فلک شیر

محفلین
مرشد آج چھٹی ہے ہمارے ہاں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں........اور حبس بھی بلا کی ہے
صبح صبح احباب کو کرکٹ کا شوق چرایا.......پسینہ پانی کی طرح بہ رہا تھا.......
ابھی گھر آیا ہوں تو آپ کی بھابھی پراٹھے تیار کر رہی ہیں............... :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
وعلیکم السلام!

اس وقت ہم لیٹ نائٹ ڈنر فرما رہے ہیں، شامل ہونا ہے تو آجائیں!۔ :) :) :)
مرشد! انشاءاللہ کسی دن آپ کے ساتھ ڈنر ہم کریں گے .......... اور آپ سے فرمائش کر کے کچھ خاص بنوائیں گے..........اب یہ نہیں پتہ، کہ یہ دعوت درویشوں کے تکیے پہ ہوتی ہے یا نارفاک میں یا پھر دلی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :) :)
 
مرشد آج چھٹی ہے ہمارے ہاں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں........اور حبس بھی بلا کی ہے
صبح صبح احباب کو کرکٹ کا شوق چرایا.......پسینہ پانی کی طرح بہ رہا تھا.......
ابھی گھر آیا ہوں تو آپ کی بھابھی پراٹھے تیار کر رہی ہیں............... :) :) :)
کرکٹ کے میدان کی دو چار تصاویر ہی لے آتے۔ اور ہاں، چند نوالے ہماری جانب سے تناول فرما لیجیے گا۔ :) :) :)
 
مرشد! انشاءاللہ کسی دن آپ کے ساتھ ڈنر ہم کریں گے .......... اور آپ سے فرمائش کر کے کچھ خاص بنوائیں گے..........اب یہ نہیں پتہ، کہ یہ دعوت درویشوں کے تکیے پہ ہوتی ہے یا نارفاک میں یا پھر دلی میں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :) :) :)
پہلا انتخاب زیادہ پر کیف ہے! :) :) :)
 
مرغی کا دل؟ یعنی کہ بقدر اشک بلبل ۔ اس سے کیا پیٹ بھرا ہوگا
دلاری بٹیا اگر بلبل تا حیات روتی رہے تو اشک کی مقدار کیا ہوگی؟ :) :) :)
ویسے ہم پورا پیکیٹ خرید کر لائے تھے مرغی کے دلوں کا۔ ویسے ایک لطیفہ سنیں کچھ اسی حوالے سے۔ :) :) :)
ایک صاحب ریستوراں میں جا کر دریافت کرتے ہیں کہ بھئی آپ کے یہاں چنا ملے گا؟ ویٹر نے جواب دیا کہ نہیں صاحب ہم ایک چنا نہیں بیچتے، چنے مل سکتے ہیں۔ :) :) :)
موصوف نے چنے کی پلیٹ لی اور کھا پی کر ویٹر کو آواز لگائی کہ بھئی ذرا پانیاں بھی لے آئیے۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
کرکٹ کے میدان کی دو چار تصاویر ہی لے آتے۔ اور ہاں، چند نوالے ہماری جانب سے تناول فرما لیجیے گا۔ :) :) :)
چند نوالے چھوڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں پراٹھے آپ کی طرف سے کھائے گئے آج............
میدان کی تصویر پیش کر دی جائیں گی انشاءاللہ کسی دن.............. :) :) :)
 
جیہ

لائبریرین
دلاری بٹیا اگر بلبل تا حیات روتی رہے تو اشک کی مقدار کیا ہوگی؟ :) :) :)
ویسے ہم پورا پیکیٹ خرید کر لائے تھے مرغی کے دلوں کا۔ ویسے ایک لطیفہ سنیں کچھ اسی حوالے سے۔ :) :) :)
ایک صاحب ریستوراں میں جا کر دریافت کرتے ہیں کہ بھئی آپ کے یہاں چنا ملے گا؟ ویٹر نے جواب دیا کہ نہیں صاحب ہم ایک چنا نہیں بیچتے، چنے مل سکتے ہیں۔ :) :) :)
موصوف نے چنے کی پلیٹ لی اور کھا پی کر ویٹر کو آواز لگائی کہ بھئی ذرا پانیاں بھی لے آئیے۔ :) :) :)
اچھا اچھا

اب میری سنو۔ جب میرا آپریشن ہوا تھا تو میں نے ہوش مین آنے کے بعد پانی مانگا نہیں ملا۔ 3 گھنٹے کے بعد آدھا پیالہ قہوہ ملا۔ 6 گھنٹے کے بعد ڈبل روٹی کا ایک پیس،
رات کو میں نے ہسپتال کا بروشر مانگا۔ نرس حیران ہو کت پوچھنے لگی۔ اس کا کیا کرو گی؟
مین کہا۔ مجھے رات کو مطالعے کی عادت ہے ۔ تو سوچا مطالعہ بھی کر لوں۔ بقدر اشک بلبل۔۔۔ :)

لطیفہ ہے حقیقت نہیں
 
چند نوالے چھوڑ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔دونوں پراٹھے آپ کی طرف سے کھائے گئے آج............
میدان کی تصویر پیش کر دی جائیں گی انشاءاللہ کسی دن.............. :) :) :)
اب ہم نے جو کچھ کھایا وہ سب آپ کے نام کرنا ہوگا ورنہ ہماری توند شکم سود خور کا پیش منظر ہو جائے گی۔ :) :) :)
تصاریر کا انتظار رہے گا۔ :) :) :)
 
Top