محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث کیا آپ کی replacement ڈھونڈی جا رہی ہے؟ اکثر موڈریشن والے فورمز میں کی گئی پوسٹس رات کو اپروو ہوا کرتی تھی جب شاید پاکستان میں صبح ہوتی تھی۔ اب ان پوسٹس کو کیا مزید انتظار کرنا ہو گا؟
شنید تو یہی ہے زیک کہ متبادل پر کچھ کام ہو رہا ہے۔ ویسے نیا ناظم اگر یورپ یا امریکہ سے ہوا تو پھر آپ کو سہولت ہو جائے گی :)
 
arifkarim

معطل
شکریہ، بس تبدیلی آ گئی ہے :)
تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے!!!

محمد وارث کیا آپ کی replacement ڈھونڈی جا رہی ہے؟ اکثر موڈریشن والے فورمز میں کی گئی پوسٹس رات کو اپروو ہوا کرتی تھی جب شاید پاکستان میں صبح ہوتی تھی۔ اب ان پوسٹس کو کیا مزید انتظار کرنا ہو گا؟
زیک بھائی اس موڈریشن کے جھنجھٹ سے بچنے کیلئے ہی تو میں نے تو آپکا نام پیش کیا تھا ناظم کیلئے لیکن آپنے خود ہی انکار کر دیا۔ اب بھگتیں۔ :)
 
شنید تو یہی ہے زیک کہ متبادل پر کچھ کام ہو رہا ہے۔ ویسے نیا ناظم اگر یورپ یا امریکہ سے ہوا تو پھر آپ کو سہولت ہو جائے گی :)
نارتھ امریکہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یورپ اور امریکہ کے ناظم اپنا دور پورا کر چکے ہیں،یورپ سے قیصرانی، امریکہ سے زیک
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث کیا آپ کی replacement ڈھونڈی جا رہی ہے؟ اکثر موڈریشن والے فورمز میں کی گئی پوسٹس رات کو اپروو ہوا کرتی تھی جب شاید پاکستان میں صبح ہوتی تھی۔ اب ان پوسٹس کو کیا مزید انتظار کرنا ہو گا؟
ویسے آج پہلی بارمجھے اس کرب اور انتظار کا احساس ہوا ہے، نہ جانے کتنے سالوں بعد، جس کا شکار محفلین ہوتے رہے ہیں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔ میری بیوی کو بالکل پسند نہیں آئی، کہنے لگی چھچھورا پن ہے کہ کتابوں کے ساتھ تصویر بنوائی تا کہ لوگوں کو کتابیں نظر آئیں، میں نے کہا کہ کمرے میں جہاں بھی تصویر بنواؤنگا، کتابیں تو نظر آئیں گی، اور کمرے سے باہر میں کہیں نکلتا نہیں :)
یہ خالص بیگمانہ انداز ہے یہ کہنے کا کہ تصویر اچھی آئی ہے پبلک فورم پر شراکت کی چنداں ضرورت نہیں کہ متاثرین میں خواتین بھی پائی جاسکتی ہیں سو اسے بیگم کا محتاط کمپلیمنٹ سمجھئے :) ۔
 
اوہ، اب میں سمجھا :)
 
رانا

محفلین
محمد وارث بھائی آپ کا یہ دھاگہ پڑھ کر حیرت تو ہونی ہی تھی کہ ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا لیکن آپ کی بیان کردہ وجوہات سے بھی صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ محفل کی نظامت جتنا عرصہ بھی آپ کے پاس رہی آپ نے بہت خوب نبھائی۔ یہ کتنا کچھ کٹھن کام ہے اسکا اندازہ تو ہے ہی۔ البتہ آپ کے جانے سے محفل ایک انتہائی نرم مزاج بردبار منتظم سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ کرے گا تو یہ خلا بھی بھر جائے گا لیکن آپ کی یادیں تو بہرحال نہ مٹنے والی ہیں بحیثیت منتظم۔ بحیثیت منتظم تو آپ کی خوبیوں کے قائل ہم ہیں ہی لیکن بحیثیت ایک انسان بھی آپ کو بہت ہی عمدہ اخلاق کا حامل پایا۔ ایک اچھے منتظم کے جانے سے جو طبیعت بوجھل ہوتی ہے وہ اس بات سے پھر بہتر ہوجاتی ہے کہ آپ بہرحال یہیں محفلین میں ہی موجود رہیں گے۔ گھریلو ذمہ داریاں، ملازمت اور دیگر علمی اور ادبی مصروفیات کے ساتھ بڑا حوصلہ ہے کہ آپ نے اتنے احسن رنگ میں اتنا عرصہ نظامت کو نبھایا اور اکثریت کو اپنی متوازن طبعیت سے انتظامی معاملات میں کسی شکایت کا موقع نہیں دیا۔ اللہ آپ کے معاملات میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ بہرحال آپ ہیں تو ہمارے ساتھ ہی یہ بھی بہت ہے۔ بقول پروین شاکر کہ وہ مرے شہر میں ہے یہی بہت ہے، کس نے نے کہا کہ میرے گھر ہی ٹھہرے۔ تو وارث بھائی محفل پر موجود رہیں گے یہی بہت خوش آئند بات ہے۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ اب آپ کچھ ٹینشن فری ہوں گے تو فارسی اشعار کے دھاگے سے نکل کر بھی کہیں تاک جھانک کرلیں۔:)

شنید تو یہی ہے زیک کہ متبادل پر کچھ کام ہو رہا ہے۔
جی بالکل درست کہا آپ نے بلکہ متبادل سو فیصد فائنل بھی ہوچکا ہے۔مسئلہ صرف یہ آرہا ہے کہ دونوں منتظمین نئے متبادل کے شایان شان کچھ نپے تلے خوبصورت الفاظ تلاش کررہے ہیں تاکہ پیشکش نامہ تیار کرسکیں۔ نبیل بھائی اور سعود بھائی کو بس یہ دھڑکا لگا ہوا ہے کہ اگلا بندہ کہیں انکار نہ کردے۔ بس اسی پس و پیش میں دیر ہورہی ہے۔ حالانکہ ہم بڑا عاجزانہ مزاج رکھتے ہیں ہمیں خوبصورت الفاظ سے کوئی غرض ہی نہیں صرف پیشکش سے غرض ہے۔ اسی چکر میں ہم ہروقت اپنا فون بھی آن رکھنے لگے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ ہم نے اپنا فون مسلسل چارجر پر لگا رکھا ہے کہ کہیں ان کا فون آئے تو بیٹری دھوکا نہ دے جائے۔ لیکن ان دونوں کی شش و پنج ختم ہو تو معاملات آگے بڑھیں۔ ہم تو یہاں تک تعاون کرنے کو تیار ہیں کہ بھائی آپ لوگ فکر مت کریں جیسے بھی ٹوٹے پھوٹے الفاظ ذہن میں آتے ہیں پیشکش کردیں بلکہ آپ صرف فون کریں آپ کے کچھ کہنے سے پیشتر ہی ہم پیشکش قبول کرلیں گے۔ لیکن اب سعود بھائی اور نبیل بھائی کو کون سمجھائے یہ بات۔ بس بہت ہوگئی دو گھنٹے مزید انتظار کریں گے ہم اور پھر فون چارجر سے ہٹا دیں گے۔:p
 
آپ تو فون ایسے چارج کئے ہوئے ہیں جیسے کسی بڑی لاٹری نکلنے کا انعام آپکو ملنے والا ہو! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی آپ کا یہ دھاگہ پڑھ کر حیرت تو ہونی ہی تھی کہ ایسا تو کبھی سوچا بھی نہ تھا لیکن آپ کی بیان کردہ وجوہات سے بھی صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔ محفل کی نظامت جتنا عرصہ بھی آپ کے پاس رہی آپ نے بہت خوب نبھائی۔ یہ کتنا کچھ کٹھن کام ہے اسکا اندازہ تو ہے ہی۔ البتہ آپ کے جانے سے محفل ایک انتہائی نرم مزاج بردبار منتظم سے محروم ہوگئی ہے۔ اللہ کرے گا تو یہ خلا بھی بھر جائے گا لیکن آپ کی یادیں تو بہرحال نہ مٹنے والی ہیں بحیثیت منتظم۔ بحیثیت منتظم تو آپ کی خوبیوں کے قائل ہم ہیں ہی لیکن بحیثیت ایک انسان بھی آپ کو بہت ہی عمدہ اخلاق کا حامل پایا۔ ایک اچھے منتظم کے جانے سے جو طبیعت بوجھل ہوتی ہے وہ اس بات سے پھر بہتر ہوجاتی ہے کہ آپ بہرحال یہیں محفلین میں ہی موجود رہیں گے۔ گھریلو ذمہ داریاں، ملازمت اور دیگر علمی اور ادبی مصروفیات کے ساتھ بڑا حوصلہ ہے کہ آپ نے اتنے احسن رنگ میں اتنا عرصہ نظامت کو نبھایا اور اکثریت کو اپنی متوازن طبعیت سے انتظامی معاملات میں کسی شکایت کا موقع نہیں دیا۔ اللہ آپ کے معاملات میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ بہرحال آپ ہیں تو ہمارے ساتھ ہی یہ بھی بہت ہے۔ بقول پروین شاکر کہ وہ مرے شہر میں ہے یہی بہت ہے، کس نے نے کہا کہ میرے گھر ہی ٹھہرے۔ تو وارث بھائی محفل پر موجود رہیں گے یہی بہت خوش آئند بات ہے۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ اب آپ کچھ ٹینشن فری ہوں گے تو فارسی اشعار کے دھاگے سے نکل کر بھی کہیں تاک جھانک کرلیں۔:)

نوازش آپ کی رانا صاحب، بہت شکریہ :)
 
Top