غالباً بدھ شام سے محفل اوپن نہیں ہوئی (فرینڈز نے بتایا تھا)
لیکن مجھے چودہ اگست کو پتہ چلا جب میں نے اردو محفل اوپن کی تو مسلسل ایریر آرہا تھا۔
سنڈے تو مصروف گزرا مگر اگلا دن محفل کو ہر ممکن کوشش سے اوپن کرنے میں گزرا۔
میرے ٹیچر نے بھی اس بارے کافی بتایا براؤزر وغیرہ۔
سیل بھی چینج کرکے دیکھا،
کمپیوٹر، لیپ ٹاپ مطلب ہر طرح سے ری سیٹ کرکے بھی مسلہ جوں کا توں رہا
شام میں بھتیجا آیا تو اس سے یہ مسلہ ڈسکس کیا اس کے موبائل پہ بھی ایریر۔
بالآخر کچھ ہی دیر میں بھتیجے نے اردو محفل میرے موبائل فون پہ اوپن کر دی اور اچانک محفل اوپن ہونے پہ میں دم بخود رہ گئی!
(صرف میرے موبائل پہ اردو محفل اوپن ہوئی ہے باقی سب پہ ایریر ہے)
وہ لمحہ بہت خاص تھا۔۔۔
بے شک اللہ اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے اپنے اللہ سے اتنا ضرور کہا تھا کہ اللہ جی محفل اوپن کر دیں نا بس اتنی سی تو بات ہے
اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ میرے اللہ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا الحمدللہ۔