ماہی احمد

لائبریرین
السلام علکیم

آج چودہ مئی 2014 ہے گرمی کے دن ہیں۔ مگر یہاں میرے سامنے ہیٹر لگا ہے۔۔۔ کمرے دا درجہ حرارت گرم ہونے کے بعد 19 ڈگری ہے۔ اور یہاں پہاڑوں پر 16 سال بعد مئی میں برف باری ہوئی ہے۔ :)
وعلیکم السلام :)
آپ کو پتا ہے ہمارے ہاں بھی پنکھے بند ہیں اور ہم نے کمبل اوڑھا ہوا ہے۔
پھر بھی ٹھنڈ لگے جا رہی ہے۔
 
دلاور خان

لائبریرین
کیا ہی خوبصورت بات کہی ہے۔ آپ کے مراسلے در مراسلے حق کی جنگ ہو گئے۔ ہم نے دو دفعہ پہلے اسی بات پر خاموشی اختیار کی تو آج کئی روز بعد تیسری دفعہ پچھلے کئی سارے مراسلوں کا اقتباس لے کر جواب دینے کے لیے قوت صرف کی گئی۔ جب ہم نے جواب دینے شروع کیے تو بار بار پلٹ کر ایک ہی بات کو سوال بنا کر دہرایا گیا تو کبھی اصولوں کو چیلینج کیا گیا۔ بات منوانے میں نا کام رہے تو حجتی کہہ دیا، جب کہ ہماری اردو اگر بہت کمزور نہیں تو ہماری معلومات کی حد تک حجت کرنا وہ کہلائے گا جو آپ فرما رہے تھے۔ قبلہ، ابھی آپ کو محفل میں آئے چند روز ہوئے ہیں، یہاں پچھلے کئی برسوں کی تاریخ پڑی ہے محفل کی اور محفل نے بہت سارے سرد و گرم دیکھے ہیں۔ جب بھی ممکن ہوا ہے قید و بند کے قوانین سہل کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن بد مزگیاں پیدا ہونے پر ناگوار اقدامات اٹھانے پڑے ہیں۔ اگر پچھلے تجربات تلخ نہ ہوتے تو نام کی تبدیلی کی درخواست کرنے کے بجائے ہم براہ راست اراکین کو اختیار دے دیتے کہ وہ دن میں بیس دفعہ چاہیں تو اپنا نام خود بدل لیں۔ :) :) :)
اب میرا بحث کا کوئی ارادہ نہیں:) آپ کی یہ بات کہ اگر دوسرا اکاؤنٹ بنایا گیا تو محفل بدر کردیا جائے گا ایک دھمکی سی تھی کہ نہ نام تبدیل کیا جائے گا اور نہ نیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہے۔ تو اسے اب کیا کہا جائے کہ کوئی آپشن ہی نہیں ہے تو ایسا تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کوئی آپشن ہی ہی نہ دیا جائے:) بس کا یہ حاکمانہ پن مجھے تھوڑا ناگوار گزرا:) پر ابھی ختم کریں سب:)
 
اگر آپ کا گمان ہے کہ ہم آپ سے بحث کر رہے ہیں تو وضاحت کر دیں کہ کم از کم ہم یہ باتیں مباحثے میں ملوث ہو کر نہیں کر رہے تھے اور نہ کسی بات کی صفائی پیش کر رہے تھے۔ ہماری طرف سے تو یہ بات آپ کی اولین درخواست کے وقت ہی ختم تھی کیوں کہ ہم نے آپ کے بیان کردہ سبب کو نا کافی پایا تھا۔ جب اسباب ایسے ہوں جن میں واضح طور پر ہاں یا واضح طور پر نا کا فیصلہ نہ ہو سکے تو تمام منتظمین کی رائے لی جاتی ہے اور اتفاق رائے پر ہی رد و قبول کا فیصلہ ہوتا ہے، کسی ایک کی حاکمیت یا اجارہ داری نہیں۔ آپ کی صورت میں واضح طور پر "نا" تھا۔ :) :) :)

چونکہ آپ کے پاس کچھ سوالات تھے تو ہم کوشش کر رہے تھے آپ کی تشفی ہو جائے۔ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں، اور سمجھ میں نہیں آیا تو ایک بار اور وضاحت کر دیں کہ جو اصول ہیں ان کو لے کر چور راستے ڈھونڈنا اپنے آپ میں اصولوں اور ادارت کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ اگر نیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے دی جائے تو نام نہ تبدیل کرنے کا جواز ہی نہیں بچے گا، اس صورت میں نام کی تبدیلی کو لے کر کسی تردد میں پڑنے کی کیا تک ہو گی؟ ویسے لگے ہاتھوں آپ کے لیے اس لڑی کا مطالعہ مفید رہے گا۔ :) :) :)
 
چائے پئیں گے:)
 
Top