خرم
محفلین
لیں جی قریباَ ایک ماہ بعد آج محفل کی سالگرہ کے موقع پر فرصت ملی تو ہم حاضر ہیں۔ تمام اہلیان محفل کو بالخصوص نبیل بھائی، زیک بھیا، شمشاد بھائی، وارث بھائی اور دیگر حاضر غائب سرخ، سبز و روسیاہوں کو ہماری جانب سے دلی مبارک۔ آج سے اڑھائی برس قبل جو تعلق شروع ہوا الحمد للہ ترقی پاتا آج اس مقام پر ہے کہ نیٹ کی دنیا میںہماری واقفیتوں کی اکثریت محفل کی ہی بدولت ہے۔ بہت کچھ سیکھا ہے اور ابھی بے انتہا سیکھنا باقی ہے۔ اللہ کرے یہ محفل اسی طرح شاد و آباد رہے۔