فہیم

لائبریرین
جی انسٹال کیا ہے اور پبلک فولڈر میں تصویر موجود ہے ۔ جب میں شیئر کرنا چاہتی ہوں تو کسی کا امیل ایڈریس مانگتا ہے
آپ کو رائٹ کلک کر کے یہ چیز سلیکٹ کرنی ہے
dbss2.jpg
 

جیہ

لائبریرین
اس کے بعد؟ یار فہیم آپ قسطوں میں سمجھا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ کیوں نہیں بتاتے سب کچھ
 

فہیم

لائبریرین
اس کے بعد؟ یار فہیم آپ قسطوں میں سمجھا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ کیوں نہیں بتاتے سب کچھ
لو جی ابھی اوپر پوری تفصیل تو بتائی

دیکھیں پہلے آپ نے جو تصویر پوسٹ کرنی ہو اسے ڈراپ باکس کے اندر موجود Public نامی فولڈر میں کاپی کردیں۔
پھر اس پر رائٹ کلک کریں اور جیسا کہ اسکرین شاٹ میں ہے Copy public link کو سلیکٹ کریں۔

اور پھر فورم میں آکر اوپر بار میں موجود تصویر والی بٹن پر کلک کریں۔
اور کھلنے والے پاپ اپ میں لنک کو پیسٹ کردیں اور انٹر کا بٹن پریس کردیں۔
اور ہوگئی تصویر پوسٹ :)
 

فہیم

لائبریرین
ٹرائی کرتی ہوں اگر ناکام رہی تو کٹی
eWREM4Qz8K
جیسا ہم نے سمجھایا اگر اس پر بالکل درست طریقے سے عمل کیا تو ناکام نہیں رہیں گی :)
بس اتنا خیال کیجئے گا کہ تصویر کو پبلک فولڈر میں کاپی کرنے سے پہلےیہ دیکھ لیں کہ ڈراپ باکس ایکٹو بھی ہے
اور سسٹم ٹرے میں اس کا آئکن شو ہورہا ہے اور اس پر گرین کلر میں رائٹ کا نشان بھی ہے؟
 
جویریہ بٹیا، آپ کمپیوٹر سے نہیں کر پا رہیں تو براؤزر میں ڈارپ باکس میں لاگن کر لیں۔ وہاں پبلک فولڈر یا اس کے کسی بھی ذیلی فولڈر مین جائیں اور کسی فائل پر کلک کریں تو "کاپی پبلک لنک" کا آپشن نمودار ہوگا جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ بس وہاں کلک کریں اور نئے ڈائلاگ باکس سے کاپی ٹو کلپ بورڈ کر لیں۔ پھر محفل میں جیسے تصاویر شریک کرتے ہیں ویسے کر لیں۔ ایک دفعہ آپ کو طریقہ کار معلوم ہو گیا تو فوٹو بکٹ وغیرہ کو بھول جائیں گی۔ :) :) :)

copy-public-link.png
 

زین

لائبریرین
خوشخبری یہ ہے کہ محفل کے رکن ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔ :) یہ انکشاف کل ان سے ملاقات کے دوران ہوا۔۔۔۔ شادی رمضان سے قبل ہوئی۔۔۔ ولیمہ کی تقریب انشاء اللہ عید کے بعد ہوگی۔۔۔ موقع ملا تو ہم بھی جائیں گے انشاء اللہ

عائشہ عزیز بہنا ،، سعود بھائی یا کوئی اور بھائی یا بہن مبارکبادی دھاگہ کھولیں
 
خوشخبری یہ ہے کہ محفل کے رکن ذوالقرنین بھائی بھی بیگم کو پیارے ہوگئے ہیں۔۔۔ :) یہ انکشاف کل ان سے ملاقات کے دوران ہوا۔۔۔ ۔ شادی رمضان سے قبل ہوئی۔۔۔ ولیمہ کی تقریب انشاء اللہ عید کے بعد ہوگی۔۔۔ موقع ملا تو ہم بھی جائیں گے انشاء اللہ

عائشہ عزیز بہنا ،، سعود بھائی یا کوئی اور بھائی یا بہن مبارکبادی دھاگہ کھولیں
بہت بہت مبارک ہو ذوالقرنین بھائی۔ :) :) :)

زین بھائی، خبر آپ لائے ہیں تو مبارکباد کی لڑی بھی آپ ہی شروع کریں۔ :) :) :)
 
Top