تعارف محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں

برگ حنا

محفلین
السّلام علیکم۔ ۔۔۔:)
جانے کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ آپ اسی محفل کے کوئی پرانے ممبر ہیں:thinking:
بہرحال آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں اور خوش آمدید کے ساتھ یہ اسلیئے نہیں لکھا کہ " ایک بار پھر خوش آمدید" کہ پتا نہیں جب آپ پہلی بار یہاں آئے
تھے میں تھی یا نہیں تھی اور آپ کو ویلکم کیا تھا یا نہیں کیا تھا سو ہماری جانب سے "ایک بار پھر" آنے پر "پہلی بار" خوش آمدید
 
رکشے والا

محفلین
السّلام علیکم۔ ۔۔۔ :)

جی میں پہلی مرتبہ ہی ممبر بنا ھوں۔ محفلین میں سے کچھ کو عنوان کی وجہ سے غلط فہمی ہو رہی ہے۔ بہر حال شکریہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترم ۔۔۔۔!

رکشے والے سے ہمیں تو رکشے والے کے علاوہ سجاد علی یاد آتے ہیں کہ انہوں نے رکشے والے کو مخاطب کرکے ایک بہت ہی خوب گیت گایا ہے۔
 
رکشے والا

محفلین
خوش آمدید محترم ۔۔۔ ۔!

رکشے والے سے ہمیں تو رکشے والے کے علاوہ سجاد علی یاد آتے ہیں کہ انہوں نے رکشے والے کو مخاطب کرکے ایک بہت ہی خوب گیت گایا ہے۔
شکریہ احمد-
آپ کی پوسٹ کی بدولت میں بھی اس گیت سے فیض یاب ہو گیا ہوں۔:D
 
محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد-
آپ کی پوسٹ کی بدولت میں بھی اس گیت سے فیض یاب ہو گیا ہوں۔:D

چلیے کوئی تو فیضیاب ہوا۔۔۔۔! ویسے یہ 'رکشے والا' کی عرفیت رکھنے کا کیسے خیال آیا؟؟؟ یقیناً آپ کسی بے وفا کی یاد میں رکشہ چلا رہے ہوں گے۔ :D

اب تک تو آپ نے کسی کو بتایا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم اپنے طور پر پوچھ لیتے ہیں۔ :)
 
رکشے والا

محفلین
چلیے کوئی تو فیضیاب ہوا۔۔۔ ۔! ویسے یہ 'رکشے والا' کی عرفیت رکھنے کا کیسے خیال آیا؟؟؟ یقیناً آپ کسی بے وفا کی یاد میں رکشہ چلا رہے ہوں گے۔ :D

اب تک تو آپ نے کسی کو بتایا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم اپنے طور پر پوچھ لیتے ہیں۔ :)
بے وفا کی یاد میں ھم نے رکشہ جلانا ہی مناسب سمجھا- :roll:
عرفیت کا معاملہ کچھ یوں ہے کہ ایام طالبعلمی میں (براہ کرم اسے ایام جہالت نہ پڑھا جائے:oops: ) اس نک سے ھم چیٹ کیا کرتے تھے۔ سو محفل میں اندراج کے وقت اور کچھ نا سوجھا تو یہی نک دوبارہ جھاڑ پونچھ کر کام میں لے آئے۔
 
اچھی بات ہے۔ محفل میں آتے رہا کیجے۔
 
Top