ظفری

لائبریرین
وہ نشانی تو صاف صاف کانسی کی گھنٹیوں کی صورت میں بتاچکے ہیں فہیم بھیا کہ ان کے کان بجتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
مجھے تو لگتا ہے کہ کوئی اس غریب کے سر کے عین اوپر گھنٹا بجا کر چلا گیا ہے ۔ گھنٹیوں کی آواز کیساتھ کانسی کا رنگ بھی نظر آرہا ہے ۔ :thinking:
 
نور وجدان

لائبریرین
رونق تو یہاں اب بھی موجود ہے،
بس کچھ آنکھیں ہیں جو خوابوں میں گلی ہوئی ہیں۔
وہ ہنستے ہیں چپ، دل کی بات چھپائے،
چہرے کی چمک میں، خوشیاں مسکائے۔

یہ خاموشی تو بس ایک لمحے کی ہے،
ہم سب کے دلوں میں امید کی روشنی ہے۔
ہر چمکتے ستارے کی چھاؤں میں،
زندگی کی خوشبو، پھر سے بکھرنے کو تیار ہے۔

آؤ مل کر یہ خاموشی توڑیں،
رنگین لمحے پھر سے سجائیں۔
یہاں تو ذکر حسن کا گہما گہمی ہے،
بس کچھ دل ہیں، جو جیتے جاگتے خوابوں میں ہیں۔

خواب بذات خود ایک وقفہ ہوتا ہے بیداری کا. بیداری امید ہے ....
 
ظفری

لائبریرین
میں گرچہ محفل میں پرانی دھاگے میں نئی ہوں
یہاں آنے کا مقصد بات کو بڑھانا یعنی گفتگو کرنا ہے....
کس سِرے کو پکڑ کے بات کرتی یہ دھاگہ ہی کافی لمبا ہے.ہر صفحہ نئی شان لیے سطوت و جلال کا پہرہ دیے ہیں...ڈر ڈر کے سلام کر دِیا...
والسلام ،
کافی عرصہ بعد آپ کو محفل پر اس طرح متحرک دیکھا ۔ خوشی ہوئی ۔
اب گفتگو بھی کیجیئے۔ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ یہاں سیما علی آپا ہیں ۔ سب کو ٹھیک کردیتیں ہیں ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
والسلام ،
کافی عرصہ بعد آپ کو محفل پر اس طرح متحرک دیکھا ۔ خوشی ہوئی ۔
اب گفتگو بھی کیجیئے۔ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ یہاں سیما علی آپا ہیں ۔ سب کو ٹھیک کردیتیں ہیں ۔
ڈر کی وجہ سے خاموش نہیں بلکہ اب خاموشی سے ڈر کے متحرک ہونا پڑا ہے... ہاں جی،محترم پیاری سیما علی جی سے میری بات چیت کافی رہی ہے...بہت مشفق شخصیت ہیں .....

آپ سنائیے، آپ کیسے ہیًں؟
آپ کی تحریر پڑھی،اچھی لگی
امید ہے کچھ اور بھی لکھیں گے آپ
 
اللہ کا شکر ہے ۔ تحریر کیا تھی بس کچھ بے ربط جملے تھے ۔ جو ان مخلص ہستیوں کی یاد میں رواں ہوگئے ۔ لکھنے کو دل تو بہت کرتا ہے ۔ مگر آج کل پڑھنے والے نہیں رہے ۔
سیما علی آپا واقعی بہت مخلص خاتون ہیں ۔ اب تو میں پاکستان جاتا ہوں تو بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپا سے کم از کم ایک ملاقات تو ضرور ہو ۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ کانسی کی گھنٹیاں تم نے کہاں دیکھ لیں۔ :D
اکثر بکرا عید پر گائے کی گلے میں بندھی ہوئی:)

سٹھیانے کی عمر میں ایسا ممکن ہو گا شاید ظفری بھیا۔
لگتا ہے کانسی کی گھنٹیاں دماغ پر لگ گئیں:unsure:

نہیں ابھی تو ساٹھ میں پورے تین دن باقی ہے ۔ اتنی جلدی تو فہیم سٹھیا نہیں سکتا ۔ :thinking:
ابھی کل ہی تو آپ ہمیں شناختی کارڈ بنوانے کا مشورہ عنایت فرما رہے تھے ;)

اب صحیح بات تو فہیم ہی بتائے گا ۔ :idontknow:
پھر جاسوس ہونے کا کیا فائدہ:cowboy1:

فہیم بھیا نے کون سا ڈنکے کی چوٹ پر اعتراف کر لینا ہے اپنے سٹھیائے ہونے کا۔ آئیں بائیں شائیں کر کر نکل پڑیں گے ۔
یہاں تو گھنٹیاں آپس میں لڑ گئیں لگتا ہے:D

اپنے سٹھیانے کا کو ن بتاتا ہے ۔ بس اس کی تو کچھ نشانیاں ہوتیں ہیں ۔ :D
باتوں سے تجربہ ظاہر ہورہا ہے:p

وہ نشانی تو صاف صاف کانسی کی گھنٹیوں کی صورت میں بتاچکے ہیں فہیم بھیا کہ ان کے کان بجتے ہیں۔ :rollingonthefloor:
کان کیسے بج سکتے ہیں بھلا:unsure:

دیوانے نے کوئی خواب دیجھا ہو گا کلر فل سا ساز و آواز سمیت۔

دیوانے والی صفت کا مجھے قطعی علم نہیں تھا ۔ :notworthy:

ایک زمانے میں ہم نے اپنی آئی ڈی فہیم سے تبدیل کرا کر دیوانہ بھی رکھی تھی۔ وہ یاد نہیں آپ کو :)
 
نور وجدان

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے ۔ تحریر کیا تھی بس کچھ بے ربط جملے تھے ۔ جو ان مخلص ہستیوں کی یاد میں رواں ہوگئے ۔ لکھنے کو دل تو بہت کرتا ہے ۔ مگر آج کل پڑھنے والے نہیں رہے ۔
سیما علی آپا واقعی بہت مخلص خاتون ہیں ۔ اب تو میں پاکستان جاتا ہوں تو بس یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپا سے کم از کم ایک ملاقات تو ضرور ہو ۔
جذبہ اتنا بے ربط ہوتا ہے کہ تحریر کا لمس پا نَہ سکے. آپ کی لکھت معیاری ہی ہوتی ہے اور چند جملے بڑے باوزن ہیں. تشنگی تو نُمایاں ہے مگر حسن بے ساختگی کی ملاحت لیے ہے.....

اردو محفل ایک خاندان کیطرح ہے جہاں دل مل جائیں تو رشتے بن جاتے ہیں ...مجھے لگتا ہے کہ ابھی وہ آنلائن نہیں وگرنہ پیار کا جواب ہمیشہ چائے کافی کے ساتھ دیتی ہیں ....
 
Top