محفل کی خاموشی۔۔۔

آصف

محفلین
اس کی بڑی وجہ ہے کہ محفل پر ناظمین کچھ بچہ لوگ یعنی امیچیور قسم کے افراد ہیں۔ جو کچھ پسند نہیں آتا وہ دھاگہ ہی غائب کردیتے ہیں ۔۔

یہ محض محفل کی انتظامیہ کیخلاف الزام تراشی ہے۔ یقیناً اس دھاگے میں کوئی منافرت یا شر انگیزی ہوگی جو اسے ہٹا دیا گیا!!!

منافرت یا شر انگیزی کی کوئی گائیڈ لائن بھی ہے اس محفل میں؟ یا جو بات بچہ لوگوں کی سمجھ دانی میں نہ آئے وہ شر انگیزی؟
 
ایسا بالکل نہیں ہے۔ جو میں یہاں لکھ رہا ہوں وہ ستھرا اظہار خیال ہے لیکن یہ بھی بچہ لوگ کو پسند نہیں ۔۔ کیا پتا کب غائب کردیا جائے :)
 

آصف

محفلین
دنیا اکیسویں صدی ’’مُکانے‘‘ کے تیاریوں میں لگی ہوئی ہے اور یہاں پر اپنے ہی شروع کئے گئے پوسٹ میں کسی کو جواب دیں تو لکھا آتا ہے۔ ’’یہ مراسلہ مدیر کی منظوری کا منتظر ہے‘‘ اور کئی کئی دن لکھا رہتا ہے۔
ایک بحث مباحثہ میں ایک بندہ آپ سے سوال کئے جا رہا ہے۔ طنز کے تیر چلائے جا رہا ہے۔ مگر آپ کا جواب مدیر کی منظوری کا منتظر رہتا ہے اور پھر ’’ضرورت مند‘‘ کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی حذف ہو جاتا ہے۔ یہ کس فارمولے کا سوشل میڈیا ہے جناب؟؟؟؟
 

ایم سعدی

محفلین
ہمارے آنے سے پہلے ہی آپ جانے والے ہیں،
سخنورو...!!!
ہم تو ابھی اپنے شعر سنانے والے ہیں۔۔

پلٹے نہ واپس جانے والے تو کہنا،
ہم یہ جو بزم سخن سجانے والے ہیں۔۔

نہ آنے والوں کا غم نہ کرو یارو۔۔،
پرندے موسمی صرف کھانے والے ہیں۔۔

آئو کہ مل کے بزم سخن سجائیں سعدی،
رنگ رنگ کے ساقی جام پلانے والے ہیں۔۔
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
Screenshot_2016-12-04-06-54-03_zpsh6crnsqc.png
 
Top