زین

لائبریرین
صورتحال کیسی ہے اب وہاں ؟
وعلیکم السلام عمر بھائی
بس خوف کا ماحول ہے ۔۔۔ کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں ہیں۔۔۔۔ ابھی چند دن پہلے ایک خودکش حملہ آورہزارہ برادری کے علاقے میں گھستے ہوئے مارا گیا ۔۔۔ اسی کالعدم تنظیم کے نائب امیر تین ساتھیوں سمیت آپریشن میں ہلاک ہوا۔۔
اب اس تنظیم کے رد عمل کا انتظار ہے۔۔۔۔ عید سے قبل یا فوری بعد بڑے دھماکوں کے خطرات موجود ہیں اس لیے لوگ خوف کے باعث عید کی خریداری کے لیے شہر کا رخ نہیں کررہے ۔۔۔۔
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام زین
آج کیا مصروفیات ہیں ؟
کیسی ہیں آپ جیہ بہنا ؟؟
وہاں موسم کیسا ہے ؟

آج جبل نور القرآن پر ایک رپورٹ بنارہا ہوں۔۔۔ یہ کوئٹہ کے مغرب میں واقع ایک پہاڑی کا نام ہے جہاں سرنگیں کھود کر قرآن پاک کو محفوظ کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ اب تک یہاں پچیس لاکھ سے زائد قرآن پاک کے شہید نسخے محفوظ کئے جاچکے ہیں۔۔۔ اس مقصد کے لیے تین ساڑھے تین کلو میٹر سے لمبی اڑسٹھ سرنگیں کھودی گئی ہیں۔۔۔

اس کے علاوہ بارش اور سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کرنا ہے ۔کل سے یہاں بارشیں ہورہی ہیں ۔۔۔ کوئٹہ میں تو کم ہوئیں لیکن بلوچستان کے باقی علاقوں میں موسلادھار اور طوفانی بارشیں ہورہی ہیں اس لیے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے
 

جیہ

لائبریرین
زین میں ٹھیک ہوں ۔ موسم بہت خوشگوار ہے۔ جبل نور القرآں پر ایک رپورٹ دیکھی تھی ۔ امید ہے کہ آپ کی رپورٹ اس سے بہتر ہوگی
 

ملائکہ

محفلین
السلام علیکم کیسے ہیں سب۔۔۔ کراچی میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے کبھی بہت تیز کبھی ہلکی۔۔۔ اتنا پیارا موسم ہے لیکن ہماری لائٹ چلی گئی ایک زور کی آواز آئی اور لائٹ بند ۔۔۔ اب جب تک بارش رکے گی نہیں لائٹ بھی نہیں آئی گی۔۔۔ کراچی میں 8 لوگ آج کی بارش سے مر گئے
 
Top