محفل کے افسران بالا کی میٹنگ

فہیم

لائبریرین
الٹا یوں کہ شمشاد بھائی مزدور ہوتے ہوئے بھی ٹائم نہیں نکال پارہے ملاقات کے لیے۔
جبکہ فرلو لگانا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے:p
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کہ آپ مجھے افسر بنا رہے ہیں حالانکہ افسر آپ ہیں، میں تو غریب مزدور آدمی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
الٹا یوں کہ شمشاد بھائی مزدور ہوتے ہوئے بھی ٹائم نہیں نکال پارہے ملاقات کے لیے۔
جبکہ فرلو لگانا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے:p

فہیم بھائی جب سے دفتر بدلا ہے بائیں تو کیا اب دائیں ہاتھ سے بھی فرلو نہیں لگتی۔
 

طالوت

محفلین
خوب لکھا عبداللہ اور مکمل بھی ، مگر یہ تعریفیں کچھ زیادہ ہی ہو گئیں ، اس سے محفلیں کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔۔ تصویر کے لیے میرا اوتار موجود ہے اور اس میں ہی ہوں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
ماشاءاللہ۔ پردیسیوں کی ملاقات پردیس میں سُن کر اچھا لگا۔ اردو محفل نے بہت سے افراد کونئی دوستیاں اور تعلقات فراہم کیئے ہیں۔ جسکا سارا کریڈٹ اس پلیٹ فارم کے جد امجد نبیل بھائی کو جاتا ہے! :)
درست کہا عارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل کی کیا بات ہے اور ہماری گفتگو کے دوران محفل کو متفقہ طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور یہ یقیننا منتظمین کو بلاواسطہ خراج تحسین ہے ۔۔
بہت شکریہ عبد اللہ اس تحریری کاروائی کے لیے۔ بس اس میں مجھے باہر سے کھانا اچھا نہیں لگا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ سب مل کر خود پکاتے اور کھاتے۔ اور ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے کہ بھئی آپ نے پیاز بہت اچھا کاٹا، گوشت بہت اچھا بھونا، نمک کم رہ گیا، مرچیں تیز ہو گئیں، وغیرہ وغیرہ۔ کھانا پکانے کے دوران چائے کے دور چلتے، وغیرہ وغیرہ۔

خیر۔ آپ نے بہت اچھی روئیداد لکھی ہے۔ اب علی بھائی اور ظہیر بھائی کی طرف سے اضافہ متوقع ہے۔
لالہ جی اتنا اچھا کہاں پکاتے ہیں کہ تعریفیں کرتے ، چائے سے بچت ہو گئی ۔۔۔ میرے حساب سے تو عبداللہ نے ساری کہانی بیان کر دی ممکن ہے علی اس میں کچھ اضافہ کر سکیں ۔۔
جائیں ، میری طرف سے بائیکاٹ‌ہے ۔ :(
کیوں بھئی ؟
بہت خوب اور زیردست
اچھی لگا آپ کی ملاقات کی داستان کا پڑھ کر۔
کراچی کے علاوہ اب سعودیہ میں بھی اردو محفل کے اراکین کی ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں:)
اور عبداللہ صاحب آپ نے تصاویر کیوں نہیں لیں۔
جبکہ کیمرہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے،
بھئی ایک کمرے سے ہوٹل اور ہوٹل سے کمرے تک کے سفر میں کیا تصاویر ۔۔ اگر صرف چہرے دیکھنا مقصود ہے تو وہ اوتار میں موجود ہے ، اور عبداللہ کو تو سب دیکھ ہی چکے مسجد نبوی میں ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
خوب لکھا عبداللہ اور مکمل بھی ، مگر یہ تعریفیں کچھ زیادہ ہی ہو گئیں ، اس سے محفلیں کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ۔۔ تصویر کے لیے میرا اوتار موجود ہے اور اس میں ہی ہوں سچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمممممم اگر کوئی غلط فہمی ہو گی تو دور کردیں گے بھائی جی ویسے کس بات کی غلط فہمی ہو گی محفلین کو؟۔:happy:
 

طالوت

محفلین
ظہیر بھیا کو میں منالوں گا ۔ ذاکر بھائی بھی برا نہیں مانیں‌گے۔ آپ تصاویر لگادیں۔
نہیں تو صرف مجھے میل کردیں۔:grin:
Zain.zf at gmail
کیا ہم انسان نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
ارے بھئی تصاویر تو اتاری نہیں تو مناو گے کیسے ؟ فاطمہ علی کو دیکھ چکیں عبداللہ کو سب جانتے ہپیں ، اور میں اوتار میں ہر وقت موجود ۔۔ اسلیے کوئی بھی ناراض نہیں ہوگا بس !:)
چلو کوئی گل نہیں اب نہ سہی بعد میں سہی۔
اور ہاں شمشاد بھائی سے ملاقات کا شرف حاصل ہو تو ان کی بھی فوٹو ینا مت بھولیے گا:)
ان کی اجازت ہوئی تو ، ممکن ہے یہ بھی میری طرح تصویریں اتروانا پسند نہ کرتے ہوں ۔۔
الٹا یوں کہ شمشاد بھائی مزدور ہوتے ہوئے بھی ٹائم نہیں نکال پارہے ملاقات کے لیے۔
جبکہ فرلو لگانا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے:p
بالکل بالکل فرلو تو خوب لگاتے ہیں ، کسی دن ان کو فرلو لگاتے ہوئے ہی جا پکڑیں گے ۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
میں نے سچ لکھنا تھا بھائی جی آپ پہلے لکھ دیتے اگر کچھ اور تھا تو پر مجھے اپ بہت اچھے لگے اور علی بھائی کا تو جواب نہیں
 
Top