محفل کے افسران بالا کی میٹنگ

شمشاد

لائبریرین
ووٹ سے یاد آیا، حیرت کی بات ہے کہ حکومت نے ووٹ کے لیے عمر اٹھارہ سال اور شادی کے لیے عمر اکیس سال مقرر کر رکھی ہے۔ کہیں یہ تو نہیں کہ حکومت سنبھالنی بیوی سنبھالنے سے آسان ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
شمشاد بھائ اس پر مجھے ایک بات یاد آ رہی ہے (ڈاکٹر یونس بٹ کی کتاب میں پڑھا تھا دنیا کی سب عورتوں سے محبت کرنا ایک عورت سے محبت کرنے سے آسان ہے !

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
بندہ ہی بیوقوف ہوتا ہے۔ جو شادی کے وقت یہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ ایک عورت سے تعلق جوڑ رہا ہے، حالانکہ اس طرح وہ بہت ساری عورتوں سے تعلق توڑ رہا ہوتا ہے۔
 

عسکری

معطل
وہ تو ہے بھائی جی وہ دودھ والی مثال بہت اچھی کہی اگر میں صدر بنا تو ہر نیوز کے بعد اقوال رشید چلاؤں گا جیسا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

عسکری

معطل
نہیں یہ نا ممکن ہے مجھے خواتین ووٹ بہت عزیز ہین نہیں تو میرا ھال بھی شیخ صاحب جیسا ہو گا
 
Top