ہائے--ابھی تک کسی نے کوئی پٹاخے، غبارے وغیرہ نہیں لائے--- اتنی روکھا پھیکا سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے۔۔۔
خیر۔۔اب میں آ گئی ہوں۔۔ سارے کام نمٹا کر جلدی سے گھر آئی ہوں۔۔۔ اب لگتا ہے مجھے ہی کچھ کرنا پڑے گا۔
اردو محفل کی چوتھی سالگرہ کی سب کو بہت بہت مبارک باد، میری دعا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اردو پورٹل بن جائے۔ آمین، ویسے آج کینیڈا بھرمیں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، کیونکہ آج یہاںیوم آزادی منایا جاتا ہے۔ اگر ریکارڈ کر سکتا تو ضرور شئیر کروں گا۔
مبارک ہو سب اہلیان محفل کو ، خصوصا ان احباب کو جن کی کاوشوں سے یہ محفل جگ مگ کر رہی ہے اور ان احباب کو بھی جو اردو کے گھوڑے میں دن بدن جان ڈال رہے ہیں ۔۔ بلاشبہ صدقہ جاریہ ہے ۔۔۔
وسلام