فلک شیر
محفلین
جی بہتر..........جیسے آپ مناسب سمجھیں................بات اجازت کی تو ہے ہی نہیں پیارے۔ بھلا مکالمہ شروع کرنے کے لیے بھی اجازت درکار ہوگی؟ بات یہ ہے کہ عمومی نوعیت کی گفتگو پبلک فورم میں ہی ہونی چاہیے ورنہ سارے سنجیدہ موضوعات خفیہ ہو جائیں اور دعا سلام پبلک رہے تو محفل چٹ چیٹرز کا گڑھ کہلائے جانے کے سوا اور کچھ نہ ہوگا۔ اس لیے ہمارا خیال ہے کہ توازن بے حد ضروری ہے۔ پبلک فورم میں کی گئی گفتگو آئندہ لوگوں کے لیے ورثہ ہے۔ نیز یہ کہ اس کے ذریعہ ویب پر اردو کی مقدار میں اضافہ ہوگا جبکہ ذاتی مکالمے باہری دنیا کی نظروں میں نہیں آئیں گے۔ اگر سنجیدہ گفتگو کسی سنجیدہ زمرے میں ہو رہی ہو تو وہاں موضوع سے ہٹ کر کی جانے والی گفتگو کو موڈریٹ کیا جا سکتا ہے۔ نیز یہ کہ کہیں بھی کوئی پیغام بے محل اور موضوع سے ہٹتا ہوا محسوس ہو تو ہر محفلین کی ذمہ داری ہے کہ اس کو رپورٹ کریں۔ ایسا نہیں ہے کہ محفل میں سنجیدہ موضوعات پر گفتگی نہیں ہوتی۔ آپ کو بہت عمدہ موضوعات مل جائیں گے جن میں سنجیدگی سے بات ہوئی ہے۔ نیز یہ کہ تھوڑی بہت شغل یا ہلکی پھلکی گفتگو کسی بھی دھاگے میں ہو جائے لیکن اس کو بر وقت موضوع پر واپس لایا جا سکے تو کوئی حرج نہیں کہ اس سے دلچسپی کا سامان ہوتا ہے۔
آپ اس سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں گے...............