محفل چائے خانہ

طالوت

محفلین
تہ پھر وہ ہی پلادیں

ارے توبہ کریں بہن ، آپ کو اس ارادے سے باز رکھنے کو ہمیں بھی یہاں کا رخ کرنا پڑا ۔ غم کو غلط آپ پنسل سے بھی کر سکتی ہیں ۔ بس "غ" سے تھوڑا پرے اور "م" کے بالکل آغاز میں "الف" لگا دیا جائے یقینا غم "غلط" ہو جائے گا۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
لیجے سراج الدین ظفر بھی آھمکے ۔۔۔
گلا کھنکارا اور مخمور آنکھوں کو ہتھیلیوں کی پشست سے مسل کر انہیں سرخ انگارہ کیا۔
اور گویا ئے ۔۔
’’ مری طریقتِ رندی سمجھ سکا نہ کوئی
کہ زہد عام تھا یاں پر کسی وبا کی طرح ‘‘
۔۔۔
خالد احمد اپنی کرسی سے اٹھے اور ’’ اوے ےے۔۔ میرا یار ۔۔ ‘‘ کہہ کر گلے لگ گئے۔۔
-----------------------------------------
جوجو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
بچے چائے ہے کہ پائے ،، ارے بھئی جلدی بھجوا
( بابا جانی نے آواز لگائی )
جی جی ۔۔ جی ۔۔آئی ابھی آئی۔۔ کہتے ہوئے جوجو نے نعمت خانے کی بغلی کھڑکی سے جھانکا
آنکھوں ہی آنکھوں میں چائے کی پیالیوں کا تخمینہ لگانے لگی۔۔

کچھ دیر میں‌چائے آئی ۔۔۔ ۔ مگر ایک پیالی زن ن ن ن۔۔
سے نعمت خانے کی کھڑکی کی طرف گئی اور پاکستانی عوام کے خوبوں کی طرح چکنا چور ہوگئ۔۔
۔۔۔۔ ( جوجو نے عجلت بلکہ اپنی مشہور غائب دماغی سے کام لیتے ہوئے شکر کی بجائے نمک کو چائے کا ’’ لاذہ ‘‘ ( لذت کا جوہر ) بنا دیا تھا ‌)
 

مغزل

محفلین
بھئی گرماگرم چائے پلائی جائے ہمیں ، ابھی ابھی خالد احمد صاحب کی ناراضگی مول لی ہے۔۔ فون پر۔
 

ابو لبابہ

محفلین
بڑھا کے پیاس میری اُس نے ہاتھ چھوڑ دیا
وہ کر رہا تھا مروت بھی دلگی کی طرح

بھائی اگلی اقساط اور مضامین کہاں ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
بڑھا کے پیاس میری اُس نے ہاتھ چھوڑ دیا
وہ کر رہا تھا مروت بھی دلگی کی طرح

بھائی اگلی اقساط اور مضامین کہاں ہیں؟

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

بس قبلہ کچھ مصروفیات نے تنگ کر رکھا ہے لیکن امید ابھی بھی قائم ہے

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
 

ظفری

لائبریرین
چائے پینے کی اجازت مل گئی ہے ۔ سو اس محفل میں آگئے ہیں ۔ پہلے چائے ہوجائے ۔ پھر کچھ دیر سستانا ہے ۔ پھر بہت سی باتیں کرنی ہیں ۔ ;)
 
اور بہت سی باتیں کرنے کے لئے آپ یقیناً اپنے معاشقہائے نا تمام کی عشق زادی(وں) کو فون کرنے والے ہیں؟ کیوں ظفری بھائی؟ :)
 

ظفری

لائبریرین
سعود بھیا ! وہ دور فون کا نہیں بلکہ خط وکتابت کا تھا ۔ ورنہ چند حسنیوں کے خطوط اور چند تصویرِ بُتاں کے بجائےفونز سمز (sim) تکیے کے ہر طرف بکھری ہوئی پائی جاتیں ۔ ;)
 
ہاں تو آپ کب تک کبوتروں سے پیغام رسانی والے دور میں اٹکے رہیں گے؟ خود بھی ڈیجیٹل دنیاں میں آ کودیں اور ان (سب) کو بھی کبوتروں کے گلے میں ایک عدد فون باندھ کر اس دور میں کھینچ لائیں۔ :)
 
Top