محفل کی نظامت - آپ سب دوستوں کا شکریہ

تجمل حسین

محفلین
اتنے ساتھیوں کی طرف سے اتنا کچھ لکھنے اور کہنے کے بعد یقیناً میرا لکھنا نہ لکھنا برابر ہے۔ لیکن کہتے ہیں ناکہ نیک کام میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ :)

میں بس یہ کہنا چاہوں گا وارث بھائی سے بہترین منتظم میں نہیں کسی بھی فورم پر نہیں دیکھا۔ کسی کو سخت سے سخت بات بھی بڑے دوستانہ انداز میں سمجھانے والے وارث بھائی ہی ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ ان کی کسی بات پر کبھی میرا دل دکھا ہو۔ بلکہ مجھے تو امید ہے کہ کسی بھی محفلین کا دل نہیں دکھا ہوگا۔ بے شک ان کے بعد محفل ایک اچھے منتظم سے محروم ہوجائے گی لیکن۔۔ ان کے لیے ہمیں یہ سب منظور ہے خواہ دکھی دل سے ہی سہی۔۔
:)
 
محمد وارث

لائبریرین

یہ تو خیر آپ کا حُسنِ ظن ہے تجمل صاحب۔ ذرہ نوازی کے لیے تہہِ دل سے ممنون ہوں :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وارث بھائی ! یہ خبر تو ٹھیک نہیں ۔ لیکن آپ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے تو یقینًا درست ہوگا ۔ آپ اپنی صورت حال کو سب سے زیادہ جانتے ہیں ۔ اہلِ خانہ کی ذمہ داریاں بلا شبہ دیگر تمام دنیاوی امور پر مقدم ہیں ۔ اپنی صحت کا خیال رکھئے ۔ جان ہے تو جہان ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی سے مالامال رکھے اور گرانیء شب و روز کو ہلکا کردے ۔
دعاگو
 
ہادیہ

محفلین
وارث بھائی مجھے اس فورم میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔مگر پھر بھی آپ کو ہی ایڈمن کے طور پر دیکھا تھا یہاں اور ایک سعود بھیا کو۔زیادہ تو نہیں جانتی مگر آپ کافی "سخت طبیعت" کے انسان لگے تھے۔اسی لیے تو ایک اچھا اور منظم ماحول یہاں کا تھا۔
اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین۔
امید ہے اب بھی ایسا ہی رہے گا:)
کیونکہ آپ اب بھی یہی ہیں تو بڑے ہونے کی وجہ سے حق رکھتے ہیں کہہ سکتے ہیں سب کو:)
 
ہادیہ

محفلین
میری فی الحال الحمدللہ کوئی اولاد نہیں ہے۔ اسلئے محض تجسساً پوچھ سکتا ہوں کہ اپنے بچوں کو پڑھانے اور دوسروں کے بچوں کو پڑھانے میں کیا فرق ہوتا ہے؟
نری سر دردی ہے:p۔دوسروں کے بچوں کو "کُٹ" نہیں سکتے کیونکہ مار نہیں پیار o_O
اور اپنے بچوں کو قابوکرنا بھی بہت مشکل ہے:unsure::oops:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی ! یہ خبر تو ٹھیک نہیں ۔ لیکن آپ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے تو یقینًا درست ہوگا ۔ آپ اپنی صورت حال کو سب سے زیادہ جانتے ہیں ۔ اہلِ خانہ کی ذمہ داریاں بلا شبہ دیگر تمام دنیاوی امور پر مقدم ہیں ۔ اپنی صحت کا خیال رکھئے ۔ جان ہے تو جہان ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وتندرستی سے مالامال رکھے اور گرانیء شب و روز کو ہلکا کردے ۔
دعاگو
نوازش آپ کی ظہیر صاحب قبلہ، بہت شکریہ :)

وارث بھائی مجھے اس فورم میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔مگر پھر بھی آپ کو ہی ایڈمن کے طور پر دیکھا تھا یہاں اور ایک سعود بھیا کو۔زیادہ تو نہیں جانتی مگر آپ کافی "سخت طبیعت" کے انسان لگے تھے۔اسی لیے تو ایک اچھا اور منظم ماحول یہاں کا تھا۔
اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔آمین۔
امید ہے اب بھی ایسا ہی رہے گا:)
کیونکہ آپ اب بھی یہی ہیں تو بڑے ہونے کی وجہ سے حق رکھتے ہیں کہہ سکتے ہیں سب کو:)
"سخت طبیعت"، ارے بالکل بھی نہیں :) اور شکریہ ہادیہ آپ کا نیک تمناؤں کے لیے :)
 
ہادیہ

محفلین
"سخت طبیعت"، ارے بالکل بھی نہیں :) اور شکریہ ہادیہ آپ کا نیک تمناؤں کے لیے :)
اچھا واقعی آپ نے جو پہلی ڈی پی لگائی تھی اس میں ایسا لگتا تھا کہ آپ گھور کر سب کو دیکھ رہے ہیں:D۔اس میں بہت اچھے لگ رہے ہیں اچھا ہوا بدل لی:)
آپ کا بھی بہت شکریہ:):) جزاک اللہ خیرا
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا واقعی آپ نے جو پہلی ڈی پی لگائی تھی اس میں ایسا لگتا تھا کہ آپ گھور کر سب کو دیکھ رہے ہیں:D۔اس میں بہت اچھے لگ رہے ہیں اچھا ہوا بدل لی:)
آپ کا بھی بہت شکریہ:):) جزاک اللہ خیرا

پہلی ڈی پی کے ساتھ نظامت کا رعب بھی ہو گا نا۔۔۔۔! :)

ویسے نئی ڈی پی بھی خوب ہے۔ !
 
محمد وارث

لائبریرین
پہلی ڈی پی کے ساتھ نظامت کا رعب بھی ہو گا نا۔۔۔۔! :)

ویسے نئی ڈی پی بھی خوب ہے۔ !
آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔ میری بیوی کو بالکل پسند نہیں آئی، کہنے لگی چھچھورا پن ہے کہ کتابوں کے ساتھ تصویر بنوائی تا کہ لوگوں کو کتابیں نظر آئیں، میں نے کہا کہ کمرے میں جہاں بھی تصویر بنواؤنگا، کتابیں تو نظر آئیں گی، اور کمرے سے باہر میں کہیں نکلتا نہیں :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد، وابستہ تو ہوں، اب دیکھیے "بہار" کب آتی ہے :)

سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی
دنیا کی وہی رونق، دل کی وہی تنہائی :)

ویسے محفل میں گذشتہ سال کی بہ نسبت اب کچھ گہماگہمی بڑھی ہے اور بدگمانیوں کی فضا بہت کم ہوگئی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کہتے ہیں تو مان لیتا ہوں۔ میری بیوی کو بالکل پسند نہیں آئی، کہنے لگی چھچھورا پن ہے کہ کتابوں کے ساتھ تصویر بنوائی تا کہ لوگوں کو کتابیں نظر آئیں، میں نے کہا کہ کمرے میں جہاں بھی تصویر بنواؤنگا کہ کتابیں تو نظر آئیں گی، اور کمرے سے باہر میں کہیں نکلتا نہیں :)

آج کل یہ فیشن تو واقعی ہے کہ بہت سی کتابوں کو پس منظر میں رکھ کر تصاویر بنوائی جاتی ہیں۔

تاہم اگر آپ کی شخصیت کو سامنے رکھا جائے تو کتابوں کے اس طرح کے دس بارہ ریک بھی ایک کے پیچھے ایک رکھے جائیں تو بھی بات مبالغہ آرائی تک نہیں پہنچ پائے گی۔ :)
 
زیک

مسافر
محمد وارث کیا آپ کی replacement ڈھونڈی جا رہی ہے؟ اکثر موڈریشن والے فورمز میں کی گئی پوسٹس رات کو اپروو ہوا کرتی تھی جب شاید پاکستان میں صبح ہوتی تھی۔ اب ان پوسٹس کو کیا مزید انتظار کرنا ہو گا؟
 
Top