محفل کی دوکان

فہیم

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم تھا کہ محفل میں کوئی دوکان بھی ہے:rolleyes:

پہلے وہ سسری شہرت کا پتہ چل گیا تھا تو اس نے تباہی مچادی;)
اب یہ دوکان سامنے آگئی:tongue:

ارے کوئی بتائے تو اس دوکان میں کیا کیا ملتا ہے اور وہاں سے کیسے خریداری کی جائے:confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، آج کل تو تم پورے سیکرٹ ایجنٹ بنے ہوئے ہوئے ہو، فورم کے پوشیدہ راز افشا کر رہے ہو۔ :applause: :shameonyou:

شاپ کا تعلق فعالیت کے موڈ سے ہے۔ شاپ میں کچھ آئٹم شامل کیے جا سکتے ہیں جنہیں فعالیت کے پوائنٹس کے بدلے میں حاصل کرکے اپنے پروفائل پیج پر سجایا جا سکتا ہے، یعنی کہ یہ محض مجازی دولت سے کی گئی مجازی شاپنگ ہوگی۔ بہرحال فی الحال شاپ خالی پڑی ہے اور اس میں کوئی آئٹم شامل نہیں کیا گیا ہے۔ دراصل فعالیت کا موڈ بار بار فورم پر لوڈ پڑنے کی وجہ سے ڈس ایبل کیا جاتا رہا ہے، اس لیے اس کی شاپ استعمال کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔ ویسے بھی میں کوئی بہتر شاپ موڈ استعمال کرنا چاہتا ہوں، جب کوئی ایسا موڈ دستیاب ہوا تو اسے ضرور فورم میں شامل کروں گا۔
 

فہیم

لائبریرین
ہمممممممممممممممممم

مجھے تو پہلے ہی اردو محفل کے ایکسٹو کا خطاب دیا جاچکا ہے:grin:

چلیں اچھا ہے کہ ابھی دوکان تیار نہیں ورنہ لوگ پھر شہرت کو چھوڑ کر فعالیت کے پیچھے پڑ جاتے:grin:

ویسے ابھی سے اپنی جمع پونجی بنانا شروع کردینا چاہیے تاکہ جب بڑی شاپ کا افتتاح ہو تو وہاں سے دل بھر کے شاپنگ کی جاسکے:tongue:
 

فہیم

لائبریرین
لیں‌ جی
آپ کریڈٹ کارڈ‌ کی بات کررہے ہیں۔

میں تو صرف کریڈٹ کا ہی سوچ رہا تھا:rolleyes:

اب شاید اس بات کے بعد یہ دوکان پر یہ لکھ کر لگادیا جائے۔

نقد بڑے شوق سے
ادھار اگلے چوک سے;)
 

ف۔قدوسی

محفلین
یہ مخالف گروہ ولے کون ہیں اور جو آپ کے ساتھ ہیں وہ کون ہیں؟
ابھی تو کسی چیز کی نہیں ہے۔
نبیل بھائی نے کہا نہ کہ ابھی خالی پڑی ہے۔
اچھا اگر اس میں لڑکیوں کے میک اپ کا سامان لے آئیں تو منافع بہت ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا مشورہ کیسا ہے؟ :grin:
 
Top