بقول غالب
دل ہی نہ چاہتا ہو تو دعا میں اثر کہاں
اب اتنا بھی غالب کا غلبہ نہیں ہونا چاہیے بٹیا کہ دوسرے شعرا کا حق مارا جائے۔ :) :) :)

حالی بے چارے کہہ گئے تھے کہ:

ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو دعا میں اثر کہاں؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اوہ! کوئی بات نہیں آپی
آپ یقینا بہت اچھا بناتی ہوں گی
بابا سے پوچھ لیجئے گا ناں ان کو کیسا کھانا ہے پھر کسی دن ان کو ان کی مرضی کا بنا دیجئے گا :)
مانو میں تمہیں بتاتا ہوں اس کےپکانےکا طریقہ۔

اس سے ایک دفعہ اس کے بابا نے پوچھا کیا پکایا ہے تو بولی "خاک"

اس کے بابا بہت حیران ہوئے تو بولی خاک کو الٹا کریں تو کاخ بنتا ہے۔ کاخ کہتے ہیں محل کو۔محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے۔ اور لحم گوشت کو کہتے ہیں۔ تو گوشت پکایا ہے۔

اب جب یہ اس طرح الٹا سیدھا کر کے پکائے گی تو ان کو کیسے پسند آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اتنا بھی غالب کا غلبہ نہیں ہونا چاہیے بٹیا کہ دوسرے شعرا کا حق مارا جائے۔ :) :) :)

حالے بے چارے کہہ گئے تھے کہ:

ہوتی نہیں قبول دعا ترک عشق کی
دل چاہتا نہ ہو تو دعا میں اثر کہاں؟
یہ "حالے" کون سے شاعر ہو گزرے ہیں؟
 
Top