بارہویں سالگرہ محفل کی چند باوقار شخصیات

نور وجدان

لائبریرین
محفل کی بارہویں سالگرہ آن پُہنچی، جب ادھر ادھر چہل پہل دیکھی تب سُوچا کہ اپنی سی کوشش کرنی چاہیے. محفل اک گھر سی، محفلین گھر والے ... ہم اپنوں کی خامیوں، خوبیوں سے واقف کہ اظہار کو الفاظ ایسے ہونے چاہیے، پسندیدگی عیاں ہوجائے. اس لڑی میں چند ایسے محفلین کا ذکر کروں گی جن کو میں ان کی کسی اک ایسی خاصیت کی وجہ سے پسند کرتی ہوں کہ وہ خصوصیت ان کے کردار کو منور و روشن کیے ہوئے! اس لیے بہت سوچ وچار کے بعد چند محفلین میری نظر میں، ساتھ ساتھ اسکے یہ بھی بتاتی چلوں گی کہ وہ دیگر محفلین کی نظر میں کیا مقام رکھتے ہیں! میں نے اس دھاگے کو کھولنے کی انسپیریشن دو پہلے سے جاری کردہ دھاگوں سے ہی لی ہے مگر اس میں محفلین بالخصوص میری پسند کے ہوں گے، بنا کسی تصنع و بناوٹ کے جیسا کہ ہم سب آج کل. اظہار میں بیباک نظر آتے ہیں ... سب سے پہلے خواتین ... پھر مرد حضرات ...

صائمہ شاہ

اختلاف حسن ہے، حسن اختلاف سے بڑھتا ہے..ان کا فہم، معاملہ فہمی اور علم کا بہترین استعمال ان کا خاصہ ہے! جذبات! ان کو ہونا انسان ہونے کی دلیل ہے مگر غلط استعمال حیوانیت سے بدتر! یہ خواتین میں میرے لیے مشعل راہ ہیں کہ کس طرح جذبات و عقل کو اک دھارے میں بہاتے دنیا سے جنگ کی جاتی ہے! میں ان کی تہِ دل سے عزت کرتی گرچہ نظریاتی اختلافات ان سے رکھتی ہوں مگر وہی اختلاف اس دنیا کا حسن ہے، اسکو تہذیب سے کرنا حسن کل .... شکریہ صائمہ، اک ایسی خاتون کے روپ میں ظاہر ہونے کا، جو میرے لیے مثال ہو ....

La Alma

میں کہ صاحب علم حضرات کے پیچھے بھاگنے والوں سے کہ کچھ ایسا مل جائے جو آبِ حیات ہو ! ان کے پاس علم کے بیش بہا خزانے ہیں جس کو عقل کی ایندھن میں مزید جلا کے خام سے کندن کرتی ہیں . اک اور خاصیت! دلیل کا استعمال! جی! علم ہو، دلیل نہ ہو، تو علم بیکار ہے! دھیمے مزاج کی خاتون ہیں، جن کو دھنیں بنانے کا بہت شوق ہے، تخلیقی لوگ اسی طرح خود کو منواتے ہیں ....

نمرہ

میں ان کی شخصیت سے تو متاثر نہیں ہوں مگر ان کا اندازِ تحریر مجھے اچھا لگا ہے! ان کو رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت ہے! ان پہاڑوں کی تعمیر یاسیت کے خمیر سے بالخصوص کی گئ ہے! ان کا مزاج میں جو بات مجھے اچھی لگتی ہے، کبھی نہ ہارنے والی، اپنے مزاج کے مطابق کام کو ہر حال میں سر انجام دینا ان کا مجھے تو خاصہ لگتا ہے ...

ماہی احمد

بہت سیدھے سبھاؤ، حساس بندے قدم قدم پر مرتے، قدم قدم پہ جیتے ہیں! یہ بھی اپنی زندگی کچھ ایسے ڈھب سے جیتی محسوس ہوتی ہیں! ان میں کھوج کا عنصر خالص صنفِ نازک کی عین ریت کے مطابق ہے.

مریم افتخار

میرے خیال میں ان میں اک ادیب چھپا ہے جس کو ڈر و خوف کے قفس نے سلادیا ہے! ان کی تحریر میں جو بات مجھے پسند ہے وہ الفاظ کا چناؤ، بالخصوص اتنا سنگین ہوتا ہے کہ لگتا ہے کردار سامنے بولتے، مارتے، دھاڑتے، روتے، پیٹتے ہیں.

فرحت کیانی

شاید ہی مری ان سے ملاقات یا کوئی.بات ہوئی ہو مگر یہ اتنی طرح دار خاتون.ہے کہ گوگل پہ اکثر چائے، کافی "ود" اسنیکس کو اتنے سلیقے سے شیر کرتی ہیں کہ جی چاہتا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کے چائے ہی پی لوں .... بہت ہی حلم والی، بردبار خاتون ہیں ...

محمد وارث ...علمی شخصیت خود میں مکتب ہوتا ہے. یہ بھی ایسے مکتب ہیں! نظامت کے بعد محفل میں ان کی فعالیت قابل رشک ہے! ہر بات میں مزاح کا پہلو نکالتے ہیں، مسکرانے پر مجبور کرتے ہیں! تاحال اردو زبان نے ان کی خدمات کو تسلیم کیا ہے کہ فارسی کے بیش و بہا نادر علمی جواہرات کو اردو میں ترجمے کیے دے رہے ہیں ...اک لڑی ایسی ہونی.چاہیے جس میں محفلیں آپس میں فارسی بولیں.اور یہ بطور رہنما اغلاط کی نشاندہی کریں
..جتنا محفل کا کینوس وسیع ہوگا اتنی ہی عظیم الشان ہوتی جائے گی ...

چودھری مصطفی

مجھے ہمیشہ سچی محبت کرنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں! ان کی اک تحریر جس میں انہوں نے اپنی محبت کی داستان لکھی، مجھے اچھی لگی تھی، تب سے ہی دل میں ان کے لیے عزت پیدا ہوگئ تھی ...

فرقان احمد
ان کو ان کی صلح جو فطرت کی وجہ سے پسند کرتی ہوں! مردوں میں جس دھیمے مزاج کو میں پسند کرتی ہوں کہ معاملہ فہم بھی ہوں، سمجھنے والے بھی ہوں، سننے والے بھی ہوں، اپنی سنانے، سمجھانے والے بھی ہوں .... فرقان میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں، انہوں نے شاید ہی اس عرصے میں کسی کا دل دکھایا ہو

فاتح

زبان، احساس، علم، عقل، فطانت، فراست کو جسطرح انہوں نے استعمال کیا ہے شاید ہی کسی نے کیا ہے. پچھلےدنوں ان کی اک نظم جس کا ترجمہ انگریزی شاعری سے کرکے منظوم پیش کیا گیا، میں دل میں بار بار اس فقرے کو دہراتی رہوں گوکہ ان الفاظ کا معانی نہیں پتا تھا، ان کا کلام دلوں پہ اثر کرتا ہے، جب ہنسانا چاہیں، ان کا کلام ہنساتا ہے، جب رلانا چاہیں تو رلاتا ہے! یہ "جون " نہیں جو سمجھ نہ آسکے، غالب بھی نہیں جو معانی و تراکیب بنانے میں عمر گزار دے! یہ فاتح ہیں جن کی ہر غزل، ہر نظم اک ایجاد ہے! ان کی ہر غزل کا اسلوب اس کی صنائع مکمل اک دوسرے سے جدا ہیں! ہاں اس اختلاف کو اپنے جذبات کے بندھن میں باندھا کسیے جائے یہ بھی جانتے ہیں .... میری خواہش ہے کہ جو کہ یقینا بڑی خواہش ہے مگر رکھنے سے ہی پوری ہوتی ہے کہ میں انہی کی طرح شعر کہ سکوں ... اس محفل میں واحد یہی شاعر ہیں جن کا اسلوب روایتا مستعار نہیں لیا ہوا ...یہ نہ میر ہیں، نہ غالب نہ جون، نہ درد، نہ جگر ... نا ہی داغ .... یہ فاتح جنکو تاریخ انہی کے نام سے جانے گی کیونکہ ان کی انفرادیت ایسی ہے جو کہ آج کل کے شعراء میں مقفود ہے ... ہر کوئی روایت کی نقل کرتا ہے مگر یہ روایت میں رہتے اپنے باطن کے علم سے چلتے ہیں ...ان میں روایت کے ساتھ جدت ہے ..نہ روایت میں بہے نہ جدت میں مگر اپنی جدت کو روایت سے جوڑ کے منفرد ٹھہرے...

الف عین

مشفق، معلم، محترم .... ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے. صاف گو ہونے کے ساتھ وسیع النظر ... ادب کے قدردان، .سب پر مہربان .... خاموش محفلین میں یہ ٹاپ پر ہوتے اگر اصلاح سخن کے فرائض انجام نہ دے رہے ہوتے. آپ کے شجر سایہ دار سے فیض ملتا رہا ہے، چھاؤں بھی ملتی رہے گی!

نوید ناظم

ان کا ٹھنڈا دھیما مزاج پسند ہے .تحاریر میں رمز ہوتی ہے مگر زبان سادہ ہے! احساس نے ان کے دل کو علم سے نوازا ہے اس لیے گاہے گاہے ان کی تحاریر پڑھتی ہوں مگر انہوں نے اس کو ترتیب نہیں دی ... میں چاہتی ہوں یہ شاعری میں کچھ.مشکل صنعتیں بھی استعمال کریں کیونکہ.بظاہر ان کے.اشعار بے حد سادہ ہوتے ہیں مگر گہرائی لیے ہوئے ..جس احساس کو یہ متعارف کرانا چاہتے ہیں، وہ مقصد تو شاید فوت ہی ہو جاتا ہے ...

زیک

مہم جوئی ...ان کی مہم جو.نیچر کے ساتھ، سفر در سفر زندگی بسر کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اکثر ان کے شیر کردہ قدرتی مناظر میں میں کھو سی جاتی ہوں ... جینیٹکس میں ریسرچ ان کا محبوب مشغلہ.ہے تو سائکلنگ ان کی ہابی، فوٹوگرافی ان کا جنون ہے جبکہ سفر خوشی ہے ... ایک انسان اللہ کا شکر کیسے ادا کرتا ہے؟ جو اللہ نے اسے دیا ہے اس کو استعمال کرکے ...ان کے النوع المقاصد و شوق میرے لیے باعث دلچسپی ہیں .......

نایاب ...

محفل کی ایسی شخصیت ہے جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے گوکہ آج کل یہ نیٹ سے کوسوں دور ہیں، ان سے گزارش ہے کہ دوبارہ سے محفل کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ... بہت سے محفلین شاید میری طرح ان کو فعال دیکھنے کے خواہش مند ہوں ..

عباد اللہ

جس دن مجھے عباد کی شاعری سمجھ آنا شروع ہو جائے گی، اس دن سمجھوں گی میری شعر کہنے کی فہم عروج پر ہے ...اتنی مشکل تراکیب! لغت اس سے بھی مشکل! اسی میں کھو جاتی ہوں، اس لیے ان کی شاعری کم ہی ریٹ کرتی ہوں
محمود احمد غزنوی

میری پسندیدہ.شخصیت ہیں ... میں نہیں جانتی تھی یہ تراجم کے لیے مشہور ہیں مگر ان کے جاری عربی تراجم نے مری راہنمائی کی ہے! یقینا.پہلا ترجمہ میں نے ان کا جب پڑھا گویا.لفظ دل کی دیوار پہ منقش ہوگئے ...

مہدی نقوی حجاز: اردو زبان میں چاشنی ہے؟ اچھا! مٹھاس ہے؟ اچھا! کہاں ہے؟ لگتا ہے مہدی کو پڑھا نہیں ہے، پڑھنے کے بعد سوال نہ ہوتا! نا، نا، نا!!!! سوال تو پھر بھی ہوگا، اتنا کہاں سے سیکھا؟ سیکھا تو سکھلایا کیوں نہیں!

اکمل زیدی
شروع شروع میں ان کے.مزاح کی سمجھ نہیں آتی .... جب سمجھ آنا شروع ہوئی تو معطل کر دیے گئے. معلوم نہیں کیوں! مگر ان سے محفل میں کافی.رونق ہے ...گزارش ہے محفل کے منتظمین سے، ان کو سالگرہ کے موقع پہ چھوٹ دے دی جائے، معطلی ختم ہوجائے تاکہ اس ماہ ہم بھی ان.سے پوچھ سکیں کہ ان کے معطلیوں کے بعد کیا حالات تھے!

محمد ریحان قریشی .... قابلِ رشک حد تک علم لیے ہوئے ہو ..یہ مرے پسندیدہ محفلین میں سے ہے. ان کا فارسی کی طرف جھکاؤ مجھے پسند ہے کیونکہ میں بھی فارسی زبان کو پسند کرتی ہوں

محفلین بہت سے، دل ہر کسی سے ملتا نہیں! جس سے ملے، کہنے سے جھجھکتا نہیں. کسی کو کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت، جن کو ذکر نہیں کیا، ان سے بھی معذرت کہ شاید خیال ہو ان کو پسند نہیں کرتی ..اردو محفل کو پسند کرنا گویا.سب کو پسند کرنا ہے مگر چونکہ.بات اپنے دل کی تھی، اسلیے دماغ کو پیچھے رکھ دیا. محفل کو میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو، یہ جذبات، یہ احساسات ہیں جو میں اپنی جانب سے اس محفل کو دے سکتی ہو ں... اردو محفل! سدا سلامت رہے!
 
فرقان احمد

محفلین

ہم تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اتنی تعریف تو کبھی ہمارے قریبی رشتہ داروں نے بھی نہیں کی ہے۔ لگتا ہے، اردو محفل میں ہمارے آنے کا مقصد پورا ہو گیا۔ :) :) :) بہت شکریہ، نور سعدیہ! :) :) :)
ہم آپ سے کس قدر متاثر ہیں، آپ کو کبھی نہ بتلائیں گے۔
 
غالب نے کہیں اعتراف کیا تھا کہ
جو یہ کہے کہ ریختہ کیوں کر ہو رشک فارسی
گفتہ غالب ایک بار پڑھ کر اسے سنا کہ یوں!

ہمارے بارے میں تو یہ ایک دعویٰ ہی ہو سکتا ہے :)
آپ کی محبتوں کا دین ہم پر
جہاں تک سکھانے کی بات ہے، سال بھر سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں شام کو "poetry appreciation" کے نام سے ایک کورس پڑھا رہا ہوں :)
 
رانا

محفلین
واہ واہ زبردست نور بہنا۔ عنوان کا اچھوتا پن بے ساختہ کھینچ لایا اس دھاگے میں۔ ایک ہی طرز کے دھاگوں کو دوسرے دھاگوں سے ممتاز کرنا کچھ آسان کام نہیں ہوتا۔ لیکن آپ نے یہ کچھ ایسی آسانی سے کیا ہے کہ کیا کہنے۔ خوش رہیں۔ :)
 
ام اویس

محفلین
بہت خوب ۔۔۔
آپ کے اظہارِ پسندیدگی سے ہمیں بھی محفل کے باکمال لوگوں کا تعارف خوب تفصیل سے مل رہا ہے ۔
خوش رہیں ۔
 
عاطف ملک

واہ۔۔۔۔۔بہت خوبصورت لڑی ہے :)
اور اس سے بھی زیادہ خوبصورت یہ بات کہ "دل کی بات تھی اس لیے دماغ کو پیچھے رکھ دیا" :)
سلامت رہیں :)
ہم تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اتنی تعریف تو کبھی ہمارے قریبی رشتہ داروں نے بھی نہیں کی ہے
آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کو "قریب سے" جانتے ہیں نا؟؟؟;);):p:p:p
لگتا ہے، اردو محفل میں ہمارے آنے کا مقصد پورا ہو گیا۔ :) :) :)
تو پھر ہو جائے پارٹی؟؟؟:battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
 
یہ تو پتا نہیں کہ اس خوبی کو قابلِ فخر گردانا جائے یہ باعثِ ندامت مگر محفل کے چند لوگوں میں اپنا نام پا کر خوشی ہوئی۔ سلامت رہئیے۔
 
زیک

مسافر
مہم جوئی ...ان کی مہم جو.نیچر کے ساتھ، سفر در سفر زندگی بسر کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اکثر ان کے شیر کردہ قدرتی مناظر میں میں کھو سی جاتی ہوں
محفل پر تصاویر پوسٹ کرنے کا فائدہ ہو گیا ورنہ لوگ یہودی ایجنٹ کے طور پر ہی جانتے
 
صائمہ شاہ

محفلین
محفل پر تصاویر پوسٹ کرنے کا فائدہ ہو گیا ورنہ لوگ یہودی ایجنٹ کے طور پر ہی جانتے
ویسے یہ عجیب سائنس ہے ہمارے ہم وطنوں کی کہ اگر الگ سوچ رکھتے ہیں تو یقیناً یہودی اور بیرونی ایجنٹ ہیں کیونکہ باقی سب تو ماشااللّہ سے ایک جیسی سوچ کے مالک ہیں ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
واہ۔۔۔۔۔بہت خوبصورت لڑی ہے :)
اور اس سے بھی زیادہ خوبصورت یہ بات کہ "دل کی بات تھی اس لیے دماغ کو پیچھے رکھ دیا" :)
سلامت رہیں :)

آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کو "قریب سے" جانتے ہیں نا؟؟؟;);):p:p:p

تو پھر ہو جائے پارٹی؟؟؟:battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:

عاطف بھائی ، واہ ! آپ کا جواب بھی اتنا خوبصورت ہے جتنا آپ کا دل ہے !

ہم تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اتنی تعریف تو کبھی ہمارے قریبی رشتہ داروں نے بھی نہیں کی ہے۔ لگتا ہے، اردو محفل میں ہمارے آنے کا مقصد پورا ہو گیا۔ :) :) :) بہت شکریہ، نور سعدیہ! :) :) :)
ہم آپ سے کس قدر متاثر ہیں، آپ کو کبھی نہ بتلائیں گے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیاں نصیب فرمائیں ، آپ اتنی سی خوشی پر کیوں پھولے سمارہے ہیں:eek::eek:
دیکھیں آپ کے جو اب گُن دیکھے تو حیران ہوئے قریب سے نہ دیکھا ، سچ ہے اس لیے تعریف نہیں کرتے آپ کے رشتے دار :LOL::LOL::p کبھی کبھی جاننے میں غلطی ہوجاتی ہے ، نقصان بھی بھرنا پڑتا ہے ، حیرتاً اب محسوس ہوا کہ مرد حضرات ادھر ادھر تاکی جھانکی کیوں کرتے ہیں :D اللہ کریم آپ کو اتنی خوشیاں نصیب کریں کہ آپ کے محفل آنے کے مقاصد کثیر المقاصد ہوجائیں :D
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
غالب نے کہیں اعتراف کیا تھا کہ
جو یہ کہے کہ ریختہ کیوں کر ہو رشک فارسی
گفتہ غالب ایک بار پڑھ کر اسے سنا کہ یوں!

ہمارے بارے میں تو یہ ایک دعویٰ ہی ہو سکتا ہے :)
آپ کی محبتوں کا دین ہم پر
جہاں تک سکھانے کی بات ہے، سال بھر سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں شام کو "poetry appreciation" کے نام سے ایک کورس پڑھا رہا ہوں :)

دعوی تو .خوب ہے ...تسلیمات! یہ کورس فارسی ، انگریزی یا اردو میں ہے ؟ آپ غالب کے علاوہ کس کس کو پڑھا رہے ، اگر اردو میں ہے تو
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
واہ واہ زبردست نور بہنا۔ عنوان کا اچھوتا پن بے ساختہ کھینچ لایا اس دھاگے میں۔ ایک ہی طرز کے دھاگوں کو دوسرے دھاگوں سے ممتاز کرنا کچھ آسان کام نہیں ہوتا۔ لیکن آپ نے یہ کچھ ایسی آسانی سے کیا ہے کہ کیا کہنے۔ خوش رہیں۔ :)
شکریہ ، آپ کی اس تعریف کی دل سے قدردان ہوں ۔ سلامت رہیے
رانا بھائی ! کیا بات ہے آپ کی ، آپ سے متاثر ہوکے ہم سالگرہ پر لکھ رہے ، کیا لڑی پر لڑی جاری کر رہے ہیں جبکہ میرا ارادہ کچھ لکھنے کا نہیں تھا !
 
نور وجدان

لائبریرین
ماشاءاللہ بہن بہت خوب ۔
بہت شکریہ عدنان بھائی ، سلامت رہیے

بہت خوب ۔۔۔
آپ کے اظہارِ پسندیدگی سے ہمیں بھی محفل کے باکمال لوگوں کا تعارف خوب تفصیل سے مل رہا ہے ۔
خوش رہیں ۔
بہت شکریہ ، آپ کی جانب سے ایسا جان کے ازحد خوشی ہوئی ، سلامت رہے

بہت خوب۔ میرے تئیں جذبات کا شکریہ۔
اچھا تجزیہ ہے دوسرے محفلینس کا
محترم استاذِ عین ! جان کے جی جان سے خوشی ہوئی ، ساتھ میں آپ کو تجزیہ پسند آیا ، جی خوش ہوگیا
یہ تو پتا نہیں کہ اس خوبی کو قابلِ فخر گردانا جائے یہ باعثِ ندامت مگر محفل کے چند لوگوں میں اپنا نام پا کر خوشی ہوئی۔ سلامت رہئیے۔

قابلِ فخر ! اسلیے جو جلتا الاؤ آپ کے سینے میں ابھی تک روشن ہے ، جو اضطراب ہے جس نے آپ کے دل کی جستجو کو بند نہیں باندھا ، اس محبت نے آپ کو خود غرضی کے بجائے قربانی سیکھائی ، میرے لیے تو آُپ بہت محترم ہیں ، اظہار اسلیے نہیں کیا تھا موبائل سے لکھ رہی تھی ، اب لیپ ٹاپ اٹھایا تو لکھ ڈالا ہم نے سب

محفل پر تصاویر پوسٹ کرنے کا فائدہ ہو گیا ورنہ لوگ یہودی ایجنٹ کے طور پر ہی جانتے

ہاہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غالباً ایسا کون کہتا معلوم نہیں ! کہتا ہے تو چھوڑیں ، آپ کے اتنے اچھے اچھے شوق ہیں ،مجھے تو اچھے لگتے ہیں ، میرا بس چلتا تو میں ایک جگہ بیٹھتی نا ! پوری دنیا گھوم چکنے کے بعد خلا میں بھی سفر کرتی ، وہی بس انسان محدود ہے
بہت شکریہ
آپ کی ذرہ نوازی ہے

سلامت رہیے !
 
فرحت کیانی

لائبریرین
[=780]فرحت کیانی[/USER]
شاید ہی مری ان سے ملاقات یا کوئی.بات ہوئی ہو مگر یہ اتنی طرح دار خاتون.ہے کہ گوگل پہ اکثر چائے، کافی "ود" اسنیکس کو اتنے سلیقے سے شیر کرتی ہیں کہ جی چاہتا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کے چائے ہی پی لوں .... بہت ہی حلم والی، بردبار خاتون ہیں ...
آج تو ایک کے بعد ایک سرپرائز مل رہا ہے۔ جزاک اللہ خیر نور آپ نے توجہ کے قابل سمجھا ورنہ میرا شمار انتہائی عام عوام محفلین میں ہوتا ہے۔
یہ آپ کا حسن نظر و حسن ظن ہے اور شاید کمپیوٹرانہ زندگی کی مہربانی ہے کہ صرف خوبیاں ہی خوبیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ورنہ۔۔۔
اور جہاں تک آپ کے جی چاہنے والی بات ہے تو چشم ما روشن دل ما شاد۔ آ جائیں آپ کو چائے بھی پلاوں گی اور سنیکس بھی کھلاؤں گی۔ ہاں اس کے بعد اس بات کا غالب امکان ہے کہ آپ اپنی 'حلم و بردباری' والی رائے سے رجوع کر لیں۔ رہی چائے تو اس بارے میں تو آپ کو شمشاد بھائی یس فہیم زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔ اب میں خود سے کیا کہوں۔
ایک بار پھر بہت شکریہ کہ آپ نے عزت بخشی۔ خوش رہیں ہمیشہ۔
 
دعوی تو .خوب ہے ...تسلیمات! یہ کورس فارسی ، انگریزی یا اردو میں ہے ؟ آپ غالب کے علاوہ کس کس کو پڑھا رہے ، اگر اردو میں ہے تو
کورس تو اردو میں ہے، لیکن پڑھانا تقریبا انگریزی میں پڑتا ہے (گو کہ طلاب کی اکثریت کو افہام و تفہیم میں اسی طرح آسانی محسوس ہو رہی ہے)، غالب ہی کو نہیں، متقدمین و متاخرین میں سے کئی شعرا کی شاعری سے مثالیں زیر مباحثہ واقع ہوتی ہیں۔ گو کہ کورس علوم شعریہ پر دس ماہ تک محیط ہے جسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، باعتبار مہینوں کے۔ تفصیلات اس لنک میں دیکھی جا سکتی ہیں:
HAST-O-NEEST : Karachi Hastoneest: Appreciating Urdu Poetry (Level 1 Beginner) with Syed Hijaz Mehdi
اس کے علاوہ ہر ماہ کے آخری بدھ کو کوئل گیلری میں شاعری کے موضوع پر "واک ان" لیکچر سیریز بھی جاری ہیں جس کی مثال:
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
فاتح
زبان، احساس، علم، عقل، فطانت، فراست کو جسطرح انہوں نے استعمال کیا ہے شاید ہی کسی نے کیا ہے. پچھلےدنوں ان کی اک نظم جس کا ترجمہ انگریزی شاعری سے کرکے منظوم پیش کیا گیا، میں دل میں بار بار اس فقرے کو دہراتی رہوں گوکہ ان الفاظ کا معانی نہیں پتا تھا، ان کا کلام دلوں پہ اثر کرتا ہے، جب ہنسانا چاہیں، ان کا کلام ہنساتا ہے، جب رلانا چاہیں تو رلاتا ہے! یہ "جون " نہیں جو سمجھ نہ آسکے، غالب بھی نہیں جو معانی و تراکیب بنانے میں عمر گزار دے! یہ فاتح ہیں جن کی ہر غزل، ہر نظم اک ایجاد ہے! ان کی ہر غزل کا اسلوب اس کی صنائع مکمل اک دوسرے سے جدا ہیں! ہاں اس اختلاف کو اپنے جذبات کے بندھن میں باندھا کسیے جائے یہ بھی جانتے ہیں .... میری خواہش ہے کہ جو کہ یقینا بڑی خواہش ہے مگر رکھنے سے ہی پوری ہوتی ہے کہ میں انہی کی طرح شعر کہ سکوں ... اس محفل میں واحد یہی شاعر ہیں جن کا اسلوب روایتا مستعار نہیں لیا ہوا ...یہ نہ میر ہیں، نہ غالب نہ جون، نہ درد، نہ جگر ... نا ہی داغ .... یہ فاتح جنکو تاریخ انہی کے نام سے جانے گی کیونکہ ان کی انفرادیت ایسی ہے جو کہ آج کل کے شعراء میں مقفود ہے ... ہر کوئی روایت کی نقل کرتا ہے مگر یہ روایت میں رہتے اپنے باطن کے علم سے چلتے ہیں ...ان میں روایت کے ساتھ جدت ہے ..نہ روایت میں بہے نہ جدت میں مگر اپنی جدت کو روایت سے جوڑ کے منفرد ٹھہرے...
یہ محض آپ کا حسن ظن ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔۔۔ جیتی رہو، شاد و آباد رہو۔
 
Top