زیک

مسافر
بیٹی کو آج ڈرائیونگ لائسنس مل گیا۔ اسے کار انشورنس پالیسی میں شامل کیا تو انشورنس دگنی ہو گئی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
انشورنس پالیسی میں شامل
"شامل کیا" کیا مطلب ؟
کیا ہر شخص کی اپنی پالیسی نہیں ہوتی ؟
انشورنس دگنی ہو گئی
اور اس کا کیا مطلب ۔ سو ڈالر سے دوسو ڈالر ہو گئی ؟ یا اسی قیمت میں ایک سال کے بجائے دو سال کی ہو گئی ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہر ملک میں الگ الگ قوانین ہوتے ہیں۔
یہاں بھی اب کار انشورنس کافی مہنگی ہو گئی ہے۔ لیکن یورپی ممالک اور امریکہ سے بہرحال بہت کم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ کہہ نہیں سکتا۔
میرے پاس 2006 ماڈل شیورلیٹ ٹریل بلیزر ہے۔ چند دن پہلے میں نے اس کی ایک سال کی انشورنس لی ہے۔ جس کے میں نے 289 ڈالر دیئے ہیں۔ اس میں 15 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ انشورنس تھرڈ پارٹی ہے۔ دس سال سے زیادہ پرانی گاڑی کی Comprehensive انشورنس نہیں کرتے۔ اس میں ڈرائیور کی انشورنس بھی شامل ہے۔

میرے خیال میں اس دفعہ انہوں نے مجھے زیادہ چارج کیا ہے، کیونکہ پچھلے سال مجھ سے دو ایکسیڈنٹ ہوئے، جس کی انشورنس کی رقم کمپنی کو ادا کرنی پڑی۔
 
Top