شمشاد
لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:یہ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ویسے تو معذرت کہ محفل پر زیاد وقت نہیں دے پاتا لیکن جب بھی موقع ملتا ہے۔ آپ لوگوں کی باتیں، تحریریں پڑھ کر ہی دل شاد کر لیتا ہوں۔ بس شروع میں کچھ تھوڑا بہت حصہ ڈالتا تھا اب وہ بھی مفقود ہو گیا ہے۔ تحریریں پڑھ کر جو لوگ اس محفل پر اچھے لگے وہ درج ذیل ہیں۔
محترم اعجاز عبید صاحب۔
ان کا انٹرویو پڑھا بہت چھا لگا اور اب مجھے اس ماہنامے کا نام یاد نہیں آرہا انڈیا سے پاکستان آتا تھا ان میں ان کی تحریریں پڑھ کر اور اردو محفل پر ان سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔
شمشاد بھائی
جو اس محفل پر چار چاند لگائے رکھتے ہیں۔
جویریہ جی
ان کا برمحل، برجستہ اور عین موقع کی مناسبت سے شاعری کا استعمال بہت اچھا لگا۔ (جو اب ان کے پیغامات میں نظر نہیں آتا)۔
منھاجین بھائی
جو کہ پتا نہیں کیوں اب محفل سے ایسے غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ
اور اس کے بعد فرزوق، بے بی ہاتھی (قیصرانی)، محب علوی اور نبیل بھائی اچھے لگے۔
ثناء اللہ بھائی آپ کی تحریر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
میں مانتا ہوں کہ غمِ روزگار کے ساتھ ساتھ شادی کے بعد مصروفیات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ (مزید اضافے کی آپ نے آج تک کوئی خبر ہی نہیں دی، کہ کہیں باجو آ کر مٹھائی ہی نہ مانگ لیں، خیر)، لیکن ایسی بھی کیا مصروفیت کہ محفل کو پانچ دس منٹ بھی نہ دی سکیں۔
کوشش کر کے ایک دو خطوط لکھ دیا کریں تا کہ حاضری لگتی رہے۔