شکریہ
امن ایمان ۔
بس یہ فائدہ ہوتا ہے کسی ایک ادارے سے جڑے رہنے کا کہ بھولے ہوئے اراکین واپس آئیں تو وہ چند پرانے لوگوں کو دیکھ کر پھر سے خوش ہو لیتے ہیں۔
میں بھی کافی دیر بعد محفل کی سالگرہ پر لکھ سکا تھا اور فرصت ملی تو اس بار پھر سے لکھوں گا اور ایک دفعہ پھر سے شکریہ پسندیدگی کا۔
حجاب تو اب فیس بک کی ہو کر رہ گئی ہے ، ویسے اگر کہو تو پیغام بھیجوں کہ امن تمہیں بلاتی ہے ۔ سارہ خان بھی فیس بک پر ہی ہوتی ہے کبھی کبھار آ جاتی ہے۔
ماورا ، بوچھی ، زیک ، قدیر ، بدتمیز تو مستقل چھوڑ گئے ہیں سوائے زیک کہ باقی تو آنلائن کہیں اور بھی دستیاب نہیں۔
نیناں بھی فیس بک پر ہوتی ہے مگر کم کم ۔
نبیل تو آتے رہتے ہیں اور ظفری بھی۔
قیصرانی بھی تو ہے نہ یہاں مستقل مزاجی سے۔
باقی اب نئے ممبران سے تعارف حاصل کرنا ضروری ہے ۔
تعبیر اور @قرۃ العین اعوان بہت خوب تمہاری طرح تعارف اور انٹریو لیتی ہیں اور ان سے تمہیں ضرور ضرور دوستی کرنی چاہیے۔
عینی شاہ بہت ہی ہنس مکھ اور باغ و بہار طبیعت کی نٹ کھٹ شخصیت ہے اور تم دوستی کر لو تو کبھی بور نہ ہو گی۔
تمہارے لیے کئی چیزیں میں نے سوچ رکھی ہیں مگر تم ذرا مستقل ہو جاؤ اور یہ ڈر ختم ہو جائے کہ پھر سے لمبی چھٹی پر نہ چلی جاؤ تو بتاؤں گا۔