شمشاد

لائبریرین
چائے میں صرف چائے ڈالیں اور بس۔

ورنہ ادرک والی چائے، دال چینی والی چائے، دودھ پتی، الائچی والی چائے اور نجانے کتنی قسم کی چائے ہیں۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
چائے میں صرف چائے ڈالیں اور بس۔

ورنہ ادرک والی چائے، دال چینی والی چائے، دودھ پتی، الائچی والی چائے اور نجانے کتنی قسم کی چائے ہیں۔
چائے میں چائے ؟؟
آج کل یہی چیز چائے سے کم ہوتی جارہی ہے۔۔۔ پانی زیادہ مل رہا ہے۔۔۔
 

x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
اللہ ہم سب مسلمانوں کو خوش رکھے اور غیر مسلموں کو ھدایت دے تاکہ وہ ہمارے جیسے خوشحال ہوجائے ، آمین
کیونکہ دنیا جو بھی ہے ایک آزمائش ہے کل اٹھ کھڑے ہونے پر سوالات کے جوابات دے سکیں گے اس لیے خوشحال ہیں
اگر نہ دے پائے تو خسارے میں،
معذرت کے ساتھ جو کو سمجھ نہیں وہ اقتباس لے کر ربڑ کی طرح مت کھینچے۔
الحمد للہ ،
آج کا دن بہت اچھا ہے کیونکہ جس کاگزرا ہوا کل آج سے بہتر ہے وہ فائدہ میں رہا اگر نہیں تو کوشش کرکے بہتر سے بہتر کریں
 

x boy

محفلین
بادیان کے بارہ میں مختصر خلاصہ
Star Anise
  • Illicium verum, commonly called Star anise, star aniseed, or Chinese star anise is a spice that closely resembles anise in flavor, obtained from the star-shaped pericarp of Illicium verum, a medium-sized ... Wikipedia
  • Nutrition Facts
    Anise seed
    Amount Per 100 grams
    Calories 337
% Daily Value*
Total Fat 16 g24%
Saturated fat 0.6 g3%
Polyunsaturated fat 3.2 g
Monounsaturated fat 10 g
Cholesterol 0 mg0%
Sodium 16 mg0%
Potassium 1,441 mg41%
Total Carbohydrate 50 g16%
Dietary fiber 15 g60%
Protein 18 g36%
Vitamin A6%Vitamin C35%
Calcium64%Iron205%
Vitamin D0%Vitamin B-630%
Vitamin B-120%Magnesium42%
 

x boy

محفلین
یہ بادیان تو بہت گرم ہوتا ہے بریانی کے ایک کلو چاول میں صرف دو ڈلتے ہیں
تو قیصرانی بھائی ایک عدد پیس چائے میں بہت زیادہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ریاض میں نشیبی علاقوں میں بہت بُرا حال ہے۔

گزشتہ بارش میں تو بہت سی سڑکیں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔

ابھی بھی ہلکی پُھلکی بوندا باندی ہو رہی ہے جس سے سٹرکیں گیلی ہو گئی ہیں۔
 

x boy

محفلین
میں بارش سے بہت ڈرتا ہوں،
ایک تو وئرہاؤس کے باہر یارڈ میں جو سامان لوڈنگ ان لوڈنگ ہوتے ہیں اس وجہ سے کہ بھیگ نہ جائے
دوسرا کہ گاڑی کی صفائی بارش کے بعد فل سروس کرانی پڑتی ہے وہ بھی لائن میں گھنٹے دیڑھ گھنٹے
خرچ ہوجاتے ہیں۔ یہاں گذشتہ پرسوں مجھے بارش نصیب ہوئی وہ بھی 15 کلومیٹر کے سفر پر صرف
پانچ کلومیٹر تک بارش تھی اب ہونا کیا تھا گاڑی گندی ہے اور دودن سے یہی سوچ رہا ہوں کہ سروس کراؤں
یا نہیں کراؤں کیونکہ آج کی خبر ہے کہ طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے
:):):)
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو بارش کو بہت پسند کرتا ہوں۔ اور میرا دل چاہتا ہے کہ بارش میں گاڑی لیکر نکل جاؤں۔ گرمیوں میں تو یہاں بارش ہی نہیں ہوتی۔ پاکستان میں جو اگست میں بارشیں ہوتی ہیں، میں تو ان بارشوں میں نہایا کرتا ہوں۔
 
Top