محفل کی خواتین سے ایک سوال ۔۔۔۔۔

عندلیب

محفلین
السلام علیکم !
محفل کی خواتین سے ایک سوال ۔۔؟
" کاش میں مرد ہوتی " کیا یہ خیال آپ کو آیا ۔۔؟
آیا تو کیوں‌ ؟ اور نہیں آیا تو کیوں ۔۔۔؟
 
زونی

محفلین
السلام علیکم !
محفل کی خواتین سے ایک سوال ۔۔؟
" کاش میں مرد ہوتی " کیا یہ خیال آپ کو آیا ۔۔؟
آیا تو کیوں‌ ؟ اور نہیں آیا تو کیوں ۔۔۔؟

بہت اچھا سوال پوچھا عندلیب :grin:

میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں اگر مرد ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتی :blush:

یہ کیوں سوچتی ہوں ، یہ ایک لمبی کہانی ھے :laugh:
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام

عندلیب اپ بھی تو بتائیے کہ کیا اپ کو کبھی ایسا خیال آیا ؟؟؟

میں ابھی حاضر ہوتی ہوں محفل پر دوبارہ کہ ابھی چائے بنانے کا آڈر ملا ہے۔ ویسے شائے بنانے کے وقت تو سچ میں دل کرتا ہے کہ کاش میں مرد ہوتی
 
ہاں میں بھی ضرور جواب دونگی پہلے آپ سب کہ تو جوابات جان لوں ۔۔۔:)
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم !
محفل کی خواتین سے ایک سوال ۔۔؟
" کاش میں مرد ہوتی " کیا یہ خیال آپ کو آیا ۔۔؟
آیا تو کیوں‌ ؟ اور نہیں آیا تو کیوں ۔۔۔؟

:music:
مجھے کبھی خیال ہی نہیں آیا ، :hatoff:عورت ہوکر بھی سارے وہ کام ، ذمے داریاں ، فرائض ، جو مرد کے ہوتے ہیں ، وہ میں خود کرلیتی ہوں تو مرد بننے کا خیال ہی بےکار ہے :music: ملکوں ملکوں میں اکیلی سفر کرلیتی ہوں ، :hatoff: گھر کے کام ، باہر کے کام ، بچوں کی دیکھ بھال ، سب کو میں نے سنبھالا ہوا ہے عورت ہوکر ۔
تو میری نظر میں کم سے کم ، مرد کی وہ اہمیت نہیں ہے جو ہوا کرتی
ہے ۔ میں عورت ہی ٹھیک ، اپنا کماؤ ، اپنا کھاؤ ، :music:
کسی کی محتاج نہیں ۔ :music:
 
تعبیر

محفلین
عندلیب مجھے یہ خیال تو نہیں آیا کہ کاش میں مرد ہوتا ہاں یہ خیال کئی دفعہ ضرور آیا کہ کاش لڑکیاں پیدا ہی نا ہوئی ہوتیں۔ویسے لگتا ہے کہ آپ نے
Beyoncé - If I Were A Boy سنا ہے ۔ہاں اگر دوسرا جنم ہوتا تو میں شاید لڑکا بننا چاہتی
 
ملائکہ

محفلین
مجھے تو ایسا خیال کبھی بھی نہیں آیا کیونکہ میں نے بہت فائدے اٹھائے ہیں لڑکی ہوکر اور گھر میں سب سے چھوٹی ہوں اس لئے اور بھی نخرے اور عورت تو ویسی بھی بہت خوبصورت شے ہے۔ میں تو اسی حال میں خوش ہوں:):)
 
تیلے شاہ

محفلین
عندلیب مجھے یہ خیال تو نہیں آیا کہ کاش میں مرد ہوتا ہاں یہ خیال کئی دفعہ ضرور آیا کہ کاش لڑکیاں پیدا ہی نا ہوئی ہوتیں۔ویسے لگتا ہے کہ آپ نے
Beyoncé - If I Were A Boy سنا ہے ۔ہاں اگر دوسرا جنم ہوتا تو میں شاید لڑکا بننا چاہتی

بھول کر بھی ایسی دعا مت مانگنا یہ تو ہم کو پتہ ہے کے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں
 
محسن حجازی

محفلین
بالکل! شاہ جی ان کو تو صرف روٹیاں بیلنا پڑتی ہیں ہم کو تو جو پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں الحفیظ الامان! :grin:
اور جو ہم بیلنے کو تیار نہ ہوں تو بیلوائے جاتے ہیں۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
بھول کر بھی ایسی دعا مت مانگنا یہ تو ہم کو پتہ ہے کے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں

تو پاپڑ بھی تو اپنی اولاد کے لئے ہی بیلتے ہیں ناں تیلے بھائی :confu sed: تو کونسا احسان کیا جاتا ہے بیل کر ۔ :music: یا تو سارے محلے کے لئے بیلے جائے تو بھی آپ کہتے ہوئے اچھے لگتے کہ کبھی بھول کر بھی نا سوچنا سارے محلے کے جو پاپڑ ہمیں بیلنے پڑتے ہیں ہم ہی جانتے ہیں :music:
 
تیشہ

محفلین
بالکل! شاہ جی ان کو تو صرف روٹیاں بیلنا پڑتی ہیں ہم کو تو جو پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں الحفیظ الامان! :grin:
اور جو ہم بیلنے کو تیار نہ ہوں تو بیلوائے جاتے ہیں۔۔۔

hehe.gif
 
محسن حجازی

محفلین
یہ تو ہے ماسی۔۔۔ لیکن یہ معاشرہ جہاں ہم ہیں یہ مردوں کے لیے بھی بہت سخت ہے۔۔۔ عورتوں کے لیے تو کچھ مت پوچھئے۔۔۔ لیکن مردوں کے لیے بھی کچھ کم نہیں۔۔۔ اب کیا بیان کریں بس ہم نے خود بہت سختی دیکھی ہے اعصاب شکن جدوجہد۔ اس معاشرے میں سب سے بڑا جرم ایمانداری اور میرٹ ہے۔ سب بے ایمانی پر تلے ہوئے ہیں۔ خرد کا نام جنوں اور جنوں کا نام خرد پڑ چکا ہے۔
 
ہاں یہ معاشرہ ہی تو ہے جسکو دیکھکر میرا دل کرتا ہے قتل کرکے رکھ دوں اس جاہل معاشرے کو :music:
مردوں کے لئے کیا سخت ہوگا ، میں نے تو عورتیں ہی مظلوم دیکھیں ہیں آجتک ۔ جو مصیبت ہے ، مشکل ہے عورتوں کے لئے ،جینا حرام کر رکھا ہے معاشرے نے انکا ، اگر سوچا جائے تو معاشرہ ہوتا کون ہے ۔؟ یہی ہمارے اپنے ہی گھر کے کچھ افراد :music: ،
کاش ، کبھی میرے بس میں ہوتا تو میں ہر عورت کو اپنی جیسے مظبوط کر دیتی :hatoff: ، جو کسی پے ڈپینڈ نا ہوتی ، :music: کاش یہ معاشرہ ہی کچھ خیال کرکے خود کی سوچ بدل لے ۔ :music:
مگر کہاں ۔ ہماری عورتیں بچاریاں مار کھانے کو ہی آتیں ہیں مار کھاتے کھاتے ہی گزر جاتیں ہیں یا چولہون میں زندہ جھونک دی جاتی ہیں ،،، اور مرد کہتے ہیں ہم سے پوچھو کتنے پاپڑ بیلتے ہیں :music:
 
Top