دل دل پاکستان
معطل
لو جی میرا خلوص عارف صاحب کو پُر مزاح لگا ۔ اپنی اپنی سوچ ہے
مجھے بخار تب ہوتا ہے جب متفق کی ریٹنگ ملے
زبردست!نارویجن میں ایک محاورہ ہے: Når alle tenker likt tenker ingen یعنی جب سب ایک جیسا سوچیں تو سمجھ لیں کہ کوئی کچھ نہیں سوچ رہا
شکریہ شیخ صاحبہ، لیکن فیصلہ میں نے کافی سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس پر عمل بھی ہو گیا ہے اور نظر ثانی کا ارادہ بھی نہیں۔ بہت شکریہ آپ کا اس پر خلوص مراسلے کے لیے۔اسلام.علیکم.وارث صاحب .... وقت کے ساتھ ساتھ.ترجیحات بدلتی ہیں اور ذمہ داری کا.بار گراں اٹھانا پڑھتا ہے . اس کے باوجود میرا خیال.ہے کہ منتظم آپ جیسی یا ابن.سعید جیسی کول.ٹمپرڈ بندوں کو.ہونا چاہیے . اچھا منتظم ہی ادبی سرگرمیوں.کو.فروغ دے سکتا ہے. مجھے ڈر ہے کہ کہیں محفل کی.رونق اپ کی انتظامی صلاحیتوں کے نہ ہونے پہ متاثر .ہو ...میں.تو یہی کہوں.گی.فیصلے انسان.سوچ کے ہی کرتا ہے مگر جب سب کی.محبتیں آپ کے فیصلے کے خلاف ہوں تو کچھ نظر ثانی کا آپشن نکل.ہی آتا ہے ..
میں کہیں نہیں جا رہا محترم اور نوازش آپ کی۔آپ محض نظامت سے الگ ہورہے ہیں تب بھی ایسا لگ رہا ہے محفل چھوڑ کر جارہے ہیں۔ اگر سچ میں ایسا ہی ہوتا تب پتہ نہیں اس وقت اور آنے والے وقتوں میں ہم پر کیا گزر رہی ہوتی۔
اردو محفل سے قطع تعلقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اور شکریہ آپ کا برادرم ۔ہمارے لیے تو یہ امر ہی باعثِ تسکین ہے کہ آپ نظامت کریں نہ کریں مگر اپنی علمی اور فنی صلاحیتوں سے مستفید فرماتے رہیں گے اور اردو محفل سے رشتہ قائم رکھیں گے
شکریہ آپ کا برادرم، جزاک اللہ۔وارث بھائی۔ بچوں کی تعلیم جیسے اہم مقصد کیلیے ایک اہم ذمہ داری سے سبکدوشی اختیار کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔ میں بھی سلمان بھائی اور ابن رضا بھائی کی خواہشات کا ہمنوا ہوں۔ آپ کا بھلا ہو
شکریہ شاکر صاحب، انشاءاللہ یہیں ہوںاللہ سائیں آپ کے لیے خیر کرے جی۔ ناظم رہیں یا نہ رہیں۔ آپ تو یہیں رہیں گے نا۔ آپ کا ہونا ہمارے لیے اہم ہے۔
شکریہ آپ کا مرزا صاحبہ،محفل چھوڑنے کا کوئی خیال کہیں دور دور بھی میرے ذہن نہیں ہے، ویسے ہی جیسے سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ دور دور تک نہیں ہےآپ کی صحت اور آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے بہت سی نیک خواہشات ہمیں اچھا تو نہیں لگ رہا ہے لیکن ظاہر ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ اور یہ کہ آپ اردو محفل مت چھوڑیے گا۔ ہم آپ کے حس مزاح سے بھر پور مراسلوں سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک بار پھر بہت سی نیک تمنائیں۔
شکریہ صدیقی صاحببہرحال اصل اور اہم ذمہ داری تو وہی ہے جس کو آپ نے ترجیح دے کر بہتر فیصلہ کیا. اور بہترین انداز سے نظامت کی ذمہ داری نبھانے پر مبارکباد.
اس معاملے میں بے فکر رہیں۔ آپکے پھیپھڑوں کو بھی سیگریٹ چھوڑنے کی کوئی خاص جلدی نہیں ہےشکریہ آپ کا مرزا صاحبہ،محفل چھوڑنے کا کوئی خیال کہیں دور دور بھی میرے ذہن نہیں ہے، ویسے ہی جیسے سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ دور دور تک نہیں ہے
محبت ہے آپ کی یوسف صاحب۔ نہیں جن واقعات کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ معمول کی بات ہے۔ نہ وہ ختم ہوئے نہ ہونگے کہ یہاں بہت سے نظریات رکھنے والے دوست جمع ہیں، ظاہر ہے پھر یہ کچھ تو ہوگا ، مطلب برتن ساتھ ساتھ ہوں تو ٹکرا کر آواز تو پیدا کرتے ہی ہیںپہلے پہل تو یہی لگا کہ پچھلے ایک دو دنوں کے دوران جو کچھ دھاگوں میں گہما گہمی ہوئی اس وجہ سے آپ نے یہ فیصلہ کیا ہے ، مگر پھر آپ نے کہا کے دو سال سے آپ اس فیصلے پر نظر ثانی کر رہے ہیں تو کچھ تشفی ہوئی (کہ یہ وہ معاملہ نہیں جو میں سمجھ رہا تھا)۔یہ بات آپ کی ٹھیک ہے کہ آپ مصروفیات کی وجہ سے ٹائم نہیں دے سکتے۔ پر وارث بھائی آپ بھی باقی متظمین (نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی ) کی طرح اپنے معاملات نبٹا سکتے ہیں اس میں عہدے سے برطرف ہونا تو ضروری نہیں ۔ کیونکہ اک حوصلہ سا ہوتا ہے کہ آپ یا دوسرے منتظمین ہیں یہاں جو سمبھالے ہوئے ہیں اس محفل کوچاہے آپ مراسلے وغیرہ نہ بھی کریں ۔
میری بھی یہی رائے ہے کہ اپ اپنے اس فیصلے کو واپس لے لیں ۔