بارہویں سالگرہ محفل کی چند باوقار شخصیات

ہم تو حیران ہیں اتنی باریکی سے لوگوں کی آئی ڈی دیکھی جاتی ہیں ہمارا نام بھی بہت جلد آئے گا :)
بدنام ہو کر نام تو ہو گا
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
فرحت کیانی

شاید ہی مری ان سے ملاقات یا کوئی.بات ہوئی ہو مگر یہ اتنی طرح دار خاتون.ہے کہ گوگل پہ اکثر چائے، کافی "ود" اسنیکس کو اتنے سلیقے سے شیر کرتی ہیں کہ جی چاہتا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کے چائے ہی پی لوں .... بہت ہی حلم والی، بردبار خاتون ہیں ...

اچھا لکھا نور
فرحت کیانی آپی بہت ڈیسنٹ ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں ان سے ملوں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب: )
ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت انداز میں محفلین کی خصوصیات بیان کیں اور کہیں بھی مبالغہ آرائی سے کام نہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت خوب نور۔۔!! :)
رائے قائم کرنا، پرکھنا اور پھر ان سب کو لے کر ایک واضح تصویر بنانا بے حد مشکل کام ہے اور آپ نے یہ مشکل کام بہت خوبی سے سر انجام دیا ہے۔۔
بہت سی داد!
 

نمرہ

محفلین
بہت اچھا لکھا آپ نے، اتنے دھیان سے دیکھتی ہیں آپ۔ میرے طرز تحریر کو پسند کرنے کا شکریہ الگ۔ :):):)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہ
ماشاء اللہ
بلا شک اجلے کھرے لفظوں کا گلدستہ پرویا ہے محترم نور سعدیہ بٹیا آپ نے ۔
اللہ سوہنا آپ پر مہربان رہے سدا آمین
بہت دعائیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فہیم بھائی اس لڑی سے آپ پردہ اٹھائیں ، ہمیں بھی کچھ گُن پتا چلیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھیں ، خوبی کسی کو خامی لگتی ہے جبکہ کبھی کسی کی خامی ہی خوبی بن جاتی ہے ۔ مگر آُپ کی اس بات میں سچائی ضرور ہے ، میں خاموش محفلین کی خاموش قاری ہوں ، اس لیے آپ کی سراپا سنجیدگی کا عنصر جہاں کہیں کہیں مزاح کا عنصر بھی آتا ہے ، تو کہیں آپ کے مفید علمی دلائل جو عام خواتین کی ذہنی سطح سے اوپر کے ہیں ، آپ کی تجزیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب ہم نے گنوایا نہیں ہے مگر بندہ اتنا عجز کا اظہار کرے تو بتانا ہی پڑتا ہے
جزاک اللہ خیرا۔ آپ کا حسن ظن ہے ورنہ ہم کہاں کے دانا تھے,کس ہنر میں یکتا تھے

چائے کی آفر اپنی جگہ پر قائم ہے۔ کبھی یہاں آنا ہو تو آپ کی میزبانی کر کے خوشی ہو گی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی
شروع شروع میں ان کے.مزاح کی سمجھ نہیں آتی .... جب سمجھ آنا شروع ہوئی تو معطل کر دیے گئے. معلوم نہیں کیوں! مگر ان سے محفل میں کافی.رونق ہے ...گزارش ہے محفل کے منتظمین سے، ان کو سالگرہ کے موقع پہ چھوٹ دے دی جائے، معطلی ختم ہوجائے تاکہ اس ماہ ہم بھی ان.سے پوچھ سکیں کہ ان کے معطلیوں کے بعد کیا حالات تھے!
سب سے پہلے تو اظہار تشکر ۔ ۔ ۔ ذکر کرنے کا اور وہ بھی باوقار شخصیات میں ۔ ۔ ۔ قائل ہو گیا آپ کی مردم شناسی کا۔ ۔ ۔ :D
قید ہجر کےبعد قابل وصال ہو چکے ہیں - آجاؤ قدرشناسو کہ ہم بحال ہو چکے ہیں ۔ ۔ ۔
معطلی کے بعد کے حالات کے ضمن میں سوچ رہا ہوں یہاں گانا شیئر کردوں وہ والا "تیرے پیار میں تیرے انتظار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے گانا اردو محفل کے لیے ہے۔ ۔ ۔
 

فاخر رضا

محفلین
سب سے پہلے تو اظہار تشکر ۔ ۔ ۔ ذکر کرنے کا اور وہ بھی باوقار شخصیات میں ۔ ۔ ۔ قائل ہو گیا آپ کی مردم شناسی کا۔ ۔ ۔ :D
قید ہجر کےبعد قابل وصال ہو چکے ہیں - آجاؤ قدرشناسو کہ ہم بحال ہو چکے ہیں ۔ ۔ ۔
معطلی کے بعد کے حالات کے ضمن میں سوچ رہا ہوں یہاں گانا شیئر کردوں وہ والا "تیرے پیار میں تیرے انتظار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے گانا اردو محفل کے لیے ہے۔ ۔ ۔
اکمل زیدی پھر سے معطلی کی جانب بڑھتے ہوئے. ان سے درخواست ہے کہ خود ہی تدوین کردیں ورنہ آرا چل جائے گا اور پھر
داستاں تک بھی نہ ہوگی.... وغیرہ وغیرہ
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی پھر سے معطلی کی جانب بڑھتے ہوئے. ان سے درخواست ہے کہ خود ہی تدوین کردیں ورنہ آرا چل جائے گا اور پھر
داستاں تک بھی نہ ہوگی.... وغیرہ وغیرہ
بھیا خواہ مخواہ نہ اکسائیں ۔ ۔ ۔۔ ایسا کچھ نہیں ۔ ۔ ۔ ہے۔۔۔میں نے طنز-و- مزاح میں تفریق کی ہوئی ہے ۔ ۔
 
Top