فہیم

لائبریرین
کیونکہ کوئی آتا جاتا ہی نہیں اس لڑی میں۔ ایک سلام کر کے چلا جاتا ہے۔ دوسرا آ کر وعلیکم السلام کہہ دیتا ہے تیسرے چوتھے دن۔
چلیں پھر ہم ہی کوئی بات کرلیتے ہیں۔
آپ کے خیال میں استاد نصرت فتح علی خان اور استاد امانت علی میں سے کون زیادہ اچھا سنگیت گار و گلوگار تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلیں پھر ہم ہی کوئی بات کرلیتے ہیں۔
آپ کے خیال میں استاد نصرت فتح علی خان اور استاد امانت علی میں سے کون زیادہ اچھا سنگیت گار و گلوگار تھا۔
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانے ہوں تو استاد امانت علی کی آواز بھاتی ہے۔ اور چرخہ یاد آئے تو استاد نصرت فتح علی خان۔
اس لئے ہمارے خیال میں دونوں ہی زبردست ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانے ہوں تو استاد امانت علی کی آواز بھاتی ہے۔ اور چرخہ یاد آئے تو استاد نصرت فتح علی خان۔
اس لئے ہمارے خیال میں دونوں ہی زبردست ہیں۔
بہت اعلٰی۔
اور محمد رفیع و کشور کمار۔
 
فہیم

لائبریرین
محبوب کے آنے پر بہاروں سے پھول برسانے کی التجا کرنی ہو تو رفیع صاحب ۔۔۔
کوئی ہمدم نہ رہا ۔۔کا رونا دھونا کرنا ہو تو کشور کمار
اور اگر کوئی گانا سنانے کی فرمائش کرے تو!
کیا لتا منگیشکر یا کوئی اور :)
 
نور وجدان

لائبریرین
سلام دعا تک ہی محدود ہوگیا ہے یہ دھاگہ۔
بات اس سے آگے بڑھتی ہی نہیں۔
میں گرچہ محفل میں پرانی دھاگے میں نئی ہوں
یہاں آنے کا مقصد بات کو بڑھانا یعنی گفتگو کرنا ہے....
کس سِرے کو پکڑ کے بات کرتی یہ دھاگہ ہی کافی لمبا ہے.ہر صفحہ نئی شان لیے سطوت و جلال کا پہرہ دیے ہیں...ڈر ڈر کے سلام کر دِیا...
 
آپ کی آمد کے وقت تو یہ دھاگہ بڑا ہرا بھرا ہوا کرتا تھا۔
تب شاید آپ کا یہاں زیادہ آنا نہ ہوتا ہو۔
اب تو یہاں اتنا سناٹا رہتا ہے کہ کسی کو سلام بھی کرو تو اس کی گونج لمبے عرصے تک رہتی ہے۔

تبھی یہاں لکھنؤ کے ادب و آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گفتگو کرنا زیاد بہتر ہے۔
آپ سنائیں
کیسی ہیں اور زندگی میں کیا چل رہا ہے آج کل۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کی آمد کے وقت تو یہ دھاگہ بڑا ہرا بھرا ہوا کرتا تھا۔
تب شاید آپ کا یہاں زیادہ آنا نہ ہوتا ہو۔
اب تو یہاں اتنا سناٹا رہتا ہے کہ کسی کو سلام بھی کرو تو اس کی گونج لمبے عرصے تک رہتی ہے۔تبھی یہاں لکھنؤ کے ادب و آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گفتگو کرنا زیاد بہتر ہے۔
آپ سنائیں
کیسی ہیں اور زندگی میں کیا چل رہا ہے آج کل۔
گرچہ ہنرِ گفتگو نہ تھا مگر رونق تھی،ذکرِ یار کی بات جو کڑی تھی.... زندگی تو طرز لکھنؤ سیکھ لے،سخنِ دلبری میں رات پڑی ہے ....

لکھنوی طرز تاب شاید میری گلیوں میں ہے، آپ کا اشارہ میری جانب ہو مگر مجھے علم نہیں اس بات و حسن کا .....

زندگی ایسی گزرتی ہے جیسا طوفان
نشیمن پر بجلییاں گویا ہوں مہمان

میں بھی تو سوچتی ہوں خامشی در و دریچوں میں اٹکھیلیاں کیوں کرتی ہے، محفل بارہ دری کے کاخ و میں مچلتی ہے ...یہاں تو ذکر حسن سے گہما گہمی تھی، یہاں تو بلبیں شوخیوں میں لپٹی تھیں ... نجانے کیا ہوا...
 
رونق تو یہاں اب بھی موجود ہے،
بس کچھ آنکھیں ہیں جو خوابوں میں گلی ہوئی ہیں۔
وہ ہنستے ہیں چپ، دل کی بات چھپائے،
چہرے کی چمک میں، خوشیاں مسکائے۔

یہ خاموشی تو بس ایک لمحے کی ہے،
ہم سب کے دلوں میں امید کی روشنی ہے۔
ہر چمکتے ستارے کی چھاؤں میں،
زندگی کی خوشبو، پھر سے بکھرنے کو تیار ہے۔

آؤ مل کر یہ خاموشی توڑیں،
رنگین لمحے پھر سے سجائیں۔
یہاں تو ذکر حسن کا گہما گہمی ہے،
بس کچھ دل ہیں، جو جیتے جاگتے خوابوں میں ہیں۔
 
Top