سیدہ شگفتہ
لائبریرین
زبردست ، یہ اتنا دلچسپ دھاگہ نیچے کیسے رہ گیا !!
تیسری سالگرہ اب تک کی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ مقبول اور دلچسپ رہی ۔
ایک دھاگہ محفل کے اراکین کے ٹائٹل کے نام سے کھولا گیا جس میں ابن سعید نے کچھ لوگوں کو ٹائٹل دے کر خود کو" کمسن بوڑھا " مشہور کرنا چاہا مگر بری طرح سے ناکامی کے بعد صرف "بڑھاپے " پر اکتفا کر لیا۔
محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں ! از سیدہ شگفتہ
اسی دھاگے میں مغزل نے مجھے یہ ٹائٹل دیا
محب علوی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ خاموش طبع
تو اب کوئی جرح نہ کرے
دوسری سالگرہ کے موقع پر اراکین پر شاعری کا آغاز بھی ہوا اور فرزانہ نے بہت خوبصورت دھاگہ ترتیب دیا۔
سیدہ شگفتہ نے ایک دلچسپ دھاگہ شروع کیا
اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں
اور اپنے مشہور زمانہ انداز میں دھاگے کی پہلی پوسٹ انتہائی جامع و بلیغ الفاظ میں یوں کی۔
شروع کی جائیں !!
ایسا باکمال الجامع و المختصر جملہ نہ پہلے محفل کی سالگرہ پر سرزد ہوا اور نہ آئندہ امید ہے ۔
پوسٹ آف دا ڈے۔
اور شگفتہ کی مذکورہ پوسٹ کو 'پوسٹ آف دا ڈیکیڈ' کا ایوارڈ جانا چاہئیے
سیدہ شگفتہ کی نظر نہیں پڑی ورنہ اس کا اصل احوال تو وہی بیان کرتیں۔ ویسے شگفتہ نے ایسی بے شمار شگفتہ تحریریں چھوڑی ہیں محفل پر جن سے شگفتگی کا مسلسل احساس ہوتا رہتا ہے۔
نوٹ : Damage Control کا آسان ترجمہ درکار ہے۔
ہاں ناں ، دیکھیں تو اس اختصار و جامعیت سے جو سلسلہ آغاز ہوا وہ آج بھی جاری و ساری ہے
مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کے ایسے دور رس نتائج ہوں گے
زبردست ، یہ اتنا دلچسپ دھاگہ نیچے کیسے رہ گیا !!
ہمیں بھی کسی زمانے میں ایک عدد 'اواٹ' ملا تھا۔ نہ جانے کہاں غائب ہوگیا، خیر ہم کو بھی محفل پر قریب قریب سات سال ہونے کو آ رہے ہیں۔ بہرکیف، منتظمین و دیگراراکین کو بہت مبارکباد۔
ہمیں بھی کسی زمانے میں ایک عدد 'اواٹ' ملا تھا۔ نہ جانے کہاں غائب ہوگیا، خیر ہم کو بھی محفل پر قریب قریب سات سال ہونے کو آ رہے ہیں۔ بہرکیف، منتظمین و دیگراراکین کو بہت مبارکباد۔
ہر دھاگہ کچھ عرصہ بعد نیچے آ ہی جاتا ہے ، پسندیدگی کا شکریہ اور اب ایک بریکنگ نیوز چینل منتظر ہے ساتویں سالگرہ پر۔
کل کیا پتہ بجلی ہو نہ ہو اس لئے آج ہی ذکر کر دیتے ہیں کیونکہ ابھی تک گاڑی تیسرے سال کے سٹیشن پر ہی رکی ہوئی ہے۔ اگلے سال کا سفر کب شروع ہو گا؟ جولائی ختم ہونے والا ہے۔بہت شکریہ نایاب بھائی
چند پرانے اراکین ایسے جفا کش اور باکمال تھے کہ ان کے تذکرے کے بغیر محفل ادھوری رہتی ہے ۔ ان کا ذکر خودبخود تحریر میں آ جاتا ہے ان کی خدمات اور قابلیت کی وجہ سے ، ویسے بھی آج ان کا ذکر ہوگا تو کل کوئی ہمارا بھی ذکر خیر کرے گا۔