السلام علیکم
بد تمیز، اراکین کو الگ کر دینا تو فورم کو محدود کرنے کے مترادف ہے، یہ ایک شہر کی مانند ہے اس کا پھیلاؤ فطری انداز میں ہی رہنا چاہئے۔ نہیں معلوم کیوں آپ خود کو بدتمیز کہتے (سمجھتے؟؟) رہتے ہیں البتہ ایسا بار بار کہنے (سمجھنے؟) سے آپ نے خود کو آئیسولیٹ کیا ہوا ہے یا کر رہے ہیں یا کر لیں گے۔۔۔ تو پھر کام کب کریں گے یا صرف کام کروانا ہے اور آزمائشِ دیگراں
آپ کا خیال اچھا ہے یعنی نیٹ پر کوشش۔ البتہ تیسرے مرحلے کے لئے مزید کچھ وقت لینا بہتر رہے گا۔ میں کچھ وقت سے اسی طرز پر ایک کوشش یونیورسٹی میں کر رہی ہوں کہ لٹریچر ڈپارٹمنٹ سے اسٹوڈنٹس کو اس جانب شامل کیا جا سکے۔ فی الحال صرف لائبریری کے لئے کوشش کر رہی ہوں اور اس میں کچھ کامیابی ملی ہے۔ نبیل بھائی جو تجویز ذکر کی تھی ابھی HOD کی جانب سے معلوم ہونا باقی ہے ممکن ہے کہ وی سی سے اس حوالے سے بات ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ اگر ایک پریزینٹیشن کی بھی ضرورت ہو تو دی جائے وہاں۔ اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ ادب کے بعد دو اور ڈپارٹمنٹس بھی ہیں میری نظر میں جہاں ہم اسٹوڈنٹس کو متوجہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہ سب کرنے کے لئے مکمل پروفیشنل انداز و طریق کار کی ضرورت ہے۔
بدتمیز ، کیا آپ کچھ ٹیوٹوریلز لکھ سکتے ہیں ؟
میں ذاتی طور پر یہ رائے رکھتی ہوں کہ کم افرادی قوت ایک مناسب منصوبہ بندی اور تسلسل کے ساتھ زیادہ فعالیت دکھا سکتی ہے بہ نسبت بھیڑ چال کے۔ آغاز میں چند افراد ہی سہی ان کا مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہو، تاکہ ایک باقاعدہ طریق کار وضع کیا جا سکے۔ جب ایک باقاعدہ صورت بن جائے تو سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی تعداد یقیناً وقت کے ساتھ ساتھ بڑھے گی اس حوالے سے ہمیں پُرامید رہنا چاہیے۔