عائشہ عزیز

لائبریرین
گھر میں بھی اللہ کا کرم ہے سب ٹھیک ہے بس والدہ کچھ بیمار ہیں ۔۔ انہیں والد کے انتقال کے دن یہ غلط اطلاع ملی تھی کہ مجھے بھی کچھ ہوا ہے ۔۔۔ تب تک انہیں والد کے کار حادثے کا علم نہیں تھا ۔۔۔ تب سے وہ گھبرائی ہوئی ہیں۔۔
زین بھائی۔۔
اللہ تعالیٰ خالہ جان کو صبر دیں ۔ آمین
مجھے اب سمجھ نہیں آتا میں آپ سے کیا بات کیا کروں
 
زین

لائبریرین
الحمدللہ........
زین بھائی ..... آپ کیسے ہیں؟
یہ سی این بی سی والوں کو ٹارگٹڈ آپریشن کا ترجمہ ہدفی کارروائی آپ نے کر کے دیا ہے؟
:):):)
میں بھی الحمداللہ ٹھیک ہوں۔۔۔
ہاہاہا ۔ نہیں تو ۔ یہ تو ڈیسک والوں کا کام ہوتا ہے ۔۔میرا تعلق صرف کوئٹہ اور بلوچستان کی رپورٹس یا خبروں سے ہوتا ہے۔۔
جیسا کہ آج میں نے سپریم کورٹ کی کوئٹہ میں سماعت سے متعلق ڈھائی منٹ کی رپورٹ دی ہے ۔۔۔ نو بجے چلے گی۔
 
فلک شیر

محفلین

چلیں دیکھتے ہیں پھر ابھی تھوڑی دیر میں انشاءاللہ.....
ویسے زین بھائی ...نیشنل پارٹی کے تیور کیا ہیں اور چلن کیا ؟
 
زین

لائبریرین
زین بھائی۔۔
اللہ تعالیٰ خالہ جان کو صبر دیں ۔ آمین
مجھے اب سمجھ نہیں آتا میں آپ سے کیا بات کیا کروں
سچ کہوں تو مجھے اپنی موت سے کبھی اتنا خوف نہیں آیا جتنا امی کو اس دن اس حالت میں دیکھ کر۔۔۔۔ ہسپتال بم دھماکے میں گولیوں کی بوچھاڑ کے دوران بھی نہیں ۔۔۔۔ اب میں گھر بھی جلدی جاتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ پرخطر مقامات پر نہ جاؤں۔۔۔
باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ہمارے بس میں تو کچھ بھی نہیں۔۔۔
 
زین

لائبریرین
چلیں دیکھتے ہیں پھر ابھی تھوڑی دیر میں انشاءاللہ.....
ویسے زین بھائی ...نیشنل پارٹی کے تیور کیا ہیں اور چلن کیا ؟
نیشنل پارٹی سیاسی اور تنظیمی دونوں لحاظ سے بہر حال باقی جماعتوں سے بہتر ہیں لیکن ان کے بس میں کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔ ان کی اپنی حیثیت کمزور ہے اور یہی کمزوری ان کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ۔۔۔ اب تک تو عبدالمالک بلوچ کوئی ایسا غیر معمولی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں جس سے صوبے کے حالات میں بہتری کی کوئی امید ہو۔۔۔اب تک تو وہ اتحادی جماعتوں کے مابین کابینہ کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر پھنسے ہوئے ہیں ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم بھی بخیریت ہیں اور ہانیہ بھی......ابھی تھوڑی دیر پہلے چاکلیٹ لے کر آئی ہے .....اب ذرا ڈنر چل رہا ہے ان کا
:):):)
پتر جی کالج جا رہے ہیں؟
اففف میں ہانیہ کی بجائے ماہا لکھ گئی۔۔ماہا فاتح بھیا کی بیٹی ہیں :)
آہاں چاکلیٹ بہت پسند ہے ہانیہ گڑیا کو:)
جی بھیا جا رہی ہوں کالج
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سچ کہوں تو مجھے اپنی موت سے کبھی اتنا خوف نہیں آیا جتنا امی کو اس دن اس حالت میں دیکھ کر۔۔۔ ۔ ہسپتال بم دھماکے میں گولیوں کی بوچھاڑ کے دوران بھی نہیں ۔۔۔ ۔ اب میں گھر بھی جلدی جاتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ پرخطر مقامات پر نہ جاؤں۔۔۔
باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے ہمارے بس میں تو کچھ بھی نہیں۔۔۔
اللہ آپ کی حفاظت کریں اور آپ ڈھیر ساری کامیابیاں حاصل کریں زین بھائی
 
فلک شیر

محفلین
نیشنل پارٹی سیاسی اور تنظیمی دونوں لحاظ سے بہر حال باقی جماعتوں سے بہتر ہیں لیکن ان کے بس میں کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔ ان کی اپنی حیثیت کمزور ہے اور یہی کمزوری ان کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ۔۔۔ اب تک تو عبدالمالک بلوچ کوئی ایسا غیر معمولی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں جس سے صوبے کے حالات میں بہتری کی کوئی امید ہو۔۔۔ اب تک تو وہ اتحادی جماعتوں کے مابین کابینہ کی تشکیل اور وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر پھنسے ہوئے ہیں ۔
اوستہ محمد سے نیشنل پارٹی کے ایک لیڈر کے بیٹے بھتیجے بھانجے وغیرہ یہاں ہمارے پاس پڑھتے ہیں.......ان سے جب بھی بات ہوتی ہے، وہ نسبتاً بہتر لوگ لگتے ہیں....
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب بھی دو تین مرتبہ تشریف لائے ہیں ........ان سے بھی بات چیت رہی ........قبائلی معاشرے میں ایسے لوگ بھی غنیمت ہیں
 
اچھا تو وہاں یہ رنگ بھی تھے۔ میں سمجھا صرف فٹ بال میچ ہی تھا۔
شمشاد بھائی، یہاں کی یونیورسٹیز کے میچ تو ایسے ہی ہوتے ہیں۔ گیم کی سائٹوں پر ان کے لائیو اسکور دستیاب ہوتے ہیں۔ اسٹیڈیم میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے چئیر گرلز ہوتی ہیں، بینڈ ہوتے ہیں اور دنیا بھر کے پروٹوکول۔ کئی دفعہ تو ہیلی کاپٹر سے سارے شہر پر گیم کے جھنڈے پھہرائے جاتے ہیں اور کچھ لوگ پیرا شوٹ کی مدد سے ایک پیٹرن بناتے ہوئے کودتے ہیں اور گھوم پھر کر اسٹیڈیم میں لینڈ کرتے ہیں۔ گیم کے دن یونیورسٹی اور اطراف میں پارکنگ اور ٹریفک کی صورت حال بدل جاتی ہے۔ ہم لوگوں کو بر وقت کوشش کرنے پر اسٹوڈنٹ ٹکٹ مل جاتے ہیں ورنہ ان کی اچھی خاصی فیس ہوتی ہے۔ :) :) :)
 
زین

لائبریرین
اوستہ محمد سے نیشنل پارٹی کے ایک لیڈر کے بیٹے بھتیجے بھانجے وغیرہ یہاں ہمارے پاس پڑھتے ہیں.......ان سے جب بھی بات ہوتی ہے، وہ نسبتاً بہتر لوگ لگتے ہیں....
ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ صاحب بھی دو تین مرتبہ تشریف لائے ہیں ........ان سے بھی بات چیت رہی ........قبائلی معاشرے میں ایسے لوگ بھی غنیمت ہیں
نیشنل پارٹی اچھی جماعت ہے اور اس میں اچھی شہرت کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔۔۔۔ لیکن بلوچستان کے مسئلے پر نیشنل پارٹی کا کردار وہ نہیں تھا جو ہونا چاہیے ۔۔۔ پردے کے پیچھے یہ لوگ بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف ہیں لیکن عوامی سطح پر یہ اتنی طاقت نہیں رکھتے کہ ان مسلح تنظیموں کے غلط اعمال کی مذمت تک کریں۔۔۔

عبدالحئی بلوچ اگرچہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن مجھے پسند نہیں۔۔۔ وجوہات کا ذکر یہاں نہیں کرنا چاہتا۔۔
 
Top