فہیم

لائبریرین
ملائکہ!! سچی میں ٹھنڈ ہوگئی تھی ناں پھر میں بیمار ہو جاتی اور امی سے ڈانٹ بھی پڑتی
ویسے بھی مجھے ناں تھوڑا تھوڑا ڈر لگتا ہے اب بارش سے اس میں بجلی بھی ہوتی ہے ناں
بارش میں بجلی :)

پاکستان میں تو بارش میں بجلی اکثر غائب ہوتی ہے نہ:p
 
فہیم

لائبریرین
پھر آپ بنا کیوں نہیں ڈالتے کسی روز؟ تین دن تک خمیر کے لیے رکھ دیں اور پھر پگڑی باندھ کر بڑی سی کڑاہی اینٹوں والے چولھے پر رکھ کر کڑچھا لیے بیٹھ جائیں! :) :) :)
ہم نے افغانی پلاؤ بنانا ہے اسی پر ابھی تک عمل نہیں کرپائے ابھی تک
گڑ والی جلیبیاں تو پھر :)
 
فہیم

لائبریرین
افغانی پلاؤ کے ساتھ دم پخت بھی؟ :) :) :)
ابھی تو صرف افغانی پلاؤ کا شوق چڑھا ہے :)

یہاں کراچی میں ایک جگہ چھوٹی مگر بہت اچھی فوڈ اسٹریٹ ہے۔
ایک بار وہاں ایک ریستوران جانا ہوا وہاں کے مینو میں کابلی پلاؤ تھا۔
ہم نے اس کے لیے کہا تو جواب ملا سروو کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگے گا
ہم نے پوچھا کہ کیا کابل سے جاکر لاؤ گے؟
لیکن معلوم ہوا کہ وہ فریش بنا کر لائیں گے تو اتنا ٹائم لگے گا۔

اس کے بعد ہم نے سوچا کہ گھر میں ہی بنا کر ٹرائی کریں گے :)
 
ملائکہ

محفلین
ملائکہ!! سچی میں ٹھنڈ ہوگئی تھی ناں پھر میں بیمار ہو جاتی اور امی سے ڈانٹ بھی پڑتی
ویسے بھی مجھے ناں تھوڑا تھوڑا ڈر لگتا ہے اب بارش سے اس میں بجلی بھی ہوتی ہے ناں
ہماری طرف جب بھی بارش ہوتی ہے بجلی چلی جاتی ہے۔۔۔:D تم بہت نازک پری ہو مجھے تو کچھ نہیں ہوتا بارش میں۔۔:)
 
ابھی تو صرف افغانی پلاؤ کا شوق چڑھا ہے :)

یہاں کراچی میں ایک جگہ چھوٹی مگر بہت اچھی فوڈ اسٹریٹ ہے۔
ایک بار وہاں ایک ریستوران جانا ہوا وہاں کے مینو میں کابلی پلاؤ تھا۔
ہم نے اس کے لیے کہا تو جواب ملا سروو کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگے گا
ہم نے پوچھا کہ کیا کابل سے جاکر لاؤ گے؟
لیکن معلوم ہوا کہ وہ فریش بنا کر لائیں گے تو اتنا ٹائم لگے گا۔

اس کے بعد ہم نے سوچا کہ گھر میں ہی بنا کر ٹرائی کریں گے :)
ترکیب کا جائزہ لے لیا ہے؟ ورنہ پتہ چلے کہ اتنا بھاری بھرکم نام ہے اور کھانے میں بے ذائقہ ثابت ہو۔ ویسے ایک ترکیب یہ ہے کہ ان ریسٹورینٹ پر فون کر کے کہہ دیں کہ آپ کے لیے تیار رکھیں۔ اور اسی حساب سے وہاں جائیں کہ پہنچیں تو تقریباً تیار ہو چکا ہو۔ :) :) :)
 
جی ترکیب زیادہ مصالحے دار نہیں پر ذائقے دار معلوم ہوتی ہے :)
اور بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے۔
لیکن اس پلاؤ کو ہم خود بنا کر بنانے کا لطف بھی لیں گے، کھلانے کا بھی اور کھانے کا بھی :)
 
Top