شکریہ راجہ۔ تمہیں ٹیکسٹ مل جائے گا۔ دراصل اردو لغت بنانے کے درج ذیل مراحل ہیں:
1۔ phpDictionary کی اردو adaptation
2۔ ڈکشنری کی پورٹل میں انٹگریشن
3۔ phpDictionary میں اندراجات شامل کرنے کا نظام تبدیل کرنا تاکہ ایک ایک لفظ کی بجائے کئی الفاظ پر مشتمل ایک فائل لوڈ کرکے اس میں شامل کی جا سکے
4۔ ایسا فنکشن لکھنا جو مختلف ویب پیجز جیسے بلاگز، نیوز ویب سائٹس اور اسی فورم کے ٹیکسٹ سے الفاظ علیحدہ کرکے اوپر والے سٹیپ کے لیے ایک فائل تیار کر سکے۔
جیسا کہ اوپر بیان کردہ سٹیپس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنا تھوڑا کام بھی نہیں ہے۔ جہاں تک ڈکشنری سوفٹویر میں اردو سپورٹ شامل کرنا اور اسے پورٹل میں انٹگریٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہ کام نسبتاً آسان ہے جبکہ باقی دونوں مراحل کچھ وقت مانگتے ہیں۔ اگر تمہارے ذہن میں اس کا کوئی اور حل ہے تو بتاؤ۔