ام اریبہ

محفلین
یہ صحیح ہے کہ سونا یا سونے کا زیور خوشیوں کا ضامن نہیں ہوتا لیکن اس کا کیا کریں کہ رواج ہی یہی طے پا چکا ہے۔ اور موجودہ دور میں خلوص و محبت کی قیمت بھی سونے کا معیار ہی بن گئی ہے۔ آج کے دور میں جس کے پاس پیسہ ہے وہ عزت والا بن گیا ہے۔ غریب کو کوئی نہیں پوچھتا۔
روگاں وچوں روگ انوکھا،جس دا ،ناں اے غریبی
مشکل ویلے وچ چھوڑ جاندے نیں رشتے دار قریبی
 
شمشاد

لائبریرین
روگاں وچوں روگ انوکھا،جس دا ،ناں اے غریبی
مشکل ویلے وچ چھوڑ جاندے نیں رشتے دار قریبی

مشکل ویلے وچ چھڈ جاندے نیں رشتے دار قریبی

ایسے ہی تو نہیں کہتے کہ "رشتے دور وہ سُلگتی ہوئی لکڑیاں ہیں کہ دور دور ہوں تو دھواں دیں اور اکٹھی ہوں تو آگ لگائیں"
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مگر ہمیں کوشش کرنا چاہیے۔اگر ہم کوشش کریں گے تو اللہ پاک ضرور مدد کریں گے ۔اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔جو نہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ہمیں صرف آپ کی بیٹی چاہیے بلکہ بیٹی بناتے بھی ہیں اور سمجھتے بھی ہیں۔۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انفرادی طور پر اور جہاں تک ہو سکے اجتماعی طور پر کوشش کرنی ہی چاہیے۔

لیکن میں نے اپنے سگوں کو بھی ایسے آنکھیں پھیرتے دیکھا ہے کہ طوطا چشمی کی مثال تو ان کے آگے کچھ بھی نہیں۔
 
اس میں کوئی شک نہیں
 
Top