ٹیگ کرنے کے لئے
محمد امین اور
محمد وارث آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ جواب میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ مجھے لگ رہا تھا کہ ان میں سے پہلے تین سوالوں کے جواب میں لکھنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔ ابھی بھی پورا دن لگا کر اپنی پہلی پوسٹ تلاش کر سکی۔ خیر
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
مجھے اردو محفل پر
تیشہ (بوچھی) نے بلایا تھا۔
انہی کے دھاگے میں پوسٹ کی تھی شاید۔
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
تعارفی تو نہیں بس بوچھی نے ویلکم والا دھاگہ کھولا تھا۔ جس کا پہلے سوال کے جواب میں لنک دیا ہے۔
3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
مجھے لائبریری اور پسندیدہ کلام میں موجود اپنی تمام پوسٹس ہی پسند ہیں تقریبا۔ ماہِ اردو لائبریری میں پوسٹ کرتے بہت اچھا لگا تھا جب
سیدہ شگفتہ ،
ماوراء اور میں مل کر کام کیا کرتے تھے۔ ویسے مجھے اپنی گنی چنی گفتگو والی پوسٹس میں اس
دھاگے والی پوسٹس بھی یاد آتی ہے۔
4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
مجھے محفل کے اکثر ممبرز کی پوسٹس بہت پسند ہیں۔
نبیل کی اور ایک رکن
سیفی کی محفل کے ابتدائی دنوں کی پوسٹس پڑھنے کا موقع ملا اور بہت مزہ آیا۔
زیک کی تصویریں شیئر کرنے والی پوسٹس اچھی لگتی تھیں۔ اور محفل سخن میں
محمد وارث ،
فرخ منظور اور
فاتح کی پوسٹس شوق سے پڑھتی ہوں۔ سیدہ شگفتہ کا بریکنگ نیوز والا دھاگہ بھی بہت اچھا لگتا تھا خصوصا جب شگفتہ بریکنگ نیوز کی سلائیڈ چلا کر خود ایک طویل عرصے کے لئے غائب ہو جاتی تھیں
۔
لنک مجھے مل نہیں رہے۔ ایک اس دھاگے کی پہلی پوسٹ سے چھاپہ مار کر
یہاں دے رہی ہوں۔ باقی جب بھی کامیابی ہوئی ضرور پوسٹ کروں گی انشاءاللہ۔