عثمان

محفلین
اللہ کا شکر ہے۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ دیارِ غیر میں مصروفیت کے علاوہ اور ہے ہی کیا ۔ ہاں البتہ زیک کی طرح میں بھی ریٹائیرمنٹ کی عمر کو پہنچ جاؤں تو پھر میں بھی بائیک اٹھا کر نکل جایا کروں گا ۔ :notworthy:
امریکہ ابھی بھی اگر دیار غیر ہے تو ریٹائرمنٹ کی ضرورت نہیں۔ جاری رکھئیے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ چند دن ہی رہ گئے چھٹیوں کے۔ اچھا ہے۔ تیمور بھائی کو بھی تھوڑی بریک مل جائے گی۔
 

مقدس

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ چند دن ہی رہ گئے چھٹیوں کے۔ اچھا ہے۔ تیمور بھائی کو بھی تھوڑی بریک مل جائے گی۔
بھیا وہ تو سارا دن مجھے نظر نہیں آتے۔۔۔ گھر سے کام کرتے ہیں۔۔ تو اسٹڈی روم میں جانے کے بعد مجھے اور طلحہ کو اجازت نہیں ہوتی کہ ہم ان کو ڈسٹرب کریں ۔۔۔ لنچ ٹائم آئیں گے نیچے، لنچ کے بعد پھر اپنے کام میں بزی۔۔۔ ہمیں تو وہ بس شام میں ہی ملتے ۔۔۔۔۔ ویسے میں تو سوچ سوچ کے خوش ہو رہی کہ ستمبر سے مجھے گھر سے بریک ملے گی :rollingonthefloor:
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
حیرت ہے آپ تقریباً گزشتہ ڈیڑھ سال سے اردو محفل کی رکن ہیں اور اس لڑی میں کلک رنجہ ہی نہیں فرمایا۔
اب آ گئی ہیں، تو آتی رہیے گا۔
ادھر اُدھر جھانکنے کی عادت کم و بیش ہے اس لیے ابھی تک محفل کی ایسی بہت سی لڑیوں سے لاعلم ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ساڑھے سترہ ہزار سے زیادہ مراسلے ہو گئے ہیں اور کہہ رہی ہیں جھانکنے کی عادت کم و بیش ہے۔ ویسے آپ کی اطلاع کے لیے لیے اردو محفل کی سبھی لڑیوں میں تاک جھانک کرنا عین ثواب کا کام ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر


آپ سب کی خیریت اللہ تعالی سے نیک مطلوب ھوں
مالک کی ذات آپ سب کو ہنستا مسکراتا رکھے.
آپکی دعاؤں کی منتظر
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اسی بہانے اردو محفل کو ہی سہی، ثواب تو ہو گا ناں۔ تو وہ تھوڑا تھوڑا اردو محفل کے سب اراکین کو بانٹ دیں گے۔
 
Top