محفل فورم کی expansion

محفل فورم پر مزید یوزرز لانے کی کوشش کی جانی چاہئے یا یہ خیال ہی فضول ہے؟

  • ہمم جی ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہمم جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    144

دوست

محفلین
اینج گل کرو نا۔
صارف سارے کے سارے کبھی بھی فعال نہیں‌ ہوتے۔ چند ایک ہی ہوتے ہیں جو جن کی طرح فورم سے چمڑ جاتے ہیں۔
خیر بڑھانے کا تو کچھ واقعی کرنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا منصوبہ ہے۔ میں کسی کام آ سکوں، جو میں کر بھی سکوں، تو ضرور بتائیے گا۔
 

دوست

محفلین
ہمم۔
شروع شروع میں جب میں کالج میں تھا تو کافی دوستوں کو اس بارے میں بتایا تھا۔ اب تو خیر دن گئے کالج کے۔
بہرحال کوئی قابل عمل لائحہ عمل پیش کرو تو شاید کچھ کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ سٹوڈنٹس کو متوجہ کرنے والی بات تو بہت اچھی ہے لیکن دوسرا حصہ کچھ میری سمجھ میں نہیں آیا۔ تمہارے کہنے کے مطابق اردو ویب پر جاری ڈیویلپمنٹ کے پراجیکٹس میں شمولیت کے لیے اگر کوئی آئے گا تو یہ کافی سنجیدہ کام ہے۔ اس کا نوک جھونک وغیرہ سے کیا تعلق ہوا؟ ایک ہی فورم کے دو حصے کر دینا جہاں کچھ گروپس الگ الگ طریقوں سے بات کریں کم از کم میرے لیے قابل قبول نہیں ہے اور اس کا مجھے فورم کی expansion کی تجویز سے بھی کوئی تعلق نہیں نظر آ رہا۔ ذرا کچھ اس بارے میں وضاحت کرو تو آگے بات کرتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
پہلے والی تجویز کا میں خیر مقدم کرتا ہوں اور اس میں ہر قسم کی مدد کے لئے بھی تیار ہوں۔

دوسری تجویز چونکہ نبیل بھائی کے متعلق ہے اس لئے اس بارے میں وہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بد تمیز، اراکین کو الگ کر دینا تو فورم کو محدود کرنے کے مترادف ہے، یہ ایک شہر کی مانند ہے اس کا پھیلاؤ فطری انداز میں ہی رہنا چاہئے۔ نہیں معلوم کیوں آپ خود کو بدتمیز کہتے (سمجھتے؟؟) رہتے ہیں البتہ ایسا بار بار کہنے (سمجھنے؟) سے آپ نے خود کو آئیسولیٹ کیا ہوا ہے یا کر رہے ہیں یا کر لیں گے۔۔۔ تو پھر کام کب کریں گے یا صرف کام کروانا ہے اور آزمائشِ دیگراں :)

آپ کا خیال اچھا ہے یعنی نیٹ پر کوشش۔ البتہ تیسرے مرحلے کے لئے مزید کچھ وقت لینا بہتر رہے گا۔ میں کچھ وقت سے اسی طرز پر ایک کوشش یونیورسٹی میں کر رہی ہوں کہ لٹریچر ڈپارٹمنٹ سے اسٹوڈنٹس کو اس جانب شامل کیا جا سکے۔ فی الحال صرف لائبریری کے لئے کوشش کر رہی ہوں اور اس میں کچھ کامیابی ملی ہے۔ نبیل بھائی جو تجویز ذکر کی تھی ابھی HOD کی جانب سے معلوم ہونا باقی ہے ممکن ہے کہ وی سی سے اس حوالے سے بات ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ اگر ایک پریزینٹیشن کی بھی ضرورت ہو تو دی جائے وہاں۔ اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ ادب کے بعد دو اور ڈپارٹمنٹس بھی ہیں میری نظر میں جہاں ہم اسٹوڈنٹس کو متوجہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہ سب کرنے کے لئے مکمل پروفیشنل انداز و طریق کار کی ضرورت ہے۔

بدتمیز ، کیا آپ کچھ ٹیوٹوریلز لکھ سکتے ہیں ؟

میں ذاتی طور پر یہ رائے رکھتی ہوں کہ کم افرادی قوت ایک مناسب منصوبہ بندی اور تسلسل کے ساتھ زیادہ فعالیت دکھا سکتی ہے بہ نسبت بھیڑ چال کے۔ آغاز میں چند افراد ہی سہی ان کا مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہو، تاکہ ایک باقاعدہ طریق کار وضع کیا جا سکے۔ جب ایک باقاعدہ صورت بن جائے تو سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی تعداد یقیناً وقت کے ساتھ ساتھ بڑھے گی اس حوالے سے ہمیں پُرامید رہنا چاہیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل کی تیاری کا جہاں تک سوال ہے تو یہ بہت حد تک آپ کی منصوبہ بندی پر منحصر ہے۔

ویسے آپ نے محفل پر خاندانی منصوبہ بندی کی تجویز خوب پیش کی ہے، یہ تعمیری سے زیادہ تخریبی نہ بن جائے کہیں :)
 

بدتمیز

محفلین
سلام

نبیل: نہیں یہ اتنا بھی سنجیدہ کام نہیں۔ آپ کو اگر تعلق نظر نہیں آتا تو رہنے دیں لیکن اس پر کام کرنے کی گنجائش چھوڑ دیں۔ ابھی تک یہاں لوگ خود سے آ رہے ہیں یا وہی جنکو ادب دوست لوگ کھینچ کھانچ کر لا رہے ہیں۔ جب آپ پبلک پلیٹ فارم پر میسج بھیجو گے تو ہر قسم کے لوگ آئیں گے اور پہلے سے جاری گفتگو پر ہر قسم کے کمنٹس کر سکیں گے۔ ابھی چونکہ آپ اور شگفتہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں تو اس کو ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ جب تک کوئی یوزر 50 یا 100 پوسٹس نہیں کر لیتا وہ اس لاکڈ حصے تک رسائی نہ حاصل کر سکے یا پھر وہ اس حصے کو دیکھ سکے لیکن پوسٹ اسی وقت کر سکے جب وہ 50 یا 100 پوسٹ کر چکا ہو۔ (میرے خیال سے اتنی پوسٹ شاید کسی انسان کی evaluation کے لیے کافی ہونگی) شاید اس کی نوبت نہ آئے لیکن نوجوان نسل کے ساتھ میرا تجربہ کافی ہے۔ آگے مرضی جو مرضی کریں۔

شگفتہ: ٓپ کی بات کا جواب نیبل کی بات کے جواب میں ہی ہے۔ کیونکہ دونوں ایک ہی بات کر رہے ہیں۔
میرا کام سوائے کونے پر کھڑے ہو کر آواز لگانا ہے کہ نہیں بھئی ایسے نہیں ایسے کرو کے کچھ نہیں۔
ٹیوٹوریلز کس پر؟
نہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ سب مصروف ہوتے جائیں گے یا پھر اتنا وقت نہیں دے پائیں گے۔ مستقل مزاجی مجھ میں تو ذرا برابر نہیں پھر باقیوں میں کیسے ہو سکتی ہے۔ :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
محفل کی تیاری کا جہاں تک سوال ہے تو یہ بہت حد تک آپ کی منصوبہ بندی پر منحصر ہے۔

ویسے آپ نے محفل پر خاندانی منصوبہ بندی کی تجویز خوب پیش کی ہے، یہ تعمیری سے زیادہ تخریبی نہ بن جائے کہیں :)

اس کی ذرا سمجھ نہیں لگی۔ ذرا وضاحت کر دیں۔
 

پاکستانی

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بدتمیز ، کیا آپ کچھ ٹیوٹوریلز لکھ سکتے ہیں ؟

آپ کی یہ بات دل کو لگتی ہے، ایسے ٹیوٹوریلز لکھے جائیں جو سٹوڈنٹ کو اپنے طرف کھینچ لیں اور ٹیوٹوریلز ان پیج میں لکھے گئے اور تصویری شکل میں ہوں۔
اس کی ایک صورت تو یہ ہے کہ ان ٹیوٹوریلز کو ہم یونیوورسٹیوں کے ایڈریس پر میل کر سکیں گے جیسے میرے پاس وی یو (Virtual University) کے بہت سارے سٹوڈنٹ ایمیل ایڈریس ہیں ہم ان کو میل کر سکتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ ان ٹیوٹوریلز کو اپنی اپنی میل کے دستخط میں شامل کر سکتے ہیں۔ ہم دن میں بہت سی میلز کرتے ہیں اس لئے ہماری میلز جہاں تک جائیں گی، محفل کا پیغام بھی وہاں تک پہنچے گا۔

کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
یہ پچاس یا سو کی تجویز سے مجھے اختلاف ہے۔ اس وقت محفل کے بہت سے ایسے صارف ہیں جو یہاں آتے ہی کمپیوٹر یا آئی سیکشن میں ہیں۔ لیکن وہ فعال نہیں۔
یہ کہنا کہ فورم کے کسی حصے کو لاکڈ کردیا جائے ایک ناممکن سی بات لگتی ہے۔ نئے آنے والے بے شک مختلف مزاج کے ہوتے ہیں لیکن ان کی چند پوسٹس سے ہی ان کے مزاج کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں کام یا کھپ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔

میں اپنی کم عقلی کی معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے یہ الگ یا لاکڈ حصے والی بات ابھی تک سمجھ نہیں آئی، اس لیے ابھی رد یا قبول کرنا کچھ معنی نہیں رکھتا۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں دو معاملات کو مکس کیا جا رہا ہے۔ ایک تجویز اردو ویب کی تشہیر کے ذریعے یہاں لوگوں کی فعال شمولیت میں اضافہ ہے۔ خاص طور پر سٹوڈنٹس کو متوجہ کیا جانا چاہیے جو نئے چیلنجز کی تلاش میں ہوتے ہیں اور جن کی رہنمائی کے لیے ہم تیار بھی ہیں۔

دوسرا معاملہ (میری سمجھ کے مطابق) فورم کی ماڈریشن پالیسی کا ہے۔ میرے خیال میں دونوں معاملات کو ایک دوسرے کے ساتھ نتھی کر دینا ٹھیک نہیں ہوگا۔ہم لوگ اپنی سمجھ کے مطابق فورم کی نظامت بہتر طریقے سے چلانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس میں ہم سے غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری ماڈریشن پالیسی میں کوئی سقم ہو۔ لیکن اس پر نظر ثانی اسی صورت میں کی جا سکتی ہے اگر کسی ایک خاص پہلو کی نشاندہی کی جائے۔

اردو ویب اور اردو محفل فورم کی تشہیر کا کام ایک اہم کام ہے اور اس کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ تجویز پیش کی تھی کہ باقاعدہ بروشر تیار کیے جائیں جن پر اردو ویب کا جامع اور مختصر تعارف موجود ہو، لیکن یہ کام آگے نہیں بڑھا۔ اب expansion کی بات ہو رہی ہے تو میرے خیال میں سب سے پہلے promotional مٹیریل کی ضرورت پڑے گی۔ اگر اس طرح کے پوسٹر یا بروشر کی پی ڈی ایف بن جائے تو ہم انہیں مختلف کالجوں کے کاربرداران یا وہاں کے سٹوڈنٹس کو بھیج سکتے ہیں جو کہ انہیں نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دیں۔ اسکے علاوہ کس اخبار یا رسالے میں اردو ویب اور اردو محفل فورم کا تعارف اگر چھپ جائے تو اس سے بھی ہمیں کافی مدد مل سکتی ہے۔ میں اس سلسلے میں مزید باتیں بعد میں کروں گا۔

والسلام
 

بدتمیز

محفلین
سلام
نبیل: میرے خیال سے میں صیح سمجھا نہیں پا رہا اسی لئے سب ہی اس کے مخالف ہیں۔
بہرحال شاید اس کی ضرورت پر جائے۔ میرے خیال سے آپ اس پر اتنا کام کر دیں کہ اگر کبھی ضرورت پیش آئے تو دیر نہ ہوسکے اور یہ فوری نافذ ہو جائے۔

کیونکہ میں نے ان سب گروپس اور فورمز سے 2001-2002 میں اپنی سائیٹ پر ٹریفک ڈرائیو کرنے کا کام کیا ہوا ہے۔ لہذا مجھے کچھ اندازہ ہے کہ لوگ کیسے ہوتے ہیں۔ مثال دینا تو نہیں چاہتا تھا لیکن اب اگر کوئی صاحب فورم پر کسی جگہ “جنسی کہانیوں“ کی فرمائش کر دیں تو پھر؟ پہلے اس پر میری توجہ زکریا کی پوسٹ سے ہوئی تھی ابھی کچھ عرصہ پہلے شمیل کے ڈومینز لینے والے تھریڈ پر میں نے اپنی اسٹیٹ رپورٹ رکھی تھی تو مزید دیکھنے پر علم ہوا تھا کہ لوگ کیا کیا سرچ کرتے تشریف لائے تھے۔
میں نے کہیں بھی ماڈریشن کے حوالے سے آپکا نام نہیں لیا۔ پاکستانی نے کہا تھا کہ نبیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں لیکن انہوں نے بھی ماڈریشن کا نہیں کہا تھا۔ کسی خاص پہلو کا میں نے ذکر کیا تھا کہ معاملے کے فریق بننے سے گریز کیا جائے۔ اس کی مثال میں یہاں دینے سے گریز کرونگا۔ کیونکہ میں نہیں چاہتا بات پھر وہیں پہنچ جائے۔
ویک اینڈ پر جب آپ ان دونوں چیزوں کو پبلک کر دیں گے تو میں ان کو یا اردو ویب کے مین پیج کو اس کے اغراض و مقاصد کے لیے ایک جامع تعارف کے لیے استعمال کروانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

شاکر میرا خیال آپکو بھی جواب مل گیا ہوگا۔
 

بدتمیز

محفلین
شمیل فکر نہ کرو تمہارے خلاف کچھ نہیں لکھا۔ مجھے اصل میں یہ بھول گیا تھا کہ آخری دفعہ اپنی اسٹیٹ رپورٹ غور سے کب پڑھی تھی؟ :)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باتمیزبھائی، آپ نے بہت اچھاآئیڈیادیاہے۔ اوردوسری جوماڈریشن کی بات ہورہی ہے واقعی اس کی تھوڑی سی تفیصل ہوجائے تاکہ پتہ چل جائے کہ آپ کیاچاہتے ہیں؟
آپ کی اس بات سے بھی مجھے اتفاق ہے کہ لوگوں کی چوائس کیاہے اوروہ کیاچاہتے ہیں لیکن یہاں پر چونکہ اردوکی ترویج وترقی کے لئے کام ہورہاہے تومیرے خیال میں اس پلیٹ فارم کوہم لوگوں کی منشاء کے مطابق تونہیں کرسکتے ہاں کچھ گپ شپ جیسے پالیسی ہے کسی حدتک توٹھیک ہے فریشمنٹ کے لئے۔ لیکن اس سے آگے نہیں۔
اورمیرے لائق کوئی بھی خدمت ہوتومیں بھی حاضرہوں۔

والسلام
جاویداقبال
 
Top