکاؤنٹس کی بات کی ہے جو معطل ہیں اور جن کی وجہ سے میرے موجودہ اکاؤنٹ پر غیر آئینی پابندیاں لگی ہوئی ہیں
اس بات سے قطع نظر کہ کسی کا کوئی اور معطل یا غیر معطل کھاتہ ہے یا نہیں، اگر ان سے محفل کے ماحول میں بدمزگی کا خطرہ ہوا تو معقول انتظامی کاروائی کی جائے گی۔ آپ پر جو بھی پابندیاں لگی ہیں وہ محفل میں آپ کے رویے کا نتیجہ ہیں، یوں جا بجا بے محل انتشار انگیزی اور انتظامی اقدامات کو جانبدارانہ یا غیر آئینی کہہ کر منتظمین کو للکارنے جیسی بچکانہ حرکتوں سے کسی کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ ہم عمومی فورم میں کسی رکن سے عموماً اس طرح مخاطب نہیں ہوتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری آنکھیں بند ہوتی ہیں اور ہمیں کچھ نظر نہیں آتا ہے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

ظالم
قسم سے ظالم
 
Top