محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

الف نظامی

لائبریرین
کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ محفل پر موجود تمام اردو ٹیکسٹ کو لیکر
Lexicographic order یعنی ڈکشنری کی طرز میں ترتیب دیا جاسکے۔
 
زیک

مسافر
ہو تو سکتا ہے اور میرا خیال ہے کہ نبیل کچھ اسی طرز پر سوچ رہا ہے مگر اس میں مسئلہ یہ ہے کہ املا کی غلطیاں بھی لغت کا حصہ بن جاتی ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس کا کوئی مسلہ نہیں۔ spell checker موجود ہے م س آفس والا۔
کسی بھی تھریڈ کی تمام پوسٹس کیا ایک صفحہ پر حاصل جاسکتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
اگر آپ اس پر کام کرنا چاہتے ہو تو آپ کو تمام پوسٹس کا ٹیکسٹ دیا جا سکتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راجہ۔ تمہیں ٹیکسٹ مل جائے گا۔ دراصل اردو لغت بنانے کے درج ذیل مراحل ہیں:

1۔ phpDictionary کی اردو adaptation
2۔ ڈکشنری کی پورٹل میں انٹگریشن
3۔ phpDictionary میں اندراجات شامل کرنے کا نظام تبدیل کرنا تاکہ ایک ایک لفظ کی بجائے کئی الفاظ پر مشتمل ایک فائل لوڈ کرکے اس میں شامل کی جا سکے
4۔ ایسا فنکشن لکھنا جو مختلف ویب پیجز جیسے بلاگز، نیوز ویب سائٹس اور اسی فورم کے ٹیکسٹ سے الفاظ علیحدہ کرکے اوپر والے سٹیپ کے لیے ایک فائل تیار کر سکے۔

جیسا کہ اوپر بیان کردہ سٹیپس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنا تھوڑا کام بھی نہیں ہے۔ جہاں تک ڈکشنری سوفٹویر میں اردو سپورٹ شامل کرنا اور اسے پورٹل میں انٹگریٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہ کام نسبتاً آسان ہے جبکہ باقی دونوں مراحل کچھ وقت مانگتے ہیں۔ اگر تمہارے ذہن میں اس کا کوئی اور حل ہے تو بتاؤ۔
 
زیک

مسافر
راجہ فار حریت نے کہا:
زکریا نے کہا:
اگر آپ اس پر کام کرنا چاہتے ہو تو آپ کو تمام پوسٹس کا ٹیکسٹ دیا جا سکتا ہے۔
کیا اس ٹیکسٹ میں html نکالا ہوا ہے یا موجود ہے۔ورنہ html نکالنا پڑے گا۔

اگر میں آپ کو ڈیٹابیس سے مواد دوں تو اس میں html اور bbcode شامل ہوں گے اور آپ کو فلٹر کرنے پڑیں گے۔

نبیل: phpdictionary کی بجائے کیوں نہ کسی اوپن‌سورس لغت پر کام کیا جائے جیسے aspell۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شکریہ راجہ۔ تمہیں ٹیکسٹ مل جائے گا۔ دراصل اردو لغت بنانے کے درج ذیل مراحل ہیں:

1۔ phpDictionary کی اردو adaptation
2۔ ڈکشنری کی پورٹل میں انٹگریشن
3۔ phpDictionary میں اندراجات شامل کرنے کا نظام تبدیل کرنا تاکہ ایک ایک لفظ کی بجائے کئی الفاظ پر مشتمل ایک فائل لوڈ کرکے اس میں شامل کی جا سکے
4۔ ایسا فنکشن لکھنا جو مختلف ویب پیجز جیسے بلاگز، نیوز ویب سائٹس اور اسی فورم کے ٹیکسٹ سے الفاظ علیحدہ کرکے اوپر والے سٹیپ کے لیے ایک فائل تیار کر سکے۔

جیسا کہ اوپر بیان کردہ سٹیپس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنا تھوڑا کام بھی نہیں ہے۔ جہاں تک ڈکشنری سوفٹویر میں اردو سپورٹ شامل کرنا اور اسے پورٹل میں انٹگریٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہ کام نسبتاً آسان ہے جبکہ باقی دونوں مراحل کچھ وقت مانگتے ہیں۔ اگر تمہارے ذہن میں اس کا کوئی اور حل ہے تو بتاؤ۔
4 نمبر والا کام میرے ذمے لگا دو، انشا اللہ جلد ہی تکمیل ہو جائے گی۔
 
دوست

محفلین
ڈکشنری کیا آن لائن رکھنا چاہتے ہیں آپ؟؟؟
میرے ذہن میں‌بھی ایک آئیڈیا ہے کلین ٹچ والوں‌کی ڈکشنری بارے کیا خیال ہے۔ ان سے کوڈ مانگ کے دیکھا جاسکتاہے اگر دےدیں‌تو میرا خیال ہے ایک بہترین کام ہوجائے گا۔
ایک اور دوست بھی یہاں‌لغت کا ذکر کر رہا تھا یا پھر اس کی لغت کو بڑھایا جائے۔
 
دونوں سمتوں میں کام ہو سکتا ہے ۔ کلین ٹچ والوں سے بھی مدد لینی چاہیے مل جائے تو بہت خوب۔ ورنہ جلد از جلد لغت کو فورم پر لایا جائے اور پھر آہستہ آہستہ اس میں الفاظ معنی کے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
سب سے پہلا مرحلہ انٹرنیٹ پر موجود الفاظ کی فہرست بنانا ہے ڈکشنری کی طرز پر ۔۔ اس پر میں نے کام شروع کردیا ہے۔
دوسرا مرحلہ ان الفاظ کے معانی و تفصیل ڈالنے کا ہے۔ اس کے لیے ویب بیسڈ انٹرفیس بنا لیا جائے گا جس میں تمام محفل پر موجود رضاکار احباب کی معاونت سے ہوجائے گا۔
تیسرا مرحلہ اس ڈکشنری کو عوام کے استفادہ کے لیے رکھ دیا جائے گا۔
 
دوست

محفلین
اچھی بات ہے راجہ بھائی آپ کام جاری رکھیے۔ آن لائن ہونے کا انتظار رہے گا تاکہ الفاظ کا دخول شروع کیاجائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
نبیل: phpdictionary کی بجائے کیوں نہ کسی اوپن‌سورس لغت پر کام کیا جائے جیسے aspell۔

زکریا aspell ایک سپیل چیکر ہے جبکہ ہم ایک لغت استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔ جہاں تک املا کی پڑتال کا تعلق ہے تو اس کے لیے پہلے ہی phpSpell موجود ہے اور اس کی phpbb میں انٹگریشن بھی ممکن ہے۔
 
آصف

محفلین
->نبیل: اگر ہم یہ لغت کے بنانے میں تھیسارس کا بھی خیال رکھیں تو کیا خوب بات ہو۔ میرا مطلب ہے کہ انٹرفیس میں یہ آپشن بھی موجود ہو کہ مترادفات کی نشاندھی کی جاسکے۔ یہ معلومات لغت کے جدول میں ایک فیلڈ کے طور پر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔

عمدہ اردو لکھنے میں تھیسارس نہایت مفید ہوگا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
آصف، تمہیں تو معلوم ہے کہ ہم پہلے سے موجود سوفٹویر ہی پکڑ کر اس میں اردو کی سپورٹ شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی کام اب ہم لغت کے سلسلے میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے اگر تمہیں کسی ایسے ویب بیسڈ تھیسارس کے بارے میں علم ہو تو بتاؤ۔ اس پر بھی کام کرنے کا سوچا جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آج ہی مجھے یہ آئیڈیا ملا ہے کہ اگر اردو الفاظ اگر ایک عام ٹیکسٹ‌ فائل میں محفوظ ہوں تو بھی انہیں آسانی سے ڈیٹابیس میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسکے لیے کسی خاص سکرپٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہ کام صرف ڈیٹابیس تک رسائی رکھنے والا ہی کر سکتا ہے۔ بہرحال اس سے کام کچھ آسان ہو جاتا ہے۔

بس ایک فنکشن کی ضرورت ہے جو ٹیکسٹ میں سے الفاظ علیحدہ کردے۔

اس طرح populate کی گئی ڈیٹابیس میں الفاظ بغیر معانی اور مترادفات کے جائیں گے۔ یہ اندراجات بعد میں الگ سے کرنا پڑیں گے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ٹیکسٹ علیحدگی کا فنکشن لکھ چکا ہوں ، ڈیٹا کی وصولی چاہتا ہوں۔ ورنہ اسکا بھی پروگرام لکھ کر وہ بھی حاصل کرلوں گا۔
 
آصف

محفلین
راجہ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کس زبان میں یہ فنکشن لکھا ہے، اور کیا ہم اس فنکشن کا کوڈ دیکھ سکتے ہیں۔
کیا بہتر نہیں ہوگا کہ آپ ہمیں اس بارے میں شریک کریں کیونکہ یہ ہی اردو ویب کی اصل روح ہے ورنہ اردو لغت تو کئی دفعہ بنائی جا چکی ہے۔
 
Top