شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی کچھ کے ہاں آج سے لاگو ہے لیکن اگلے ہفتے سے سو فیصد لاگو ہو جائے گی۔

ہمیں اس ہفتے میں 6 دن دفتر جانا ہے۔ یہ جو ایک چھٹی انہوں نے مار لی ہے، وہ ہماری عید کی چھٹیوں میں بڑھا دی ہے۔

پہلے عید کی 6 چھٹیاں تھی اب ایک چھٹی یہ ملا کر اور ہفتہ وار دو دن ملا کر 9 چھٹیاں ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دفتر آتے ہوئے پہلی دفعہ سڑکیں ایسی خالی ملی ہیں کہ 10 منٹ میں ہی دفتر پہنچ گیا ہوں۔
 

ماہا عطا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے ہیں۔۔۔۔۔۔
سب کو پتہ چل گیا ہو گا نا کہ آپ آج دفتر جا رہے ہیں۔۔۔۔۔
اس لیے سب نے سوچا ہو گا چلو جلدی آج سڑکیں خالی رہینے دیں۔۔۔۔
کہیں ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کا ارادہ نہ بدل جائے آفس جانے کا۔۔۔۔
:D
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔کیسے ہیں۔۔۔ ۔۔۔
سب کو پتہ چل گیا ہو گا نا کہ آپ آج دفتر جا رہے ہیں۔۔۔ ۔۔
اس لیے سب نے سوچا ہو گا چلو جلدی آج سڑکیں خالی رہینے دیں۔۔۔ ۔
کہیں ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کا ارادہ نہ بدل جائے آفس جانے کا۔۔۔ ۔
:D

و علیکم السلام

ایسی بات نہیں ہے۔ آج سے حکومت کے دفاتر ہفتہ وار تعطیل کے لیے پہلی دفعہ ہفتے والے دن بند ہوئے ہیں، اس لیے سڑکیں بالکل خالی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے دفتر والے خون نچوڑتے ہیں ملازمین کا۔ اور پھر صرف ہمارے ہی دفتر والوں نے ایسا نہیں کیا، زیادہ تر دفاتر والوں نے ملازمین کی ایک چھٹی مار لی ہے۔

لیکن ہمارے دفتر والوں نے ہماری عید الفطر کی چھٹیوں میں ایک چھٹی کا اضافہ کر دیا ہے جس سے ملازمین کا فائدہ ہو گیا ہے۔
 
Top