محفل چائے خانہ

فاتح

لائبریرین
کاش میں ایک گوالے کا ہی سجّن ہوتا
وہ بڑے پیار سے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ
تازہ خالص، کبھی تو، دودھ پلاتا مجھ کو
:laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing:
پروین شاکر اسی موقع کے لیے کہہ گئی ہیں کہ
چائے سازوں کی اذیّت نہیں دیکھی جاتی
چائے خانے کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی

بس گوالے کی مشیّت پہ ہے سب کچھ موقوف
مانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی

کام چل جاتا ہے بِن گیس کے لیکن صاحب
شِیرِ خالص کی یہ قلت نہیں دیکھی جاتی

لب و معدہ پہ گراں ہے کسَرِ شیر و شکر
ہم سے آنکھوں کی بھی حسرت نہیں دیکھی جاتی

کون اترا ہے افق سے یہ سماوار لیے
چائے خانے کی تو حیرت نہیں دیکھی جاتی
 
فرخ منظور

ہا ہا۔ گوالوں بیچاروں کیا یہاں کیا حشر کیا جا رہا ہے۔

کون اترا ہے افق سے یہ سماوار لیے
چائے خانے کی تو حیرت نہیں دیکھی جاتی

:biggrin:
 
مغزل

محفلین
وہ کیا ہے، بقول میر کے :

ساری دنیا مسالے جیسی ہے
اپنی ہستی گوالے جیسی ہے

چائے بھی اس کے گھر کی کیا کہیے
رنگ میں جو خضاب جیسی ہے

:party:
 
ساجد

محفلین
کاش میں ایک گوالے کا ہی سجّن ہوتا
وہ بڑے پیار سے چاؤ سے بڑے مان کے ساتھ
تازہ خالص، کبھی تو، دودھ پلاتا مجھ کو
:laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing:
پروین شاکر اسی موقع کے لیے کہہ گئی ہیں کہ
چائے سازوں کی اذیّت نہیں دیکھی جاتی
چائے خانے کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی

بس گوالے کی مشیّت پہ ہے سب کچھ موقوف
مانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی

کام چل جاتا ہے بِن گیس کے لیکن صاحب
شِیرِ خالص کی یہ قلت نہیں دیکھی جاتی

لب و معدہ پہ گراں ہے کسَرِ شیر و شکر
ہم سے آنکھوں کی بھی حسرت نہیں دیکھی جاتی

کون اترا ہے افق سے یہ سماوار لیے
چائے خانے کی تو حیرت نہیں دیکھی جاتی
حضور والا ، اگر دخل در ماکولات ’معقولات‘ و مشروبات پر محمول نہ فرمائیں تو عرض کروں کہ آپ حامل ہیں:chatterbox:۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد شعر کےجو کہ آپ دستِ خط کے طور پہ نمایاں ہے۔
ہرے بھرے مرے خوابوں کو روندنے والو
خدائے زندہ زمیں پر اتر بھی آتا ہے
بندہ ملتجی ہے کہ اس شعر کی وجہ ظہور اور منصہ شہود تک کی داستان سے کچھ آگاہی مہیا فرما دیں۔
میرا دراک مجھے اس دور میں لے گیا کہ جب بھٹو مرحوم کے سیاسی شباب کے ایام میں "سُرخ ہے سُرخ ہے ایشیا سُرخ ہے" کے نعرہ ہائے مستانہ سے در و دیوار سُرخ رُو ہوئے تو مخالفین کے "سبز ہے سبز ہے ایشیا سبز ہے" کی "سبزی" جگہ جگہ بکھری نظر آتی تھی۔ آج کل محفل پہ بھی تھوڑی مختلف صورت حال کے ساتھ سرخ اور سبز انقلاب ساتھ ساتھ آیا ہوا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ شعر جو کہ معنوی حیثیت میں احتجاجی سلوگن بھی ہے آپ کے "سبز رُو" ہونے کے خوابوں کے ٹوٹنے کا آئینہ دار ہے؟۔:grin:
 
اس شعر کے ظہور و مُنقّۂ شہود کے متعلق تو اس کے خالق ہی بتا سکتے ہیں جن سے اب ملاقات کے لیے عالمِ بالا تک کا سفر کرنا ہو گا جو فی الوقت میں اپنی مرضی سے کر گزرنے کا اہل نہیں۔:grin:
جہاں تک میرے تین ماہ پرانے دستخط سے ہو کر آپ کی دسترس میں آنے والے شعر سے میرے تعلق کا ذکر ہے تو دو چار برس کی بات نہیں یہ نصف صدی کا قصہ ہے;) اور معذور ہوں کہ اب ایسے گڑے مردے اکھاڑنا چاہوں بھی تو اکھاڑ نہیں سکتا لیکن بہرحال اس روداد کا محفل کے کسی انقلاب سے کوئی تعلق نہیں۔:grin:
یوں بھی حضور محفل کا سبزہ ہمارے لیے نشانِ روئیدگی اور اس کی سرخی ہمارا غازہ ہے نہ کہ معاذ اللہ کسی احتجاج کا باعث۔:)
چند ماہ قبل عبید اللہ علیم مرحوم کی یہ غزل میں نے محفل میں ارسال کی تھی جو شاید آپ کی نظر سےنہیں گزری۔ ضرور پڑھیے گا کہ انتہائی خوبصورت غزل ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
محفل کے اس چائے خانے کی گونج گزشتہ روز کراچی میں اردو بلاگرز کی ملاقات تک سنی گئی۔ اللہ اسے آباد رکھے
 
بھئی چائے تو ہم پیتے نہیں اگر ایک گلاس (بھرا یا خالی) دودھ کا مل جائے تو اسی میں ڈبو کر چند اشعار زہر مار کر لیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اجی یہ دودھ پیتے اشعار کس پر اثر کریں گے؟ شعر تو وہ اثر کرے ہیں جن کی تخلیق میں جام و مینا کی تاثیر شامل ہو۔ :grin:
 
بھئی یہ مئے خانہ آئی ٹی کے علاقے کے آس پاس نہیں ہونی چاہئے کیوں کہ ڈیویلپر شاعروں کی طرح ہر شام بادہ خوری نہیں کرتے بلکہ عموماً ویک اینڈ پر چڑھا کے سو جاتے ہیں۔ لہٰذا کہیں وہاں آس پاس ہوا تو ہم عدالت علیا سے اسٹے لگوا دیں گے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
(چائے کی چسکی لیتے ہوئے) حضور پہلے چائے خانہ تو آباد ہو جائے۔ اور اپنا تو یہ حال ہے کہ بقول فیض
مَے خانوں کی رونق ہے کبھی خانقہوں کی
اپنا لی ہوس والوں نے جو رسم چلی ہے
دلداریِ واعِظ کو ہمیں باقی ہیں ورنہ
اب شہر میں ہر رندِ خرابات ولی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
تو پھر کُھل جائے اک 'محفل مے خانہ' بھی :)

حضرت یہ اصل میں انڈر دا کور مے خانہ ہی ہے۔ یہاں جام میں‌چائے سرو ہوتی ہے اور چائے کے کپ میں مے۔۔:grin:
یہاں آنے والے یونہی تو نہیں کہتے کہ۔۔ رہنے دو کپ اور کیٹل میرے آگے۔۔:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
اب مجھے خدشہ ہو گیا ہے کہ کوئی ہمیں یہ شعر ہی نہ سنا دے

ساقی گری کی شرم کرو آج ورنہ ہم
ہر شب پیا ہی کرتے ہیں 'چاء' جس قدر ملے

:)
 
الف عین

لائبریرین
میرا منہ کا مزا تو یوں بھی خراب ہے، اس لئے چائے کا بھی مزا نہیں لے سکتا، اور مے ۔۔۔ ہائے کم بخت ہم نے پی ہی نہیں۔ لیکن اپنی کم بختی نہیں ہے یہ، مے کی ہے، کنفیوژن نہ ہو، اس لئے صاف صاف کہہ دیتا ہوں۔
لیکن وہ کون گوالے ہیں جو دودھ میں پانی کی جگہ مے۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل ادب کے ناظمین سے درخواست ہے کہ چائے خانہ کو ٹرک ہوٹل بننے سے روکیں ورنہ دست ساقی میں ماہتاب اترنے کی بجائے دودھ پتی کی چینک اتر رہی ہوگی۔ :(
 
Top