چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

تعبیر

محفلین
میں نے جو محفل سروے بنایا ہے اس میں تو ممبر خود ہی نام لکھیں گے البتہ فہیم نے آپشنز دینے ہیں۔

اگر کہیں تو اپنا والا کوئز میں زیک کو بھیج دوں وہی فائنل بتائیں گے ۔ جب کچھ سمجھ نہیں آتا تو میں زیک کو ہی پریشان کرتی ہوں اور وہ بہت اچھے مشورے دیتے ہیں۔

ممبر سے آئیڈیاز لیتے ہیں کہ کس سیکشن میں کیا ہونا چاہیے ۔بس اپ مجھے بتاتی رہیے گا میں کرتی جاؤنگی انشاءاللہ:)
 
ماوراء

محفلین
اوکے پھر ٹھیک ہے۔۔ اس کا تو پھر تھریڈ ہی کھولنا ہو گا۔ ویسے ہے تو بالکل ٹھیک، لیکن بے شک زیک سے پوچھ لیں۔

اچھا، آپ ایسا کریں کہ ایک تھریڈ کھول لیں ۔۔ اسی سیکشن "محفل کی سالگرہ" میں۔ وہاں پوچھتے ہیں اراکین سے۔۔۔ کہ کیا کیا ہونا چاہیے۔
 
فہیم

لائبریرین
اور میرا تو آج کل پوری طرح‌ گھن چکر بن کر رہ گیا ہے:(
سویٹ سسٹر میرے والے کوئز کا بھی آپ ہی کچھ کردیں۔

اس میں جو سوالات ہیں بعد میں جب میں نے سوچا تو ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن میں آپشن دینے کی ضرورت ہی نہیں۔
اس لیے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے۔

اور ان تمام کے جوابات مجھے خود بھی نہیں معلوم۔
یہ بھی آپ زیک کو بھیج دیں۔ کہ اس کا کیا کیا جائے۔

اور دعا کریں کہ میں تھوڑا فری ہوجاؤں۔
 
چلیں جانے سے پہلے بھیج دونگی انہیں ذاتی پیغام میں

تھریڈ بھی میں کھولوں :eek:
اسے میرے خیال سے گپ شپ میں پوسٹ کرتے ہیں کہ یہاں چند ارکان کے علاوہ تو کوئی آتا ہی نہیں اور شاید اس دفعہ کوئی ایکسائیٹڈ بھی نہیں ہے سوائے ہم چند لوگوں کے

ماوراء آپ اتنا اچھا لکھتی ہیں تو آپ کیوں نہیں کھول لیتیں یہ تھریڈ :confused:

اور میرا تو آج کل پوری طرح‌ گھن چکر بن کر رہ گیا ہے:(
سویٹ سسٹر میرے والے کوئز کا بھی آپ ہی کچھ کردیں۔

اس میں جو سوالات ہیں بعد میں جب میں نے سوچا تو ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن میں آپشن دینے کی ضرورت ہی نہیں۔
اس لیے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کیا جائے۔

اور ان تمام کے جوابات مجھے خود بھی نہیں معلوم۔
یہ بھی آپ زیک کو بھیج دیں۔ کہ اس کا کیا کیا جائے۔

اور دعا کریں کہ میں تھوڑا فری ہوجاؤں۔

:eek: :eek: :eek:

کیوں آپ کا زیک سے پردہ ہے :rolleyes:
میں کیسے بھیج سکتی ہوں کہ وہ آپ نے مجھے میل میں بھیجا تھا جبکہ میں زیک کو ذاتی پیغام میں ہی پوچھتی ہوں۔
ویسے میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مجھے آپشن بتا دیں اس کے۔ زیک ہمارے سنسر بورڈ ہیں نا تو مجھے ان سے بس یہ پوچھنا ہوتا ہے کہ کیا یہ تھریڈ محفل کے لیے موزوں ہے؟؟؟اس میں کیا کیا نہیں ہونا چاہیے جیسے میں نے مہمان والا تھریڈ ان ہی سے پوچھ کر پوسٹ کیا تھا جس میں سے ایک سوال زیک نے منع کیا تھا پوسٹ کرنے کو ۔

ویسے فہیم ہم ممبرز ہو کر اتنے بزی ہیں تو آپ کے خیال سے زیک بہت فارغ ہونگے کیا :confused: وہ بھی یہاں کے ایڈمن ہو کر
 
فہیم

لائبریرین
جبکہ وہ تو ویسے بھی بزی رہتے ہیں۔

میرے خیال میں آپ والے سوالات اور میرے والے سوالات ایک ہی تھریڈ میں کوئز / انٹرویو کے نام سے پوسٹ کردیے جائیں۔
بنا کسی آپشنز کے ویسے بھی میرے والے سوالات کوئی اتنے مشکل بھی نہیں۔ کہ آپشن دینے کی ضرورت پڑے۔
جبکہ آپ والے تو سوالات ایسے ہیں کہ ہر ممبر اپنی مرضی کے مطابق جواب دے سکتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
سالگرہ کا جشن تقریباً پانچ ہفتے تک منایا جائے گا۔ ہر ہفتے کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔ اس کے علاوہ میں کچھ لوگوں کے نام دے رہی ہوں اگر وہ ہر ہفتے کی مناسبت سے کوئی پروگرام ترتیب دے سکیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
- ہفتہ لائبریری
- ہفتہ ٹیکنالوجی
- ہفتہ ادب
- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
- ہفتہ اختتامیہ

- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
اس ہفتے ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ تعبیر اور فہیم کے بنائے ہوئے کوئز میں ہم سب حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی کچھ بھی کرنا چاہے۔
(فہیم اور تعبیر کو اس کام کے لیے تیار رہنا ہو گا۔)
فہیم، آپ خود بھی کوئز فارم بنا سکتے ہیں۔

- ہفتہ لائبریری
اس ہفتے کی ذمہ داری یقیناً شگفتہ اور فرحت پر ہو گی۔

- ہفتہ ٹیکنالوجی
ہفتہ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری عارف کریم، محمد صابر اور ابن سعید لے سکتے ہیں۔

- ہفتہ ادب
ہفتہ ادب کے ناظم یقیناً محمد وارث ہی ہو سکتے ہیں۔ ان کی مدد کے لیے سخنور بھی ہو سکتے ہیں۔
اس ہفتے کیا کیا جائے، یہ اد ب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ہی سوچنا پڑے گا۔:blushing:

- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
اس ہفتے کے لیے تعبیر اور میں کچھ دیکھ لیں گے۔

- ہفتہ اختتامیہ
آخری ہفتہ سب مل کر ہی منائیں گے۔ اور شاید اسی ہفتے ایوارڈز کی ووٹنگ کا رزلٹ اور ایوارڈز دئیے جائیں۔
 
ظفری

لائبریرین
بہت لمبا ترتیب وار سفر ہے ۔۔۔۔۔
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک ۔۔۔۔ :hurryup:
 
ہفتوں کی پچھلی ترتیب بہر حال کچھ سوچ کر دی گئی تھی۔ بہر کیف ماورہ بٹیا نے حالیہ ترتیب بھی غور و خوض کے بعد ہی دی ہوگی۔
 
ملائکہ

محفلین
السلام علیکم

کیسا کام چل رہا ہے یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آج کل آن لائن نہیں آپارہی ورنہ کچھ نہ کچھ کام کرلیتی چھوٹے ہوتے ہوئے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:biggrin: :biggrin: :biggrin:

سوری اس کے لئے

آپ لوگ جو کام کر رہیں ہیں کرتے رہیں:noxxx:
 
تعبیر

محفلین
ماوراء زیک نے سروے کے بارے میں کہا ہے کہ اسے محفل کے سالگرہ والے زمرے میں پوسٹ کیا جا سکتا ہے لیکن ایک سوال پر یہاں امن کا خطرہ ہو سکتا ہے اور ایک میں میں نے پنجابی لفظ استعمال کیا ہے وہ بھی مشکل ہو گا کافی ممبرز کے لیے

کوئز آپ کے پاس سے آپ نے کاپی کے بس پیسٹ تو کرنا ہے مجھے تو ڈر لگ رہا ہے یہ سوچ کر کہ کوئی جواب بھی دیگا کہ نہیں وہاں :nailbiting:

پکوان کے حوالے سے یہ ہے کہ کسی ڈش کا مقابلہ رکھا جائے اور تصاویر والے سیکشن کے لیے میرے پاس تین تھریڈز تیار ہیں کیا آپ کو بھیج دوں کہ کیسے رہینگے اور کونسا صحیح رہے گا

یہ سب ہم نے کب شروع کرنا ہے؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم

کیسا کام چل رہا ہے یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں آج کل آن لائن نہیں آپارہی ورنہ کچھ نہ کچھ کام کرلیتی چھوٹے ہوتے ہوئے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:biggrin: :biggrin: :biggrin:

سوری اس کے لئے

آپ لوگ جو کام کر رہیں ہیں کرتے رہیں:noxxx:

وعلیکم السلام

مجھے میرے سروے کے لیے ایک جواب تو مل ہی گیا :laughing:
 
ماوراء

محفلین
ہفتوں کی پچھلی ترتیب بہر حال کچھ سوچ کر دی گئی تھی۔ بہر کیف ماورہ بٹیا نے حالیہ ترتیب بھی غور و خوض کے بعد ہی دی ہوگی۔

اوہ اچھا۔۔ معذرت خواہ ہوں۔ مجھے علم نہیں تھا۔
میں نے کچھ اپنے پلان کے مطابق سوچ کر اس طرح رکھی ہے۔۔لیکن ضروری نہیں ہے، جیسے پہلے تھی، ویسے ہی کر دیتی ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، اوکے میں پوسٹ کر دوں گی۔ اور اوپر پلان لکھا تو ہے۔۔ تب تب ہی یہ سب کچھ کرنا ہے۔ لیکن میں ابھی دوبارہ سے پلان کو بدل کر لکھتی ہوں۔
آپ کا کوئز یکم جولائی کو ہی پوسٹ کیا جائے گا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے کچھ اپنے پلان کے مطابق سوچ کر اس طرح رکھی ہے۔۔لیکن ضروری نہیں ہے، جیسے پہلے تھی، ویسے ہی کر دیتی ہوں۔

السلام علیکم

ماوراء ، بار بار تبدیل نہیں کریں ، کل کی ترتیب کے مطابق لائبریری ایونٹ کو آخر میں دیکھ کر از سر نو ضروری تبدیلیاں کرنا پڑیں تو آج پھر سے ترتیب بدلی ہوئی ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ آخر منعقد کب ہونا ہے کہ لائبریری کی ہیڈنگ ترتیب میں پہلے ایونٹ کے طور پر موجود ہے جبکہ جملہ کے متن کے لحاظ سے دیکھیں تو لکھا ہے کہ آخر میں ہو گا :confused:

سالگرہ کا جشن تقریباً پانچ ہفتے تک منایا جائے گا۔ ہر ہفتے کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔ اس کے علاوہ میں کچھ لوگوں کے نام دے رہی ہوں اگر وہ ہر ہفتے کی مناسبت سے کوئی پروگرام ترتیب دے سکیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
- ہفتہ لائبریری
- ہفتہ ٹیکنالوجی
- ہفتہ ادب
- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
- ہفتہ اختتامیہ

- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
اس ہفتے ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ تعبیر اور فہیم کے بنائے ہوئے کوئز میں ہم سب حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی کچھ بھی کرنا چاہے۔
(فہیم اور تعبیر کو اس کام کے لیے تیار رہنا ہو گا۔)
فہیم، آپ خود بھی کوئز فارم بنا سکتے ہیں۔

- ہفتہ لائبریری
ہفتہ لائبریری کو تقریباً میں نے آخر میں رکھ دیا ہے۔ امید ہے لائبریری کے ناظمین کو اعتراض نہیں ہو گا۔
اس ہفتے کی ذمہ داری یقیناً شگفتہ اور فرحت پر ہو گی۔

- ہفتہ ٹیکنالوجی
ہفتہ ٹیکنالوجی کی ذمہ داری عارف کریم، محمد صابر اور ابن سعید لے سکتے ہیں۔

- ہفتہ ادب
ہفتہ ادب کے ناظم یقیناً محمد وارث ہی ہو سکتے ہیں۔ ان کی مدد کے لیے سخنور بھی ہو سکتے ہیں۔
اس ہفتے کیا کیا جائے، یہ اد ب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ہی سوچنا پڑے گا۔:blushing:

- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
اس ہفتے کے لیے تعبیر اور میں کچھ دیکھ لیں گے۔

- ہفتہ اختتامیہ
آخری ہفتہ سب مل کر ہی منائیں گے۔ اور شاید اسی ہفتے ایوارڈز کی ووٹنگ کا رزلٹ اور ایوارڈز دئیے جائیں۔

بہر حال کہنا یہ ہے کہ جو تبدیلی کی جاچکی تھی ایک بار اب اسی پر باقی رہا جائے ، بار بار تبدیل کرنے کی بجائے کیونکہ بار بار ایونٹ کی اپنی ترتیب کو تبدیلی کرتے رہنا کافی وقت طلب اور دقت طلب ہے ۔

محمد وارث

لائبریرین
- ہفتہ ادب
ہفتہ ادب کے ناظم یقیناً محمد وارث ہی ہو سکتے ہیں۔ ان کی مدد کے لیے سخنور بھی ہو سکتے ہیں۔
اس ہفتے کیا کیا جائے، یہ اد ب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ہی سوچنا پڑے گا۔:blushing:

شکریہ ماوراء، اس ہفتے کو پچھلے سال کی طرز پر ہی منانے کا ارادہ ہے لیکن اگر ہوسکا تو بڑے پیمانے پر، پچھلے سال صرف پسندیدہ کلام پوسٹ کیا گیا تھا لیکن اس سال میرا ارادہ ہے کہ اس میں اپنا کلام، اپنے پسندیدہ کلام سے انتخاب، پسندیدہ تحریروں سے انتخاب، علمی و ادبی لطیفے وغیرہ ہوں۔ مشاہیر، اُدبا، شعراء کی تصاویر وغیرہ، اسکین شدہ کچھ خصوصی مضامین بھی، انشاءاللہ بشرطِ فرصت و صحت۔
 
ماوراء

محفلین

السلام علیکم

ماوراء ، بار بار تبدیل نہیں کریں ، کل کی ترتیب کے مطابق لائبریری ایونٹ کو آخر میں دیکھ کر از سر نو ضروری تبدیلیاں کرنا پڑیں تو آج پھر سے ترتیب بدلی ہوئی ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ آخر منعقد کب ہونا ہے کہ لائبریری کی ہیڈنگ ترتیب میں پہلے ایونٹ کے طور پر موجود ہے جبکہ جملہ کے متن کے لحاظ سے دیکھیں تو لکھا ہے کہ آخر میں ہو گا :confused:

ککککک کیاااااا؟؟:hypnotized: :eek:
شگفتہ، کیا واقعی؟ صبح میں نے تقریباً دو بجے یہ تبدیلی کی۔۔اور اسی شام کو آ کر سعود بھیا کا میسج دیکھ کر بدل دیا۔ میرا نہیں خیال کہ اتنی جلدی آپ اپنے پلان میں تبدیلی کر دی ہو۔ اور اگر کی بھی ہیں تو ایسی کون سی تبدیلی تھی جس کو اتنا بدلنا پڑ گیا؟ :yawn:

بہر حال کہنا یہ ہے کہ جو تبدیلی کی جاچکی تھی ایک بار اب اسی پر باقی رہا جائے ، بار بار تبدیل کرنے کی بجائے کیونکہ بار بار ایونٹ کی اپنی ترتیب کو تبدیلی کرتے رہنا کافی وقت طلب اور دقت طلب ہے ۔

بار بار۔۔۔یااللہ:) شگفتہ صرف ایک بار ہی تبدیل کیا تھا۔:grin:
بہرحال معذرت خواہ ہوں۔۔ میری غلطی کہ میں نے پلان میں کچھ تبدیلی کر دی۔۔لیکن اسی دن ایڈیٹ کر کے وہی پلان دے دیا جو سعود بھیا نے دیا تھا۔ آپ کو اس کی وجہ سے مشکل پیش آئی۔۔سوری:blushing:

مجھے اس وقت شدید شرمندگی ہو رہی ہے۔۔ کہ اتنی چھوٹی سی بات کی وجہ سے آپ نے میری اتنی بے عزتی کر دی ہے۔:blushing::grin:
 
Top