محفل کے جِن بھوت

عبیدتھہیم

محفلین
عبیدتھہیم پانچ سالوں میں 82 مراسلے
عبیدتھہیم ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔:)

85 مراسلے صرف اس فورم پر ہیں ؟ میں خود حیران ہوں۔۔۔
میری اردو ایسی ہے جیسی کپل شرما کی انگلش، اس لیے 5 سالوں میں اتنا لکھ سکا۔۔
باقي سنڌيءَ ۾ چئو تہ فورم ئي ڀري ڇڏيانوَ
(ترجمہ: باقی سندھی میں کہیں تو فورم بھردوں) ;)
 
جاسمن

لائبریرین

عبید!
السلام علیکم۔
اردو میں آپ کی کوشش قابلِ تعریف ہے۔
سندھی ہماری پیاری میٹھی زبان ہے۔
مجھے بے حد پسند ہے اگرچہ دو جملوں سے زیادہ بولنے نہیں آتے۔:)
 
آپ اب بتائیں کہ ساڑھے سات سالوں میں 367 مراسلے۔۔۔کیوں؟:)
اس قدر غیر حاضری؟:)
جناب یہ مراسلے بھی اس دور کے ہیں جب میں زمانہءِ طالب علمی میں تھا۔ فراغت فراوانی سے تھی۔ تب تخلیقی عمل بھی اپنے عروج پر تھا۔ اردو محفل ہی نہیں فیس بک پر بھی میرے اردو مراسلوں کی دھوم تھی۔ اردو کی خدمت کے لیے شاعری کا پیج بھی بنا رکھا تھا۔ لیکن اب میں اکاؤنٹنٹ ہوں۔:confused: دن کو دفتر اور رات کو فری لانس کام کرنے میں مشغول۔ یہ تو پچھلے دنوں پائتھون کے بارے ڈھونڈتے ہوئے یاد آیا کہ محفل پر بھی اس سے متعلق مواد موجود ہے۔ وہ دیکھتے پڑھتے اردو محفل کا نشہ ایک بار پھر چڑھنے لگا ۔ لیکن یہ جان کر اچھا لگا کہ محفل پر بھی اب پولیس ہے ۔ :eek:"کون کیا کر رہا ہے؟" پر پوری نظر ہے :sneaky:
 
Top