ناعمہ عزیز

لائبریرین
کوئی بات نہیں میں پکی کر لوں گا۔

الحمد للہ میں اچھا ہوں اور گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے مزے لے رہاہوں۔

اگر آپ ہم سے ملنے آجاتے تو آپ کو یہ لوڈ شیڈنگ کے مزے نا اٹھانا پڑتے چاچو ، میں نے ایک ہی فون کرنا تھا واپڈا والوں کو بس :tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اچھا ہی ہوں۔ اللہ اللہ کر کے بجلی آئی ہے تو حاضر ہوں۔ نجانے پھر کب چلی جائے۔
آج تو میچ بھی دیکھنا ہے۔ لگتا ہے قسطوں میں دیکھا جائے گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب ۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ہوتے ہوئے میچ دیکھنا بہت مشکل ہو گا آپ کے لیے۔ سارا کھیل بد مزہ ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ میں ابھی وڈے ملک صاب کو فون کرتا ہوں کہ میچ کے لیے تو لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
قربان جاؤں آپ کی سادگی پر۔ وڈے ملک صاحب کو نہیں جانتے آپ۔ حالانکہ زورداری ان کے بغیر اکیلا رہ جاتا ہے۔
 
Top