چوتھی سالگرہ محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
اے میری جان
اے میرے شوہر
تو حد سے پیارا ہے
مگر آج
مجھے تنگ نہ کر
جوتے پالش نہیں تو کیا
رومال دھلا نہیں تو کیا
آج میری جان صبر کر
کہ میں روزے سے ہوں

اے میرے لخت جگر
اے میرے دل کے قرار
اے میرے بیٹے
میں جانتی ہوں تو بھوکا ہے
میں جانتی ہوں تو گیلا ہو چکا ہے
مگر میری جان مجھے سونے دو
کہ میں روزے سے ہوں
 

سارہ خان

محفلین
جیہ آپ کے شوہر بھی محفل کے رکن ہیں ۔۔؟:battingeyelashes:۔۔ گبین تو ہے ہی کہ یہ نظر آ رہا ہوتا ہے آپ کے ساتھ یہاں ۔۔ :)
مزے کا لکھا ہے ۔۔:tongue:
 

آبی ٹوکول

محفلین
اے میری جان
اے میرے شوہر
تو حد سے پیارا ہے
مگر آج
مجھے تنگ نہ کر
جوتے پالش نہیں تو کیا
رومال دھلا نہیں تو کیا
آج میری جان صبر کر
کہ میں روزے سے ہوں

اے میرے لخت جگر
اے میرے دل کے قرار
اے میرے بیٹے
میں جانتی ہوں تو بھوکا ہے
میں جانتی ہوں تو گیلا ہو چکا ہے
مگر میری جان مجھے سونے دو
کہ میں روزے سے ہوں
اے ہائے آپی جیہ
یہ آپ نے کیا کیا :cool:
 

فرخ

محفلین
ماورا ء کے فیس بک اکاوْنٹ کی تصویر پر:

دیکھا اک تصویر کوتو یہ صورت نکلی:
mawra.jpg

سمجھا تھا جسے بھوت، وہ "ماوراء" نکلی۔
:noxxx:

(ماوراء، اُمید ہے برا نہیں منائیں گی)
 

فرخ

محفلین
راجہ صاحب، جو زیادہ تر القلم پر ملتے ہیں،
مگر یہاں کے بھی رُکن ہیں، چلویہاں بھی ملتے ہیں

کبھی کبھی ہی ملےمگر خلوص سے ایک صاحب
آئیے آئیے، تشریف لائیے راجہ صاحب
 

فرخ

محفلین
اورمیرے اپنے ساتھ ہونے والی کبھی کبھی کی زیادتی پر:

ہم فرخ لکھتے رہے، وہ فرح پڑھتے رہے
ایک نقطے نے ہمیں، بھائی سے ھائی کردیا۔
:rollingonthefloor:
 

فرخ

محفلین
سُخنوربھائی کے نام، جو دراصل میرےہم نام ہیں:

تیری سخنوری کی بہت دھوم ہے محفل پر!!!!!
تُوسخنور، ہو کے فرخ، اور میں تو ہوں ہی فرخ!!!
:party:
 

فرخ

محفلین
آبی ٹو کول کے نام:

جانتا ہوں اسکو دوسرے فورمز پر بھی میں!!!
مخلوق تو یہ "آبی " نہیں، مگر ہے تو "ٹُو کوُل"

کیوں‌ عابد بھائی؟
 

فرخ

محفلین
نستعلیق فانٹ بہترین ہے، چاہے جمیل کا ہو یاجانب ِ علوی
یہ دونوں بھی دوست ہیں، امجد علوی اور محب علوی!!!!

واہ واہ واہ۔۔۔۔۔:blushing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top