ہم نے کچن کی مکمل صفائی کر لی ہے، ٹریش کین خالی کر آئے ہیں۔ آج چھولھے کو کھول کر دھویا اور ڈرپنگ پین تبدیل کیا۔ :) :) :)
 
فلک شیر

محفلین
الحمدللہ ہم بخیر ہیں...........اور گڑیا پری کی خیریت کے خداوند کریم سے خواہاں ہیں.......
:):):)
کیسی ہیں ہماری ننی پری..........؟
 
فلک شیر

محفلین
ہم نے کچن کی مکمل صفائی کر لی ہے، ٹریش کین خالی کر آئے ہیں۔ آج چھولھے کو کھول کر دھویا اور ڈرپنگ پین تبدیل کیا۔ :) :) :)
مان گئے مرشد!
میں کل کسی کو بتا رہا تھا یہیں.............کہ ہمیں کھانا بنانے کی کوئی ترکیب نہیں آتی............... ہاں کھانا کھانے کی ترکیب سے بخوبی واقف ہیں.........اور آپ تو پوری ورکشاپ کھولے بیٹھے ہیں یہاں :):):)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
الحمدللہ ہم بخیر ہیں...........اور گڑیا پری کی خیریت کے خداوند کریم سے خواہاں ہیں.......
:):):)
کیسی ہیں ہماری ننی پری..........؟
مشکل اردو بولنے والے بھیااا
میں بھی ٹھیک ہوں :)
اور آپ کو تنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔۔بتائیے نہ کروں؟
 
مان گئے مرشد!
میں کل کسی کو بتا رہا تھا یہیں.............کہ ہمیں کھانا بنانے کی کوئی ترکیب نہیں آتی............... ہاں کھانا کھانے کی ترکیب سے بخوبی واقف ہیں.........اور آپ تو پوری ورکشاپ کھولے بیٹھے ہیں یہاں :):):)
ہمارے ایک ہاؤس میٹ ہیں، ان کو جب تک کچھ کہا نہ جائے تب تک خود سے انھیں کچھ سوجھتا ہی نہیں ہے۔ ہمارے چولھے میں چار کوائل ہیں، دو چھوٹے دو بڑے۔ سامنے والے دونوں کوائل قدرے زیادہ استعمال میں رہتے ہیں اس لیے ان کے نیچے کا ڈرپنگ پین (dripping pane) زنگ آلود ہو گیا تھا۔ عارضی حل ہم نے یہ نکالا تھا کہ نسبتاً بہتر حالت میں موجود دونوں پیچھے والے ڈرپنگ پین آگے والوں سے بدل دیے تھے۔ بار بار نئے پین لانا بھول جاتے تھے خیر رمضان میں ایک روز یاد رہا تو گروسری شاپنگ سے لوٹتے ہوئے لے آئے تھے۔ تب سے وہ کہیں علیحدہ رکھا ہوا تھا اور رمضان بھر چولھا زیادہ استعمال بھی نہیں ہوتا تھا۔ آج ہمیں یاد آیا تو سوچا کہ اس کو تبدیل کر ہی دیں۔ :) :) :)
 
Top