محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

قیصرانی

لائبریرین
ایک سوال۔ اگر میں ایک رکن الف کو نظرانداز کرتا ہوں تو کیا میرے مراسلے اس رکن کو دکھائی دیں گے؟ کیونکہ اگر یہ مراسلے دکھائی دیں تو پھر ان کا جواب بھی آئے گا جو مجھے دکھائی نہیں دے گا۔ اس طرح ناراضی بڑھ سکتی ہے
 
اگر میں ایک رکن الف کو نظرانداز کرتا ہوں تو کیا میرے مراسلے اس رکن کو دکھائی دیں گے؟
جی ہاں، اگر صرف آپ انھیں نظر انداز کر رہے ہیں، وہ آپ کو نہیں۔ آپ کو ان کی جانب سے اطلاعات موصول نہیں ہوں گی، ان کے مراسلے بغیر پرمالنک کے نظر نہیں آئیں گے، اور ایسی ہی کچھ اور باتیں۔ :) :) :)
 
اکمل زیدی

محفلین
سر جی . . . . کوئی ایسا سسٹم کر دیں کے اگر کوئی دھاگہ یہاں لگایا جائے اور انتظامیہ اسے اگر نا مناسب سمجھ کر یا حفظ ما تقدم کے طور پر ( جس کے یہاں اپنے ہی معیارات ہیں ) remove کرے تو اس کے ذاتی مکالمے میں اسے بتا دیا جائے جن وجوہات کی بنا پر پوسٹ ہٹائی گئی ہے . . . یہاں تو ایسا شب خون مارا جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا . . .
 
السلام و علیکم،
میں اس محفل کا نیا رکن ہوں، ماشاءاللہ اس محفل کے اغراض و مقاصد اور آلات و اختیارات سے واقفیت حاصل کرکے بڑی خوشی۔ امید کے اس فورم سے مستفیذ ہونے کا بہترین موقع فراہم ہوگا۔ جزاک اللہ۔
 
فہیم

لائبریرین
کر سکتے ہیں، لیکن انھیں کرنا نہیں چاہیے۔ اگر ہمیں ٹھیک سے وہ بات یاد ہے جب ہماری آپ سے اس بارے میں گفتگو ہوئی تھی تو قصہ کچھ یوں تھا کہ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ گو کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں پر نہ کریں تو بہتر ہو گا تا کہ لوگوں کی کاروائیوں پر نگاہ رکھ سکیں۔ یہ غالباً ان دنوں کی بات ہے جب آپ اراکین عملہ میں شامل تھے۔ :) :) :)
ایک بار تجرباتی طور ہم میں نے اراکین کو نظر انداز کرنے کا فیچر استعمال کیا تھا۔
پر پھر بھی اس ممبر کے کیفیت نامے سامنے دکھائی دے رہے تھے:)
 
زیک

مسافر
ایک بار تجرباتی طور ہم میں نے اراکین کو نظر انداز کرنے کا فیچر استعمال کیا تھا۔
پر پھر بھی اس ممبر کے کیفیت نامے سامنے دکھائی دے رہے تھے:)
"جدید کوائف" کے صفحے پر نظر نہیں آتا لیکن پورٹل پیج پر کیفیت ناموں کے بلاک میں نظر آتا ہے۔

پورٹل پیج پر اسی طرح تازہ لڑیوں میں نظرانداز شدہ زمرے اور لڑیاں بھی دکھائی دیتی ہیں
 
"جدید کوائف" کے صفحے پر نظر نہیں آتا لیکن پورٹل پیج پر کیفیت ناموں کے بلاک میں نظر آتا ہے۔

پورٹل پیج پر اسی طرح تازہ لڑیوں میں نظرانداز شدہ زمرے اور لڑیاں بھی دکھائی دیتی ہیں
پورٹل پیج ایک ایڈ آن کی مدد سے شامل کیا گیا ہے جو زمانے سے اپڈیٹ نہیں ہوا ہے۔ لہٰذا اس میں نظر انداز کردہ مواد کو چھپانے کا نظام شامل نہیں ہوگا۔ :) :) :)
 
میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو ہمیشہ پورٹل پر ہی قیام کرنا پسند کرتے ہیں۔
اور بنا پورٹل مجھے محفل عجیب سی لگتی ہے۔

اگر تو کوئی طریقہ ہے کہ پورٹل اپڈیٹ ہوسکے تو بہتر رہے۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کسی رکن کو بلاک کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
جزاک اللہ
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کسی رکن کو بلاک کرنا ہو تو اس کا کیا طریقہ ہو گا ؟
جزاک اللہ
کسی رکن کو "بلاک" کرنے کا اختیار تو انتظامیہ کے اختیارات کا حصہ ہے۔ البتہ کوئی رکن قابل اعتراض رویہ اختیار کرے تو متعلقہ مراسلوں کو رپورٹ ضرور کریں تاکہ اراکین عملہ کی توجہ مبذول ہو۔ علاوہ ازیں کسی رکن یا زمرے یا لڑی کے مراسلے نظر انداز کرنے کا اختیار ہر رکن کے پاس موجود ہے، اس سے استفادہ کریں۔ :) :) :)
 
Top