قیصرانی

لائبریرین
یہاں بارش کو ترس رہے ہیں۔ ٹھنڈ البتہ خاصی ہے۔
بارش تو یہاں کبھی بھی ہو سکتی ہے لیکن سردیوں میں بارش عموماً کم ہی ہوتی ہے۔ بلکہ سردیوں میں بسا اوقات اتنی سردی ہو جاتی ہے کہ برفباری تک ہونے کا امکان نہیں رہتا :)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر گرمیوں میں تو بارش ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سردیوں میں کہیں بھولے بھٹکے کبھی کبھار ہو جاتی ہے۔ اس دفعہ تو وہ بھی نہیں ہوئی۔
دسمبر کے 24 ہو گئی ہے، صرف ایک دفعہ بارش ہوئی ہے سردیوں میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دسمبر کے اواخر میں بھی اتنی گرمی؟ آپ کی طرف اس وقت دن کا اور رات کا درجہ حرارت کتنا ہے؟ کیا گرمی سردی ہر وقت اے سی چلانا پڑتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
سردیوں میں یعنی کہ آجکل تو اے سی نہیں چلا رہے۔ بلکے پنکھے بھی بند ہیں۔ سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

اگر ہوا نہ چل رہی ہو اور صرف دھوپ ہو تو دن میں گاڑی میں اے سی لگانا پڑے گا۔
 
Top